Tag: ڈرون حملہ

  • کابل ایئر پورٹ دھماکے، امریکا کا داعش کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

    کابل ایئر پورٹ دھماکے، امریکا کا داعش کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

    کابل: کابل ایئر پورٹ دھماکوں کے بعد امریکی فوج نے داعش کے خلاف ڈرون کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ’منصوبہ ساز‘ کو نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ داعش کے ’منصوبہ ساز‘ کو نشانہ بنانے کے لیے مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ کیا گیا، خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ڈرون حملے کے بعد بتایا کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے۔

    امریکی عہدے دار کے مطابق ڈرون حملہ داعش کے ایک جنگجو پر کیا گیا ہے جو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے بھی اس کا تعلق تھا یا نہیں۔

    کابل دھماکے : حملہ آوروں کو قیمت چکانا پڑے گی، جوبائیڈن

    داعش کے دہشت گرد کے خلاف کارروائی مشرق وسطیٰ سے اڑائے گئے ڈرون کے ذریعے کی گئی، حملے کے وقت وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کار میں تھا، اور کار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا تھا کہ کابل دھماکوں کے ذمہ داروں کو تلاش کر کے انھیں انجام تک پہنچایا جائے گا، انھوں نے پینٹاگون کو حملے کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ کابل ایئرپورٹ خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، داعش نے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی جاری کی، داعش خراسان کے بیان کے مطابق حملہ عبدالرحمٰن الوگری نامی خود کش بمبار نے کیا۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 170 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  • پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا  ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    پلوامہ کے بعد مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ

    نئی دہلی : پلوامہ کے بعد مودی کے ایک اور جھوٹ پر سوال اٹھنے لگے اور مقبوضہ جموں میں ڈرون حملہ مودی سرکار کیلئے مذاق بن گیا جبکہ بھارتی میڈٰیابھی مودی سرکار کا جھوٹ ثابت کرنے میں ناکام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی شرانگیزیاں برقرار ہے اور ہندوستانیوں کامُودی سے اعتماد اُٹھنے لگا ، کورونا کی صورتحال اورویکسین کی عدم فراہمی سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار کا ڈرون ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔

    پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈھونگ کرنے پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں جبکہ بھارتی میڈٰیا بھی مودی سرکارکاجھوٹ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ سینئر پولیس افسران نے تصدیق کی کہ جموں کی بھارتی ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا گیا، لیکن وہ ڈرون پاکستان سے اڑا یا گیا یا پھر  مقامی آبادی سے، اس کا علم نہیں ڈرون کب آیا اور حملہ کرکے واپس بھی چلا گیا لیکن اسے تباہ نہیں کیا جاسکا ۔

    شنگھائی تعاون کانفرنس سے پہلے اَجیت دول نے ڈرون حملے کا رَاگ الاپنا شروع کردیا جبکہ عین اُس وقت جب مُودی کی کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ناکام اور  ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا کہ کیا یہ الیکشن کی تیاری ہے؟ کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اوربی جے پی اپنے لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟

    پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا اور اب چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ جموں میں انڈین ایئرفورس پر ڈرون حملہ ہے۔

    بپن راوت اور ہندوستانی ائیر چیف میں اختیارکی جنگ جاری ہے، انڈین سروسز چیفس جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تقرری کو سیاسی تقرری مانتے ہیں جبکہ بپن راوت کی سروسز معاملات میں مداخلت پہلے بھی ناخوشگوار حالات پیدا کرچکی ہے۔

  • عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

    عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

    ریاض: عرب فوجی اتحاد نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں برسرپیکار شدت پسند حوثیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، عرب اتحاد نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے خمیس مشیط شہر کو نشانہ بنان ےکی کوشش کی، عرب اتحاد نے دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا اس طرح سعودی عرب مالی اور جانی نقصان سے ایک بار پھر بچ گیا۔

    سعودی عرب میں تیل فیکٹریوں پر ڈرون حملہ، پاکستان کا اظہار مذمت

    خمیس مشیط شہر کی جانب ڈرونز یمن سے بھیجے گئے تھے۔

    سعودی عرب پر حوثیوں باغیوں کے جانب سے ڈرون کے وار کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی درجنوں بار حوثی باغی عرب ریجن پر ڈرون داغ چکے ہیں جبکہ ردعمل میں عرب اتحاد نے بھی بھرپور جواب دیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال سعودی عرب نے متعدد حوثی ڈرون مار گئے ہیں۔ تاہم گزشتہ سال ستمبر میں سعودی عرب کی تیل کی دو بڑی فیکٹریوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی جس سے شدید مالی نقصان ہوا تھا۔ یہ فیکٹریاں سعودی عرب کی ریاستی ملکیت میں چلنے والی کمپنی چلاتی ہیں۔

  • امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا

    امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کرلیا، ڈرون حملے میں 30 کسان جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان میں کسانوں پر بمباری کا اعتراف کیا ہے، ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں غلطی سے عام کسانوں پر ڈرون سے بمباری کی گئی۔

    ترجمان امریکی فوج کے مطابق غلطی سے کسانوں کو داعش کا گروہ سمجھ لیا گیا تھا، بمباری کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرقی صوبے ننگرہار کے وزیر تنگی کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 30 کسان ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک 85 زخمی

    پولیس اور مقامی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ بدھ کی شب اس وقت کیا گیا جب کسان ایک فارم ہاؤس میں گری دار میوہ جمع کرکے آرام کررہے تھے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

    افغانستان میں نیٹو افواج، طالبان اور داعش کے مسلح افراد ایک دوسرے کو حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس دوران عام بے گناہ شہری ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے زابل میں واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی عمارت کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھراٹرک دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ 85 سے زخمی ہوئے تھے۔

  • سعودی عرب میں تیل فیکٹریوں پر ڈرون حملہ، پاکستان کا اظہار مذمت

    سعودی عرب میں تیل فیکٹریوں پر ڈرون حملہ، پاکستان کا اظہار مذمت

    ریاض/اسلام آباد: سعودی عرب کی تیل کی دو بڑی فیکٹریوں پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی، یہ فیکٹریاں سعودی عرب کی ریاستی ملکیت میں چلنے والی کمپنی چلاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی دو فیکٹریز پر ڈرون حملے کیے گئے، جس کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کر لی ہے۔

    سعودی وزات خارجہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح دمام کے قریب کمپنی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ نے حملے کے ذرایع سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، اور ان کا یہ کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، حملے میں جانی نقصان سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

    ادھر سعودی عرب میں تیل فیکٹری پر حملے پر پاکستان نے شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے واقعات آیندہ نہیں ہوں گے۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان امن و سلامتی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 19 ستمبر کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جا رہے ہیں، سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ ان کے ہم راہ وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت بھی ہوں گے۔

    وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم سعودی عرب سے ہی یو این اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔

  • حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا، سعودی اتحادی افواج

    حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا، سعودی اتحادی افواج

    ریاض: سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے صنعاء سے ایک ڈرون فضاء میں چھوڑا جو عمران گورنری میں شہری آبادی پرگر کرتباہ ہوگیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون فضاء میں چھوڑا جو 35 کلو میٹر کی دوری کے بعد عمران گورنری میں شہریوں پرجا گرا۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پر حملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

    سعودی شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون عرب اتحاد کے ہاتھوں تباہ

    کرنل المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بار بار سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس نوعیت کے تمام جھوٹے دعوے دہشت گرد عناصر کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش ہے۔

  • حوثیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئرپورٹ پر پھرڈرون حملہ

    حوثیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئرپورٹ پر پھرڈرون حملہ

    صنعاء: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے جمعرات کو علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہاکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون قاصف کے ٹو نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف ٹو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ حوثیوں قبائل کی جانب سے سعودی ایئرپورٹس پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی اسی ایئرپورٹ پر حملہ ہوچکا ہے اور اس سے قبل جیزان اور ابھا ایئرپورٹس پر بھی ڈرون اور راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔

  • سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

    سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

    ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

    پمپنگ اسٹیشن میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا، ماہرین پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے بعد کلیئرنس دیں گے جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن کو کھول دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ریاض کے علاقے میں الدوامی اور عفیف میں واقع آرامکو کمپنی کے دو پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

    سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا، ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای کی سمندری حدود میں دو تیل بردار سعودی بحری جہازوں پر حملہ

    دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ بع البحر میں تیل کے دو پمنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

    خالد الفالح نے کہا کہ یہ ڈرون حملے دنیا کو تیل کی رسد روکنے کے لیے کیے گئے ہیں مگر سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات بلاتعطل جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کا استحصال ضروری ہے۔

  • حوثیوں نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کردیا

    حوثیوں نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کردیا

    دبئی/صنعا : یمن میں برسر پیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے دبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں برسر پیکار حوثیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی راکٹ فورس نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے صمد 3 نامی ڈرون کے ذریعے پیرکی شام دبئی ایئرپورٹ حملہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسی ڈرون کے ذریعے 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔

    حوثی جنگجوؤں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فورسز کی جانب سے ان ممالک کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو یمن جنگ میں عرب اتحاد کا حصّہ ہیں۔

    متحدہ عرب امارات ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے ٹرمنل 1 پر سپلائی پر متعین گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا تاہم ہوائی اڈے پر کسی قسم کا کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

    اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن جنگ میں سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے۔

  • اورکزئی ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    اورکزئی ایجنسی میں ڈرون حملہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ہنگو: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کی اورکزئی ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر داغا گیا۔

    حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ 2 مبینہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گھر افغان مہاجرین کا تھا جس پر امریکی جاسوس طیارے نے 2 میزائل داغے۔

    اس سے قبل 17 جنوری کو بھی پاک افغان سرحدی حصے کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔