Tag: ڈرون حملہ

  • یمن، امریکی ڈرون حملے میں 7 القاعدہ رہنما ہلاک

    یمن، امریکی ڈرون حملے میں 7 القاعدہ رہنما ہلاک

    عدن : جنوبی یمن میں القاعدہ کے 7 خطرناک کمانڈرز ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں، لاشیں جل کر خاکستر ہو جانے کے باعث ہلاک شدگان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈرون حملہ مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے یمن کے جنوبی علاقے عدن میں واقع صوبے شبوا پر گاڑیوں کے ایک قافلے پر کیا گیا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہیں.

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فورسز کی جانب سے ڈرون حملہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل کی گئی معلومات کی روشنی میں کیا گیا جس میں صوبے بانڈا کو جانے والی سڑک پر 3 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا.

    ڈرون حملے کے باعث تینوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جب کہ ان میں سوار 7 القاعدہ کمانڈرز موقع پر ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے اہم رہنما تھے.

    یاد رہے کہ امریکا شدت پسند تنظیموں میں القاعدہ کو سرفہرست شمار کرتا ہے جب کہ یمن میں موجود القاعدہ کی برانچ کو سب سے خطرناک گروہ قرار دیتا ہے چنانچہ اس علاقے میں ڈرون حملے معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں.

  • افغان صوبےبدخشاں میں ڈرون حملہ‘ 8 طالبان ہلاک

    افغان صوبےبدخشاں میں ڈرون حملہ‘ 8 طالبان ہلاک

    کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹوفورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز نے افغان صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت افغان صوبے بدخشاں کے دو اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے جبکہ دیگر علاقوں میں فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔


    افغانستان، ڈرون حملے میں 8 طالبان ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں افغان پولیس کے پانچ افسران جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ افغان اتحادی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔


    امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


    واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • عمران خان کی امریکی ڈرون حملے کی مذمت

    عمران خان کی امریکی ڈرون حملے کی مذمت

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کرم ایجنسی ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ انسانی حقوق اور ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے ڈرون حملے کی سخت مذمت بھی کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں ڈرون کے ذریعے میزائل داغا گیا جس میں دو مشتبہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ڈرون حملے میں ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    اسی وقت امریکی ڈرونز نے افغانستان کے علاقے لال پور میں بھی ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کے 4 کارندے ہلاک ہوئے۔

    مقامی پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق حملے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت شاکر اور قاری عبد اللہ کے نام سے ہوئی۔

    یاد رہے کہ یہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پہلا ڈرون حملہ ہے۔

  • کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 مشتبہ افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ 2 مشتبہ افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے میزائل داغا گیا جس میں دو مشتبہ افراد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرونز نے پاک افغان سرحد سے متصل کرم ایجنسی میں میزائل داغے جس کے ذریعے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈرون حملے کے نتیجے میں موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ پاکستانی حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے دو مشتبہ شہری جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی ڈرونز نے افغانستان کے علاقے لال پور میں بھی ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کے 4 کارندوں کی ہلاکت ہوئی۔

    مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ لوئر کرم ایجنسی میں جعمرات کی دوپہر کو پاک افغان سرحد کے قریب سرہ غوڑگا اور احمدی شمع کے علاقے کے درمیان موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دونوں افراد مارے گئے جبکہ ان کی شناخت شاکر اور قاری عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پڑھیں: ’’ افغانستان میں‌ ڈرون حملہ: تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک ‘‘

    یاد رہے گزشتہ برس امریکی ڈرونز نے افغانستان کے علاقے نوشکی میں ایک کار پر میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں تحریک طالبان کا امیر ملا اختر منصور  جاں بحق ہوا تھا ، لاش کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اسی حملے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔

  • کابل، طالبان کمانڈر ملا عبد السلام ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل، طالبان کمانڈر ملا عبد السلام ڈرون حملے میں ہلاک

    کابل : امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند سمیت 7 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں جن میں مشہور کمانڈر ملا عبد السلام اخوند بھی شامل ہیں تاہم بقیہ 7 کمانڈرز کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    امریکی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کابل میں ایک کارروائی کے دوران ڈرون حملے کے ذریعے معروف طالبان کمانڈر عبد السلام اخوند سمیت 7 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کمانڈر ملا عبدالسلام اخوندکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند قندوز میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ چند روز سے جاری امریکی فوج کے آپریشن میں متعدد طالبان جنگو ہلاک اور درجن سے زائد گرفتار ہو چکے ہیں تاہم ملا عبد السلام اخوند کی ہلاکت کو اب تک کی سب بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • کابل،ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک

    کابل،ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک

    کابل : افغانستان میں دو مختلف مقامات میں ڈرون حملوں میں داعش کے 34 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملے ننگرہار اور صوبہ نازیان میں کیے گئے جس کے نتیجے میں داعش کے اہم کمانڈر سمیت 34 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کے پہلا ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار کے علاقے ہارون بابا اور دوسرا صوبہ نازیان میں کیا گیا، ان ڈرون حملوں میں داعش کے 34 کارندے مارے گئے،جن میں غیرملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔

    اسی سے متعلق : طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    افغان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ اچین ضلع میں 9 داعش کارندوں کی ہلاکت کے ایک ہی روز بعد کیا گیا ہے,افغان حکومت اپنی سرزمین سے ایک ایک دہشت گرد کے خاتمے تک فضائی کارروائی سمیت ہر قسم کی جنگی مہمات جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ ننگر ہار ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں مقامی طالبان کا غلبہ ہے اور داعش کے کارندے بھی وہاں کارروائیاں کرتے رہتے ہیں کچھ عرصے یہ دونوں گروہ آپس میں نبرد آزما بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج افغانستان کے علاقہ بغلان میں طالبان کی جانب سے افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرانے کا دعوی سامنا آیا ہے جب کہ افغان وزراتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابیوں کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا۔

     

  • ڈرون حملے میں اطالوی شہری کی ہلاکت،امریکہ معاوضہ دینے کو تیار

    ڈرون حملے میں اطالوی شہری کی ہلاکت،امریکہ معاوضہ دینے کو تیار

    واشنگٹن :امریکی حکومت پاکستان میں کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اطالوی امدادی کارکن کے خاندان کو 12 لاکھ ڈالر معاوضہ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 37 سالہ جیوانی لو پورٹو القاعدہ کی قید میں تھے جب 2015 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔اس حملے میں ایک امریکی امدادی کارکن کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے اطالوی کارکن کے خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کے فیصلے کے حوالے سے ابھی کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ دونوں امدادی کارکنوں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملے کے
    نتیجے میں ہوئی تھی اور انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا تھا اور امریکہ کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہاں سویلین بھی موجود ہیں۔

    اطالوی اخبار لا ریپبلیکا اور برطانوی اخبار اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت اور جیوانی لو پورٹو کے خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت پاکستان کی سرزمین پر ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ جیوانی لو پورٹو کو سنہ 2012 میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جہاں وہ ایک امدادی ادارے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان اس بات کا متعدد بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ ڈرون حملوں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کو امریکہ معاوضہ ادا کرے۔

  • پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر چار شدت پسند ہلاک ہوگئے،حملے میں آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جو کہ ایک گاڑی میں سوار تھے۔ بتایا جارہاہے کہ چاروں مبینہ طور پر دہشت گرد تھے تاہم ان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ خیبر ایجنسی کے ضلع ننگر ہار کے نزدیک افغان علاقے نازیان میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات ہیں۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے جس میں اساتذہ سمیت 140 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے نامی دہشت گرد تھا جو اس ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

    یاد رہے طالبان کا یہ کمانڈر پشاور، کوہاٹ، بڈھ بیر، نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث تھا اور آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ اسی کو قرار دیا جارہا تھا۔

  • امریکی ڈرون حملے کےخلاف سرگودھاکےشہری بھی سراپااحتجاج

    امریکی ڈرون حملے کےخلاف سرگودھاکےشہری بھی سراپااحتجاج

    سرگودھا: بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف سرگودھاکے شہری بھی سراپااحتجاج،امریکہ کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی.

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے شہری بھی بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے انصاف فاؤنڈیشن کی جانب سے امریکہ مخالف ریلی نکالی گئی.

    ریلی شاہین چوک سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی خوشاب روڈپر اختتام پذیرہوئی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزا ور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر امریکہ اور حکومت مخالف نعرے درج تھے.

    مظاہرین کا کہناتھاکہ امریکہ پاکستانی حدودمیں بمباری کرکے بارباردہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے حکمرانوں کو چاہیے کہ پاکستانیوں کے جذبات کومدنظررکھتے ہوئے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے اور اب انہیں نومورکاواضح پیغام دیاجائے.

    یاد رہے گذشتہ روزامریکی ڈرون حملے کے خلاف بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیےگئےاور ریلیاں نکالنے کے علاوہ کئی مقامات پرامریکی جھنڈا نذرآتش کیا گیا۔

    امریکی ڈرون حملوں کے خلاف بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملہ ملکی خود مختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے،بلوچستان میں امریکی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے.

  • امریکی ڈرون حملہ افسوس ناک ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    امریکی ڈرون حملہ افسوس ناک ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ افسوس ناک ہے، امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے بعداراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملہ افسوس ناک ہے،ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اکرم درانی سے مصافحہ بھی کیا.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کو پہلے سے بہتر معیار زندگی دے رہے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کی کمی ہے لیکن ہمارے عزم کمروز نہیں ہیں.

    یاد رہے گذشتہ دنوں بلوچستان میں نوشکی کے علاقے میں امریکی ڈروں حملے میں ملا منصور اختر ہلاک ہوگیا تھا.

    *امریکی ڈرون حملے میں ملا منصور اختر مارا گیا

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکی “سفیر ڈیوڈ ہیلے” سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے ڈرون حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان کی دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کاوشیں،قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں،جنگ میں پاکستان آرمی کے آفیسرز سے لے کر معصوم بچے شہید ہوئے ہیں۔

    جنرل راحیل شریف  نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت سے خطے میں دیر پا امن کے لیے جاری مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،اوراس مقصد کے لیے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔