Tag: ڈرون حملے

  • شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈورن حملہ،4افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈورن حملہ،4افراد جاں بحق

    پشاور: شمالی وزیرستان میں امریکی ڈورن کے حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل الواڑہ منڈی میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے ، میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    حملے سے مکان کا ایک حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون ابھی تک شمالی وزیرستان میں پرواز کر رہے ہیں ، جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

    شوال: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیارے نے گھر پر دو میزائل حملے کئے،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پشاور میں مزید ایک سیکیورٹی ذرائع نے حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

    امریکی ڈرون طیارے نے شوال میں گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

    مقامی انٹلیجنس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب دہشتگردوں اہم اجلاس جاری تھا ۔

    جبکہ حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں بھی کیں جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گی۔

  • اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملے بند کئے جائیں، دفترِ خارجہ

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈرون حملے بند کئے جائیں، سولہ مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈورن حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے مقامی آبادی میں غیر یقینی صوررتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے آپریشن ضربِ عضب اور مقامی آبادی کو دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس بھجنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

    حکومتِ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں، ڈرون حملے مقامی آبادی میں عدم اعتماد پیدا کرنے کا باعث ہیں، پھر مطالبہ کرتے ہیں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔

    بیان میں  کہا گیا ہے کہ ڈورن حملوں سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف ہیں، حکومت مقامی افراد کی دوبارہ آباد کاری پر توجہ دے رہی ہے۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں مصروف ہے، جو فیصلہ کن مر حلے سے آگے بڑھ رہا ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثر ہورہا ہے۔

    ۔

  • ڈرون حملے، سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج

    ڈرون حملے، سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈرون حملوں پر سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی خارج کردیا گیا، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود کا نہیں ۔

    امریکی ڈرون حملے میں میرا خاندان بے قصور مارا گیا، امریکی سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، قبائلی شہری کریم خان کی درخواست پر بالاآخر شنوائی ہوئی اور مہینوں کی تگ ودو کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ سیکریٹریٹ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے چیف کے خلاف مقدمہ نمبر اکیانوے درج کرنے کے چند لمحوں بعد ہی خارج کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانے کی حدود سے باہر ہوا، اس لئے مزید پیشرفت نہیں کرسکتے۔

    اکتیس دسمبر دوہزار نو میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ڈرون حملے سے کریم خان کا بیٹا ذہین اللہ اور بھائی آصف اقبال جاں بحق ہوگئےتھے۔

    دو ہزار دس میں ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست میں سی آئی اے اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس اور لیگل کونسل کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کا ڈرون حملے میں 2غیرملکیوں کی ہلاکت پراظہارِافسوس

    پاکستان کا ڈرون حملے میں 2غیرملکیوں کی ہلاکت پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان نے جنوری میں ڈرون حملے میں دوغیرملکیوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی اورایک اطالوی شہری تھا۔

    پاکستان کی جانب سے ان گنت بار ڈرون حملوں کی مذمت کے باوجود قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اب تک ہزاروں پاکستانی ان ڈرون حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن جنوری میں قبائلی علاقے میں ڈرون میزائل نے امریکی شہری کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ڈرون حملے میں اطالوی اورامریکی شہری کی ہلاکت پراظہارِافسوس کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے ڈرون حملوں کی مخالفت کررہا ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھا چکا ہے۔

    ڈرون حملے میں غیرملکیوں کی ہلاکت ٹیکنالوجی کے غیرمحفوظ استعمال کا نتیجہ ہے۔

  • باراک اوباما کی ڈرون حملے میں امریکی واطالوی شہری کی ہلاکت پر معافی

    باراک اوباما کی ڈرون حملے میں امریکی واطالوی شہری کی ہلاکت پر معافی

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ڈرون حملے میں حادثاتی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔

    القاعدہ کے جنگجوؤں کیخلاف امریکی ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کئی معصوم افراد بھی نشانہ بن جاتے ہیں لیکن ان معصوم افراد کا تعلق پاک افغان، شام اور عراق جیسے مسلم پسماندہ ممالک سے ہوتا ہے۔

    اس لیے امریکی صدر کو معافی مانگنے کی زحمت گورا نہیں ہوتی۔

    رواں سال جنوری میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ہلاکت پر امریکی صدر باراک اوباما نے معافی مانگی ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ بحثیت کمانڈر انچیف وہ واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے معذرت خواہ ہیں۔

    امریکی شہری ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری لوپورٹو کو دوہزار گیارہ میں اغواء کیا گیا تھا۔

  • امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    امریکی اور اطالوی شہری ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے، وہائٹ ہاؤس کی تصدیق

    واشنگٹن :  بارک اوبامہ کی ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری افغانستان میں ہونے والے فوجی آپریشن میں ہلاک ہوئے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی.

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے بازیابی کی اپیل کرنے والےامریکی ڈاکٹر وارن وانسٹائن کو زندگی کی قید سے ہی نجات مل گئی ۔

    ڈاکٹر وارن وانسٹائن امریکی ڈرون حملے میں ما را گیا۔ وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جنوری میں پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی کارروائی کے دوران القاعدہ کے ہاتھوں یرغمال امریکی ڈاکٹر وارن وان سٹائن اور اطالوی جیوانی لو پورتو ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ڈاکٹر وارن کی ہلاکت کو تکلیف دہ نقصان قرار دیتے ہوئے ا س پرافسوس کااظہار کیا ہے ۔

    وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آپریشن میں دونوں یرغمالی حادثاتی طور پر مارے گئے۔

  • وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے واچادرہ میں ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، ڈرون حملے میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ڈرون حملوں میں اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، سال دوہزار پندرہ کے آغاز کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقے میں سال کا پہلہ ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں اتوار کی صبح ہونے والے ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقوں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور ایک گاڑی پردو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والے افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

    سال 2015 میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں یہ پہلا حملہ ہے۔2004 میں امریکہ نے پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ کیا تھا اوراب تک 350 سے زائد حملے کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3000 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں 2014 تک ان حملوں میں نشانہ بننے والے دہشتگردوں کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے۔

  • دتہ خیل میں ڈرون حملہ، پانچ افراد جاں بحق، 3زخمی

    دتہ خیل میں ڈرون حملہ، پانچ افراد جاں بحق، 3زخمی

    دتہ خیل: شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔