Tag: ڈرون طیارے

  • ایران نے اسرائیل کی سمت مزید ڈرون طیارے روانہ کردیے

    ایران نے اسرائیل کی سمت مزید ڈرون طیارے روانہ کردیے

    اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے جارہے ہیں، ایران نے جوابی کارروائی میں ڈرون طیارے بھیج دیے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی دفاعی میزائل نے عکا کے خلیج میں ایک فضائی ہدف کو مار گرایا۔ اسی علاقے میں ایرانی ڈرون کو روکے جانے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شام کی سمت سے آنے والے ڈرون طیاروں کو بھی روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون کو حیفا کے شمال میں روکا گیا، جب کہ دو دیگر ڈرونوں کو ایلات کے شمال میں بحیرہ مردار کے علاقے میں مار گرایا گیا۔ مذکورہ ڈرون طیارے ایران سے بھیجے گئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق اس دوران اسرائیلی داخلی محاذ نے ہنگامی انتباہات جاری کیے، جو چند منٹ بعد اس اعلان کے ساتھ ختم کر دیے گئے کہ ڈرونز کو روک دیا گیا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی ”تسنیم” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ایران کے علاقے لورستان میں اسرائیل سے تعاون کرنے والے 16 جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے ایران کے کلش طالشان نامی صنعتی علاقے کے باشندوں کو متنبہ کرتے ہوئے علاقے سے انخلا کا حکم دیا ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق، یہ انخلا ایک ایرانی فوجی تنصیب پر متوقع حملے کے پیشِ نظر ضروری تھا۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا اہم بیان

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں کیے گئے مظالم کے مناظر کو دکھایا گیا، ساتھ ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی تباہ کاریوں اور اس پر لوگوں کے جشن منانے کی فوٹیج کو شامل کیا گیا۔

    iran israel تمام خبریں

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگوں نے ایران کے ان حملوں کو سراہا، جو اسرائیل کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے گئے۔

    ایران نے تل ابیب کے سائنس انسٹی ٹیوٹ کو ملیا میٹ کردیا

    شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا، ”وہ میزائل جو دنیا کے باوقار انسانوں کے لیے خوشی کا باعث بنے۔”

  • امریکہ نےجرمنی کو ڈھائی ارب ڈالرکےڈرونزفروخت کرنےکی منظوری دےدی

    امریکہ نےجرمنی کو ڈھائی ارب ڈالرکےڈرونزفروخت کرنےکی منظوری دےدی

    واشنگٹن : امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے ملٹری ڈرونز جرمنی کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو اعلان کیا گیا کہ امریکہ جرمنی کو ڈھائی ارب ڈالر کے ملٹری ڈرونز فروخت کرے گا۔

    امریکی اسٹیٹ دپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق امریکہ جرمنی کو 4 ایم کیوفور سی ٹریٹن ڈرون طیاروں کے ساتھ مشن کنٹرول اسٹیشن، آپریٹنگ بیس اور دیگر سامان فراہم کرے گا۔

    اسٹیٹ دپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی یورپ کی سیاسی اور اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہے اور نیٹو کا اہم رکن ملک ہونے کے ساتھ عالمی امن واستحکام کو یقینی بنانے میں امریکہ کا ایک اہم پارٹنر ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو فور سی ٹریٹن ڈرون طیاروں کے ذریعے جرمنی کی انٹیلی جنس سمیت یورپی یونین اور نیٹو کے مجموعی اجتماعی تحفظ کو بہتربنانے میں بھی مدد ملے گی۔

    ایم کیو فورسی ٹریٹن ڈرون کا معیاری ماڈل 30 گھنٹوں تک پرواز کرسکتا ہے اور ایک ہی اڑان میں تقریباََ 70 لاکھ مربع کلومیڑسروے کرسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ 24 جون 2017 کو امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ارب ڈالر کے 22 جدید جاسوس گارڈین ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

    شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں ڈورن طیارے کے حملے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل گھر پر داغے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اس حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایک ڈرون حملے میں پانچ شدت پسند مارے گئے تھے، حملہ افغان سرحدی علاقے کے قریب موجود ایک گاوں میں ہوا تھا۔

  • امریکا:2015سے ڈرونز کو سول مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

    امریکا:2015سے ڈرونز کو سول مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

    اب ڈرون طیارے ڈرانے نہیں بلکہ لوگوں کو سہولیات پہچانے کے لئے مختلف کام سر انجام دیتے نظرآئیں گے، امریکی ادارے نے ڈرون طیاروں کی مدد سے تحقیقاتی مقاصد سر انجام دینے کا تجرباتی منصوبہ بنایا ہے۔

    امریکی ہوابازی کے ادارے نے دو ہزار پندرہ سے ڈرونز کو سول مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، ادارے کی جاری کردی رپورٹ کے مطابق سات ہزار سے زائد ایسے طیارے بنائے جائیں گے، جو صرف تحقیقی اور نجی مقاصد کے لئے استعمال ہونگے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں نیویارک، ڈکوٹا، نیواڈا الاسکا، ٹیکساس اور ورجینیا میں بنائے گئے چھ ٹیسٹ مقامات پر اگلے تین مہینے میں تجرباتی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں ڈرون کے ذریعے پیزا ڈلیوری کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جاچکا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مزید کیا گل کھلاتی ہے۔

  • بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

    بھارت اسرائیل سے بارہ ارب روپے مالیت کے پندرہ ڈرون طیارے خریدے گا, ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ نے دے دی ہے۔

    بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، اسلحے کے انبار کے باوجود بھارت آئے دن ہتھیاروں کی خریداری کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔

    اب بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کی نگرانی کے لئے مزید پندرہ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ طیارے اسرائیل سے خریدے گا، ہیرن نامی ڈرون طیاروں کی مالیت بارہ ارب روپے ہے۔

    ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کر رکھا ہے۔

    بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں، چالیس سے زائد ڈرون طیاروں کا فلیٹ پہلے ہی بھارتی افواج کے زیراستعمال ہے، جسے اپ گریڈ کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ انیس سو نوے سے ڈرون طیاروں سے سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔