Tag: ڈرون

  • معمر شخص کو دل کا دورہ پڑنے پر جدید ڈرون نے کیسے جان بچائی؟

    معمر شخص کو دل کا دورہ پڑنے پر جدید ڈرون نے کیسے جان بچائی؟

    ٹرالہیٹن: سویڈن میں جدید ترین ڈرون نے دل کا دورہ پڑنے پر ایک 71 سالہ شخص کی جان بچانے میں حیرت انگیز طریقے سے مدد کی۔

    سویڈین کے شہر ٹرالہیٹن میں اپنے گھر کے باہر ایک معمر شخص کو برف ہٹانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، یہ دورہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا، لیکن ایک خود کار ڈرون نے بروقت انھیں الیکٹرک شاک (defibrillator) پہنچایا، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

    یہ جدید ڈرون بنانے والی کمپنی ایورڈرون کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کی آمد سے پہلے ڈیفیبریلیشن شروع کی جا سکتی ہے، جس کے لیے ڈرون کے اندر ایمرجنسی میڈیکل ایریل ڈیلیوری سروس (EMADE) کی سہولت رکھی گئی ہے۔

    جان بچنے کے بعد 71 سالہ مریض نے بتایا کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں اس نئی ٹیکنالوجی اور ڈیفیبریلیٹر کی تیزی سے فراہمی کے لیے کتنا شکر گزار ہوں، اگر یہ ڈرون نہ ہوتا تو شاید میں یہاں نہ ہوتا۔

    واقعے کے وقت اس علاقے سے گزرنے والے شہری ڈاکٹر مصطفیٰ علی نے بتایا کہ میں مقامی اسپتال میں اپنی جاب پر جا رہا تھا، جب میں نے کار کی کھڑکی سے باہر دیکھا اور ایک شخص کو اپنے ڈرائیو وے میں گرا ہوا دیکھا، میں فوراً سمجھ گیا کہ کچھ گڑبڑ ہے اور مدد کے لیے پہنچ گیا۔

    ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ اس آدمی کی نبض ڈوب رہی تھی، اس لیے میں نے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ری سسیٹیشن) کرنا شروع کر دیا جب کہ ایک اور ساتھی کو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے کو کہا، چند ہی منٹ بعد میں نے اپنے سر کے اوپر سے کچھ اڑتے دیکھا، وہ ڈرون تھا، ڈیفیبریلیٹر کے ساتھ۔

    مریض، جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے، کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جسے ہر جگہ استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

    یہ ڈرون سویڈن کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل ایمرجنسی آپریٹر SOS الارم، ریجن واسٹرا گوٹالینڈ اور ایورڈرون کے درمیان شراکت میں تیار کیا گیا ہے۔

  • مچھلی کی طرح تیرنے والا ڈرون

    مچھلی کی طرح تیرنے والا ڈرون

    بیجنگ: چین میں ایک ایسا زیر آب ڈرون بنایا گیا ہے جو مچھلی کی طرح تیر سکتا ہے، اس ڈرون کو تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق چین نے ایک غیر معمولی اور حیران کن زیر آب ڈرون بنایا ہے جو بالکل مچھلی جیسا ہے۔

    بیجنگ ملٹری ایکسپو میں اب تک ٹینکوں، میزائلوں اور دوسرے مہلک ہتھیاروں نے وہ شہرت اور توجہ حاصل نہیں کی جو اس مچھلی نے کی ہے۔ اس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے جس میں اسے عام مچھلیوں کی طرح تیرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    قریب سے اور بغور دیکھنے پر ہی اندازہ ہو پاتا ہے کہ یہ دراصل ایک روبوٹ ہے، جو چین کی کمپنی بویا گونگ ڈاؤ نے تیار کیا ہے۔

    اس کو بنانے میں اصلی مچھلی کی نقل و حرکت اور ظاہری شکل و صورت پر کافی تحقیق کی گئی ہے، اس میں کئی سینسرز موجود ہیں اور یہ گلوبل وژن کنٹرول ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے اور 6 سے 8 گھنٹے کی بیٹری رکھتی ہے۔

    یہ روبوٹ مچھلی تعلیمی اور سائنسی تحقیق میں بہت کارآمد ہو سکتی ہے اور سمندری حیات پر تحقیق میں بہت مدد دے سکتی ہے۔

  • ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز

    ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز

    تہران: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے ملک کے وسطی صحرائی علاقے میں مشترکہ میزائل اور ڈرون مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پندرہویں پیامبر اعظم مشقوں کے پہلے مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بڑے پیمانے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے اور بم بردار ڈرونز کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فرضی دشمن کے اڈے پر مشترکہ حملہ کیا گیا اور مقرر کردہ تمام اہداف کو تباہ کر دیا گیا، میزائل کی نئی نسل علیحدہ ہونے والے وار ہیڈز سے لیس ہے اور کرہ ہوائی سے باہر رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    حکام کے مطابق یہ میزائل دشمن کی میزائل شیلڈ میں خلل پیدا کرنے اور اس میں سے گزرنے میں بھی کامیاب ہے۔

    مذکورہ فوجی مشقوں کا انعقاد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور ایرانی مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ کمانڈروں اور عہدے داروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

  • پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے،فواد چوہدری

    پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے،فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سول ملٹری انڑ فیس بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایس پی ڈی کی ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کریں گے،مستقبل میں تمام اسپرے ڈرون سے ہوں گے، پولیس اور زراعت کے لیے ڈرون اہمیت کے حامل ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو ڈرون بھی دینے جا رہے ہیں،پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچرل، الیکٹرانکس،کیمیکل پر خاص توجہ دے رہے ہیں،6ایگریکلچر یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ایگریکلچر سروس کمپنی بنا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماڈرن ڈرونز سینسرز کے ذریعے فصلوں کی بیماری کا بہتر بتا سکتے ہیں،ایگریکلچر فارمز کو بیج سے لے کر مٹی کی ٹیسٹنگ سمیت جدید سروسز دی جائیں گی۔

  • سعودی عرب: ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

    سعودی عرب: ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

    ریاض: سعودی عرب میں فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے کام لیا جارہا ہے جن میں ڈرونز کا استعمال بھی شامل ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے فصلوں اور شہروں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل شروع کر دیا۔

    وزارت نے ٹڈی دل کے انسداد کے لیے مختلف علاقوں کے سروے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل کیمروں سے لیس یونٹ فراہم کیا ہے۔

    وزارت ماحولیات نے ٹڈی دل کے انسداد کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تاکہ فصلوں کو ان کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    وزارت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے گراؤنڈ کنٹرول یونٹ کے ذریعے اسپرے کیا جاتا ہے تاہم اس سے قبل ان علاقوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جہاں ٹڈی دل کے حملے متوقع ہوتے ہیں۔

    سروے کے لیے وزرات ماحولیات و زراعت کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مشتمل یونٹ تیار کیا گیا ہے جس میں ڈرونز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعے علاقوں کا فضائی سروے کر کے اسپرے کرنے والی ٹیموں کو جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

    سروے ٹیم جن ڈرونز سے کام لے گی ان میں جدید ترین اور انتہائی حساس کیمرے نصب کیے گئے ہیں جنہیں وائی فائی سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا۔

    جدید کیمروں کے ذریعے ان علاقوں کی تفصیلی ویڈیو فوری طور پر مرکزی روم میں ارسال کی جائے گی جنہیں دیکھ کر ماہرین ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے ٹیم کو ہدایات جاری کریں گے۔

  • سعودی عرب مقامی طور پر ڈرون تیار کرے گا

    سعودی عرب مقامی طور پر ڈرون تیار کرے گا

    ریاض: سعودی عرب مقامی طور پر ڈرون اور ایئر سسٹم تیار کرے گا، سعودی عرب فوج کا 50 فیصد سے زائد سامان ضرورت بھی اندرون ملک تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب سنہ 2021 میں 750 ملین ریال کی لاگت سے 6 قسم کے ڈرونز اور 40 ایئر سسٹم تیار کرے گا، سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی انترا کے تعاون سے ڈرونز فیکٹری قائم کی ہے۔

    سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز ڈرون اندرون ملک تیار کرنے کے لیے وسیع النبیاد انفراسٹرکچر تیار کر رہی ہے تاکہ پروگرام کے مطابق اسے جدید طرز کے ڈرونز تیار کرنے اور ان کی اصلاح و مرمت کے سلسلے میں بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر منفرد مقام حاصل ہوجائے۔

    ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی انترا مختلف قسم کے جدید اور کثیر المقاصد ڈرونز تیار کرے گی۔

    اتھارٹی کے گورنر احمد بن عبدالعزیز العوھلی نے بتایا کہ سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز ڈرونز کی تیاری اور اصلاح و مرمت کا سہ جہتی منصوبہ تیار کیے ہوئے ہے۔ اس کے تحت اول تو ڈرونز پر ریسرچ کی جائے گی، دوم ڈرونز تیار کیے جائیں گے، علاوہ ازیں ڈرونز کے سودے بھی کیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پروگرام ہے کہ سنہ 2030 تک سعودی عرب فوجی اسلحہ اور سازو سامان کا 50 فیصد سے زیادہ بجٹ اندرون ملک اسلحہ اور فوجی ساز و سامان پر خرچ کرے۔

    گورنر کے مطابق فوج کا 50 فیصد سے زائد سامان ضرورت اندرون ملک تیار ہو جبکہ 40 ایئر سسٹم تیار ہوں گے۔

    انترا کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سلمان بن ناصر الشثری نے بتایا کہ ڈرونز پروجیکٹ کا 60 فیصد حصہ سعودی عرب میں تیار ہوگا اور یہ کام سعودی انجام دیں گے۔ فیکٹری کے 70 فیصد ملازم سعودی ہوں گے اور فیکٹری 60 فیصد پیداوار برآمد کرے گی۔

  • سعودی عرب: فروٹ مارکیٹس میں آنے والے افراد کی ڈرون کے ذریعے اسکیننگ

    سعودی عرب: فروٹ مارکیٹس میں آنے والے افراد کی ڈرون کے ذریعے اسکیننگ

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قائم پھل اور سبزی کی مارکیٹس میں آنے والے افراد کی اسکیننگ ڈرون کے ذریعے کی جارہی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی بلدیہ نے ڈرون کے ذریعے فروٹ مارکیٹ آنے والوں کی اسکیننگ کا آغاز کیا ہے۔

    بلدیہ حکام نے اپنے ٹویٹر پر بتایا کہ مدینہ منورہ کی مرکزی سبزی اور فروٹ منڈی میں آنے والوں کی اسکیننگ کے لیے ڈرون میں انسانوں کے درجہ حرارت کو نوٹ کرنے والے خصوصی کیمرے نصب کر کے درجہ حرارت کو دیکھا جائے گا۔

    یہ تجربہ اس سے قبل قصیم میں بھی کیا گیا جس کے بعد مدینہ منورہ کی بلدیہ نے بھی ڈرون کے ذریعے تھرمل کیمروں کو ڈرون میں نصب کر کے لوگوں کے درجہ حرارت نوٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قصیم ریجن میں بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات کی بڑے پیمانے پر صفائی بھی کی جا رہی ہے اور جراثیم کش ادویات کا مسلسل اسپرے کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں مشرقی ریجن کے شہر دمام میں بلدیہ کی جانب سے سپر مارکیٹس میں تھرمل کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں جس سے یہ معلوم ہوگا کہ سامنے والے شخص کا درجہ حرارت نارمل ہے یا نہیں۔

    دوسری جانب جمعے سے مملکت کے تمام شہروں میں وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سپر مارکیٹس کے صدر دروازوں پر اہلکاروں کو، آنے والے افراد کا درجہ حرارت چیک کرنے کا بھی پابند کردیا گیا ہے۔

  • بارودی سرنگ کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار

    بارودی سرنگ کا سراغ لگانے والا روبوٹ تیار

    دنیا بھر میں ہر سال بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، بارودی سرنگ کا سراغ لگانا ایک مشکل امر ہے تاہم اب ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو اس خطرے سے بچا سکتا ہے۔

    یہ روبوٹ میسا چوسٹس یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے جو بارودی سرنگوں کا سراغ لگا سکتا ہے۔ یہ روبوٹ دو روبوٹک اجسام یعنی روور اور ڈرون پر مشتمل ہے۔

    روور دھاتی ڈی ٹیکٹر کے ذریعے سرنگ کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ ڈرون اس سرنگ کو تباہ کرسکتا ہے۔

    میسا چوسٹس یونیورسٹی کے ماہرین گزشتہ 5 برس سے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دو روبوٹس کو یکجا کرنے کا مقصد دونوں کی صلاحیتوں اور استعداد کو یکجا کرنا تھا جس سے بہترین اور غیر معمولی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہوں۔

    ایک اندازے کے مطابق ہر سال 20 ہزار افراد بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوجاتے ہیں، اب اس روبوٹ کی ایجاد کے بعد ماہرین نے ہلاکتوں کی اس شرح میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

  • فضائی حدود کی خلاف ورزی، اسرائیلی ڈرون طیارے لبنانی فوج کے نشانے پر

    فضائی حدود کی خلاف ورزی، اسرائیلی ڈرون طیارے لبنانی فوج کے نشانے پر

    بیروت: لبنانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی ڈرون طیاروں پر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان کے اطراف اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لبنانی فوج نے جاسوس طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان حکوت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا، لبنانی فوج کی فائرنگ سے طیارے اسرائیلی حدود میں داخل ہوگئے۔

    حال ہی میں اسرائیلی نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی اعلیٰ دفاعی کونسل نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اپنے دفاع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا بھرپور حق ہے۔

    اسرائیل کا ڈرون طیارہ لبنان میں گرکرتباہ

    لبنانی ڈیفنس کونسل نے ہونیوالے اجلاس میں اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔ اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لئے تمام دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیل نے لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے مراکز پر ڈرون حملے کیے تھے جن میں تنظیم کے مراکز کو نقصان پہنچایا گیا۔

  • سعودی شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون عرب اتحاد کے ہاتھوں تباہ

    سعودی شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا ڈرون عرب اتحاد کے ہاتھوں تباہ

    صنعاء : سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیارے بھیجے جانے کی تمام کوششوں کا انجام ناکامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق اتحادی فورسز نے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا،یہ طیارہ یمن کے صوبے صنعاء سے سعودی عرب کے شہر ابہا کی سمت بھیجا گیا تھا۔

    کرنل المالکی نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیارے بھیجے جانے کی تمام کوششوں کا انجام ناکامی ہے، اتحادی فورسز شہریوں کی حفاظت کےلئے ان طیاروں کے ساتھ بہترین انداز سے نمٹ رہی ہے،بار بار ڈرون طیارے بھیجے جانے کی کوشش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یمن میں ایران کی ایجنٹ ملیشیا کتنی مایوسی کا شکار ہے۔

    المالکی نے باور کرایا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ جوابی اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی تا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی روشنی میں ملیشیا کی اس صلاحیت کو تباہ کیا جا سکے۔