Tag: ڈرون

  • ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے زیر آب دنیا کو دیکھیں

    ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے زیر آب دنیا کو دیکھیں

    بعض افراد کو زیر آب ڈائیونگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن انہیں موقع نہیں مل پاتا، یا موقع مل جائے تو ان میں سمندر کے اندر جانے کی ہمت نہیں ہوپاتی۔

    ایسے ہی افراد کے لیے ایسا واٹر پروف ڈرون کیمرہ تیار کرلیا گیا ہے جو سمندر کی گہرائیوں کو ورچوئل رئیلیٹی کے ذریعے آپ کو ایسے دکھائے گا جیسے آپ بذات خود سمندر کی گہرائی میں موجود ہوں۔

    پاور رے نامی یہ انڈر واٹر ڈرون دراصل ایک روبوٹ ہے جو نہ صرف مچھلیوں کا شکار کر سکتا ہے بلکہ زیر آب بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی بدولت ماہی گیری کی 7 ہزار سالہ تاریخ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب سمندر کے بیچوں بیچ جائے بغیر بھی ماہی گیری کی جاسکتی ہے۔

    یہی نہیں شکار کرنے سے پہلے یہ ڈرون آپ کو مچھلیوں کی تصاویر بھی بھیجے گا جس سے آپ اپنی پسند کی مچھلی کو شکار کرواسکیں گے۔

    یہ ڈرون تحقیقی مقاصد کے لیے بھی نہایت کارآمد ثابت ہوگا جو سمندر کی گہرائی، اس کے درجہ حرارت اور آبی حیات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

    تو پھر کیا خیال ہے، خشکی پر رہتے ہوئے سمندر میں جانے کو تیار ہیں آپ؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برف پر ’ڈرون بورڈنگ‘ کریں

    برف پر ’ڈرون بورڈنگ‘ کریں

    آپ نے برف پر کھیلے جانے والے کئی کھیلوں کے بارے میں سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ ڈرون بورڈنگ کے بارے میں جانتے ہیں؟

    یورپی ملک لٹویا میں کچھ نوجوانوں نے ڈرون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے برف پر کھیلا جانے والا نیا کھیل ڈرون بورڈنگ متعارف کروا دیا۔

    drone-2

    جینس پٹرماز نامی نوجوان، جو اس طریقہ کھیل کا ایجاد کنندہ ہے اپنے اس آئیڈیے کو جدید ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کا نام دیتا ہے۔

    اس کھیل میں ایک وزنی ڈرون سے 4 رسیاں باندھی دی جاتی ہیں۔ رسیوں کے دوسرے سروں پر اسکیٹنگ بورڈ پر سوار شوقین افراد اسے پکڑ کر اس کے ساتھ کھنچے چلے جاتے ہیں۔

    drone-3

    اس کو تخلیق کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 سال قبل اس کھیل کا آئیڈیا سوچا تھا۔ اسے عملی جامہ پہنانے میں انہیں 2 سال کا وقت لگا اور اب وہ اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

  • ایئر سیلفی ہوا میں اڑتی ہوئی آپ کی تصاویر کھینچے گی

    ایئر سیلفی ہوا میں اڑتی ہوئی آپ کی تصاویر کھینچے گی

    آج کل تقریباً ہر شخص سیلفی کے بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔ سیلفی کے لیے درست زاویوں سے کھڑے ہونا، موبائل کو درست زاویے پر رکھنا، اور اچھی سیلفی کھینچنے کے لیے مہارت درکار ہے جو سیلفی کے دیوانوں کو ہی میسر ہے۔

    لیکن اب اس تمام کھکھیڑ سے بچنے کے لیے سائنسدانوں نے ایسا کیمرہ ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں اڑتے ہوئے آپ کی تصاویر کھینچ سکے گا۔ اس تصویر میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک ڈھنگ کی تصویر ہوگی جس میں آپ سیدھے کھڑے نظر آئیں گے۔

    یہ کیمرہ دراصل چھوٹا سا ڈرون کیمرہ ہے جسے ایئر سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی جسامت آپ کے موبائل فون جتنی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اسے اپنے موبائل میں لگائیں اور اسے اپنے موبائل سے سنک کرلیں۔

    airselfie-2

    :طریقہ استعمال

    سب سے پہلے اپنے اینڈرائڈ یا آئی فون میں ایئر سیلفی ایپ ڈاؤن لاؤڈ کریں۔ اب آپ اس کیمرے کو اپنے موبائل سے کنٹرول کر سکیں گے۔

    کیمرے کو اپنی ہتھیلی پر رکھیں اور موبائل کے ذریعہ اسے اڑنے کی کمانڈ دیں۔

    یہ کمانڈ 3 مختلف صورتوں میں دستیاب ہیں جنہیں آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

    airselfie-3

    airselfie-4

    تصویر کھینچنے کے بعد اسے واپس فون میں لگائیں جس کے فوراً بعد کیمرے میں موجود تصاویر آپ کے موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔

    یہ ڈرون کیمرہ دیگر ڈرونز کی نسبت کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔

    airselfie-5

    اس کیمرے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ موبائل کیمرے کی سیلفی کی طرح اس میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا، بلکہ آپ کا پس منظر اور آپ کے ساتھ کھڑے دیگر افراد بھی بآسانی نظر آسکتے ہیں۔

  • امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے، امریکا

    امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کااحترام کرتےہیں لیکن امریکی سلامتی کیلئےڈرون حملےمستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ تشددکرنےوالوں کونہیں چھوڑاجائےگا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملااخترمنصور کے ایران سےجانےسےمتعلق کوئی علم نہیں،ڈرون حملہ پاک ایران بارڈرپرہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سےرابطےمیں تھے،حملےسےمتعلق بات ہوئی تھی،ملامنصورطالبان کومذاکرات سےروک رہے تھے،ملااخترمنصورکی ہلاکت تشددنہ چھوڑنے والوں کیلئے سخت پیغام ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملہ کرنے پر پاکستان نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا، پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ایسے واقعات سے مثبت نتائج مرتب نہیں ہوں گے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی امریکی سفیر سے ملاقات میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    طارق فاطمی کا کہناتھا کہ ایسے اقدام سے 4 فریقی رابطہ گروپ کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا ،ڈرون حملہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر منفی اثر ڈالے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کیخلاف تعاون جاری رہنا چاہئیے۔

  • انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    انڈین پارلیمنٹ کے نوفلائی زون میں اڑتے ڈرون نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دیئے

    ممبئی: بھارتی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون کی پرواز نے بھارتیوں کو حواس باختہ کردیا۔

    بھارتی پارلیمنٹ کے اوپر نامعلوم ڈرون کی پرواز نے بھارت میں ہلچل مچادی، بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرون نو فلائی زون میں پرواز کر رہا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ کی حدود میں ڈرون نے پرواز کی ہے،جس سے بھارتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کو وجے چوک پر ڈرون اڑاتے دیکھا گیا ہے،بھارتی پولیس نے غیر ملکی شخص کی تلاش شروع کردی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

  • آئی ڈرون کو آئی فون سے کنٹرول کیا جائے گا

    آئی ڈرون کو آئی فون سے کنٹرول کیا جائے گا

    فرانسیسی کمپنی نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے، جسے آئی فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

    اڑن طشتری سے مشابہہ ننھے ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لئے آئی فون پرایک خاص بٹن لگایا گیا ہے، جو اس کے ریموٹ کنٹرول کا کام دے گا۔

    اس میں ایک ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے، یہ ڈرون گیارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرتا ہے اور پندرہ منٹ تک مسلسل ہوا میں رہ سکتا ہے ، ڈرون کی قیمت تین سو پاؤنڈ ہے۔

  • موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں،مولانا سمیع الحق

    موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں،مولانا سمیع الحق

    جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، ڈرون اور خودکش حملے دونوں جائز نہیں، موجودہ حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دونوں اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، مذاکرات ہونے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف آپریشن کا ردعمل ملک بھر کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    لاہور سمیت بڑے شہروں میں خودکش حملوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں لیکن جب بھی مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو امریکہ ڈرون حملہ کردیتا ہے۔

    انہوں نے ڈرون اور خودکش حملوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے قوم کو بہت سی توقعات اورامیدیں وابستہ تھیں جو اب ختم ہوچکی ہیں، طاہرالقادری سمیت جو بھی ملک کی خاطر جدوجہد کرے گا، اس کا خیر مقدم کرینگے۔

  • ترجمان دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت

    ترجمان دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت

    ترجمان دفتر خارجہ نےشمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے،ایک بار پھرڈرون حملےبند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

    ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے ڈرون حملےبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان کا ڈرون حملوں پر مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہوا ہے، انھوں نےکہاکہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملےکی مذمت کرتےہیں یہ حملے بند کئے جائیں۔

    ترجمان دفتر خادجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کےمذاکرات جاری رکھنے کےبیان کاخیر مقدم کرتے ہیں جبکہ پاک بھارت قیدیوں کی رہائی پر کمیشن کام کررہاہے، وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیرجنوری کے دوسرے ہفتےمیں بھارت کا دورہ کرینگے جہاں وہ سارک کانفرنس میں شرکت اور بھارتی وزیر تجارت سے ملاقات کرینگے۔