Tag: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

  • حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 میں ترمیم کر لی گئی۔

    میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم ڈریپ ایکٹ 2012 سیکشن 23 کے تحت ہوئی کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز فراہمی کا پابند کر دیا گیا، جنگ اور ہنگامی حالات میں سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسزکی سپلائی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ترمیم کے مطابق کمپنیز سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہونگی، وزارت صحت نے میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم کی ہدایت دی تھی۔

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل ڈیوائسز لسٹ میں ساڑھے تین ہزار سے زائد آئٹم شامل ہیں، سرجیکل فیس ماسک سمیت سٹی اسکین مشین میڈیکل ڈیوائسز میں شامل ہیں۔

    ادویات کی سپلائی سے متعلق قانون سازی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ رولز 1976 میں ترمیم کا حکم نامہ تیار کر لیا۔

    جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کیلیے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/medicines-shortage-strategy/

  • خبردار ! شہری اس  اینٹی بائیوٹک دواکا  استعمال ہرگز نہ کریں!

    خبردار ! شہری اس اینٹی بائیوٹک دواکا استعمال ہرگز نہ کریں!

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دیتے ہوئے سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن کی سپلائی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ڈریپ نے جعلی مرزپان سسپنشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

    ڈریپ نے الرٹ میں قرار دیا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کوئٹہ نے میرزپان کا بیچ 007 جعلی قرار دیا ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے میزپان سسپنشن کا استعمال ممنوعہ قرار دے دیا اور میرزپان سسپنشن 100 ایم جی کی سپلائی اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ دوا کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ معیار پر پورا نہیں اترا، سیمپل میں سیفگزائم سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    دوا کے 100 ایم جی کے پیک پر فرضی تفصیلات درج ہیں اور 5 ایم ایل کے پیک پر میراز فارما قصور کا پتہ درج ہے جبکہ سیمپل کے پیک پر جعلی رجسٹریشن نمبر درج تھا۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ جعلی اینٹی بائیوٹک کا استعمال مریض کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی میرزپان سسپنشن کا بیچ ضبط کرے۔

    ڈریپ نے ہدایت کی کہ فیلڈ فورس، صوبائی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی مارکیٹ سرویلنس بڑھائیں اور بلوچستان حکومت جعلی دوا کے سپلائرز کی نشاندہی کرے۔

    الرٹ میں کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز اسٹاک میں جعلی دوا کی جانچ کریں، کے متاثرہ بیچ کی ڈریپ کو اطلاع دی جائے، ڈاکٹرز، مریض جعلی سسپنشن کا استعمال نہ کریں۔

  • خبردار ! خواتین یہ انجکشن ہرگز نہ لگوائیں

    خبردار ! خواتین یہ انجکشن ہرگز نہ لگوائیں

    اسلام آباد : ڈریپ نے فیمیلا انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی، یہ غیر معیاری انجکشن کراچی میں فروخت ہو رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف برانڈ کے امراض نسواں کا انجکشن غیر معیاری نکلا ، سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے فیمیلا انجکشن کا بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے فیمیلا انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ مانع حمل کا انجکشن ضافا فارماسوٹیکل کراچی کا تیار کردہ ہے، مانع حمل کا غیر معیاری انجکشن کراچی میں فروخت ہو رہا تھا۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ غیر معیاری انجکشن کا استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے، غیر معیاری انجکشن خون میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

    جعلی دوائیں اور پاکستان

    ڈریپ نے نیشنل ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے انجکشن کا متاثرہ بیچ ضبط کرے۔

    الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ فارما کمپنی انجکشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے اور متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ فارمیسیز فیمیلا انجکشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں،ڈاکٹرز اور مریض اس انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

  • مون سون بیماریوں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے اہم قدم

    مون سون بیماریوں کی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے اہم قدم

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مون سون اور ڈینگی سیزن کے آغاز سے قبل ادویہ ساز کمپنیوں کی تنظیموں سے رابطہ کر کے مون سون سیزن کے امراض کی ادویات کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر تنظیموں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اور فارما بیورو سے رابطے کیے تھے اور ان سے سے مون سون کے سلسلے میں تیار ادویات اور خام مال کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، پی پی ایم اے اور فارما بیورو نے خام مال اور ادویات کی تفصیلات ڈریپ کو بھجوا دیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں مون سون سیزن امراض کی ادویات اور خام مال کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، فارما کمپنیوں کے پاس 24 اہم ادویات اور خام مال کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے پاس ملیریا، ہیضہ، اسہال کی وافر ادویات اور خام مال دستیاب ہے، جن میں نمکول اور الیکٹرولائٹ ڈرپس سمیت اینٹی بائیوٹکس، اینٹی بیکٹیریل ادویات شامل ہیں۔

    کمپنیز کے پاس ٹائیفائیڈ اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کا بھی وافر ذخیرہ دستیاب ہے، اینٹی الرجک اور جلدی امراض کے لیے کورٹیکوسٹیرائیڈ ادویات بھی دستیاب ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ملک میں 24 ادویات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

  • درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والا  یہ انجکشن ہرگز نہ خریدیں!

    درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والا یہ انجکشن ہرگز نہ خریدیں!

    اسلام آباد : درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےدرد کش دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا اور آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

    ڈریپ نے آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتےہوئے بتایا کہ آرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے۔

    سینٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کابیچ23ای018غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

    آرٹیسڈ انجکشن ڈکلوفینک سوڈیم سے تیار کردہ دردکش دوا ہے، اس کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی ملاوٹ تھی۔

    ریکال الرٹ میں کہنا تھا کہ آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ، ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے، جو مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

    ایتھیلین گلائیکول کااستعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس کے انسانی جسم میں جذب ہونے کے شواہد دستیاب نہیں، ای جی انجکشن کا انسان، جانوروں میں زہریلے اثرات کا ڈیٹا دستیاب نہیں۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ غیر معیاری آرٹیسڈ انجکشن کا استعمال ری ایکشن کر سکتا ہے،کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے،مارکیٹ سےواپس منگوائے۔

    فارمیسیزآرٹیسڈانجکشن کےمتاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں،کیمسٹ، فارمیسز آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ واپس بھجوائیں جبکہ ڈاکٹرز اور مریض آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں ساتھ ہی مضر اثرات پر ڈریپ کو رپورٹ کریں۔

  • ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم خبر

    ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انسولین کی 5 پراڈکٹس کی رجسٹریشن کر لی، جس میں ہائیپرین اور فلو ویکسین کی ایک، ایک پراڈکٹ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انسولین کی پانچ پراڈکٹس کی رجسٹریشن کر لی ہے، ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ہائیپرین اور فلو ویکسین کی ایک، ایک پراڈکٹ رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیر صحت کی ہدایت پر ڈریپ میں انقلابی اقدامات جاری ہیں۔

    نگراں وزیر صحت نے کہا اس اقدام سے مارکیٹ میں اہم ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بہتر ہوگا، ڈریپ میں ادویات کی رجسٹریشن کا عمل فاسٹ ٹریک پر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کیلئےاقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

  • ‘شہری یہ سیرپ ہرگز استعمال نہ کریں ، ری ایکشن کرسکتا ہے!’

    ‘شہری یہ سیرپ ہرگز استعمال نہ کریں ، ری ایکشن کرسکتا ہے!’

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے’وینا سیرپ‘کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا ، جس میں خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری ویناسیرپ کے استعمال سےطبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے اینیمیا کےعلاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا اوت وینا سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے وینا سیرپ کابیچ غیرمعیاری قرار دیا ہے، وینا سیرپ کا بیچ کے ایل 090 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، وینا سیرپ 2 اجزا سے تیار کردہ خون کی کمی پوری کرنےکی دوا ہے اور سوات فارما سیوٹیکل سیدو شریف کا تیار کردہ ہے۔

    غیرمعیاری وینا سیرپ کے استعمال سے طبیعت خراب ہو سکتی ہے اور اس کے غیر معیاری ہونےکی وجہ سے وینا سیرپ ری ایکشن کرسکتا ہے، جس سے درد معدہ، قبض، قے ، اسہال، قے اور غنودگی ہو سکتی ہے۔

    ڈریپ نے کمپنی کو وینا سیرپ کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی سے روک دیا اور کمپنی کو وینا سیرپ کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمسٹ ویناسیرپ کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں، کیمسٹ وینا سیرپ کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں اور ڈاکٹرز مریضوں کو وینا سریپ کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں ، ساتھ ہی ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

  • جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

    جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے بُری خبر ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈریپ نے دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غیرملکی قرضوں میں نمایاں کمی

    نوٹیفکیشن کےمطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا تین ماہ بعد جائزہ لےگا، ڈالرکی قدرمیں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

    ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے 110 دس جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔

    واضح رہے کہ ادویات کے درآمد کنندگان اور مینوفیکچرز نے گذشتہ ماہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ ہوا تو فارماسوٹیکل کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔

  • ادویات کے بحران کا خدشہ، وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کوخط لکھ دیا

    ادویات کے بحران کا خدشہ، وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے ملک میں دواؤں کے بحران کے خدشے کے پیش نظر وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

    وزارت صحت  کے حکام کے مطابق ادویات کے خام مال کیلئے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

    حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔

    پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارتی ادویات خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کوڈیفالٹ قراردیا ہے۔

    پی پی ایم اے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اورچینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھارپرخام مال نہیں دے رہی ہیں، ایل سیزکھولنے کا مسئلہ نہ حل کیا گیا تو ملک میں ادویات اورمیڈیکل ڈیوائسزکا سنگین بحران ہوگا۔

    دوسری جانب ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں، گورنراسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم، فارماسیوٹیکل کیلئےایل سی بندنہ کی جائیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی اور دفتری امور میں کاغذ کے استعمال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارماانڈسٹری کی سہولت کیلئے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے دفتری امور میں کاغذ کے استعمال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ میں ای گورننس نظام کانفاذ حتمی مراحل میں ہے، ڈریپ کے شعبہ جات کو مرحلہ وار ڈیجیٹلائز کیاجارہا ہے، ای گورننس کا باضابطہ افتتاح ڈاکٹر فیصل سلطان کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈریپ کا شعبہ امپورٹ، ایکسپورٹ کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اور ادویہ لائسنسنگ کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی جاری ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے شہریوں کو ادویات امپورٹ کیلئے این او سی کا آن لائن اجرا بھی شروع کردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کا گزشتہ15سالہ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، 45لاکھ دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا گیا جبکہ ڈریپ کے قیام سےاب تک کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے۔