Tag: ڈرگ مافیا

  • مناسب کوریج نہ ملنے پر ڈرگ مافیا کی ٹی وی اینکر کو قتل کی دھمکی

    مناسب کوریج نہ ملنے پر ڈرگ مافیا کی ٹی وی اینکر کو قتل کی دھمکی

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ڈرگ مافیا نے مناسب کوریج نہ ملنے پر ایک مقامی چینل سے شکایت کرتے ہوئے اس کی خاتون اینکر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں طاقتور ڈرگ مافیا نے ایک غیر معمولی اقدام میں ٹی وی کی نیوز اینکر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    وائرل کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے چہروں کو چھپائے افراد بھاری اسلحہ اٹھائے ایک شخص کے گرد کھڑے ہیں جو ایک کرسی پر بیٹھا پیغام پڑھ رہا ہے۔

    ویڈیو میں وہ شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ پیغام روبن اوسگیورا سروانتز المعروف ال منچو کی طرف سے ہے جو ڈرگ مافیا کے بڑے کارٹل جالسکو نیو جنریشن کے لیڈر ہیں۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ پیغام پڑھنے والا خود روبن اوسگیورا ہے۔

    پیغام میں ملک کے ایک بڑے ٹی وی چینل میلینیو سے شکایت کی جا رہی ہے کہ وہ میچواکان ریاست میں جالسکو کارٹل کے خلاف لڑنے والے گروپ کی حمایت کررہا ہے۔

    اسلحہ بردار مافیا کی ویڈیو میں ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میلینو اورستی کا نام لے کر کہا جا رہا ہے کہ ان کو قتل کر کے اپنے ہی کہے الفاظ چبانے پر مجبور کیا جائے گا۔

    ویڈیو میں پیغام پڑھنے والا شخص الزام عائد کر رہا ہے کہ ان کے خلاف لڑنے والا گروپ دراصل ڈرگ ٹریفکنگ میں ملوث ہے جن کے پاس ایسا اسلحہ ہے جو صرف فوج کے زیر استعمال ہے، ویڈیو میں ریاست میچواکان میں ایک دہائی قبل سیلف ڈیفنس فورس قائم کرنے والے ہیپولیٹو مورا کا نام بھی لیا گیا۔

    ویڈیو میں خود کو جالسکو گروپ کا نمائندہ ظاہر کرنے والا شخص کہتا ہے کہ ان کے پیغام کا مقصد اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنا نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر میڈیا کوریج کو یقینی بنانا ہے۔

    میلینیو ٹی وی چینل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی خاتون صحافی کے ساتھ کھڑا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے میلینو اورستی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

    چینل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی گروپ کی حمایت نہیں کی۔

    دوسری جانب صدارتی ترجمان جیسس رامریز کیواس نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

  • کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : وفاقی وزیرعلی زیدی نے پولیس افسر اور جعلی ڈرگ ڈیلرز میں ڈیل اور قرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرنے کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ پوچھنا غلط نہیں کہ کیاسندھ حکومت ڈرگ مافیاکیساتھ کام کرتی ہے ، پہلی ویڈیومیں پولیس افسر،جعلی ڈرگ ڈیلرزمیں ڈیل دیکھی جاسکتی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیومیں لین دین اورایس ایچ او کاتعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ وہ ایس ایچ او ہے ، جوڈرگ کارگو لے جانے کی اجازت دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آخری ویڈیو میں اقرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرتے دیکھاجاسکتا ہے ، ان کو بےنقاب کرنے پرپھر اقرار الحسن پر حملہ اورمار پیٹ کی گئی ، ڈاکٹررضوان رپورٹ کےمطابق پولیس کےکچھ افسرمنشیات فروشوں کوتحفظ دیتےہیں، اب مجھے یہ بتائیں کہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

  • جرائم پیشہ افراد پر ملک کا پہلا ڈیٹا بینک، انٹر پول بھی مستفید ہو سکے گا

    جرائم پیشہ افراد پر ملک کا پہلا ڈیٹا بینک، انٹر پول بھی مستفید ہو سکے گا

    اسلام آباد: پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے میدان میں قدم رکھ دیا، صدر مملکت عارف علوی نے ملک کے پہلے ڈیٹا بینک کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیلڈ میں قدم رکھتے ہوئے پہلا ایسا ڈیٹا بینک قایم کر لیا ہے جو ڈرگ مافیا اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی تفصیلات دے گا۔

    اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا اس ڈیٹا بینک سے اے این ایف دنیا بھر سے منی لانڈرنگ اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کا ڈیٹا حاصل کر سکے گی۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے وابستہ اور ڈرگ مافیا سے جڑے مقامی اور عالمی مجرموں کو اب جرائم سے پہلے ہی گرفتار کیا جا سکے گا، پاکستان اپنی فورسز کو جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز سے مسلح کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوبہ پنجاب میں 6 ماہ کے دوران جرائم میں اضافہ

    انھوں نے کہا کہ جیسے ہی مطلوبہ فرد یا گروہ پاکستان میں لینڈ کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، انٹرپول اور دیگر عالمی ادارے بھی اس ڈیٹا بیس سے مستفید ہو سکیں گے۔

    شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ اب کوئی پاکستان کو ڈومور نہیں کہہ سکے گا، بلکہ پاکستان دنیا کو کہے گا کہ انھیں بہت کچھ کرنا ہے، پاکستان پہلے ہی بہت کر چکا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فیٹف سمیت دیگر عالمی تنظیمیں بھی آگاہ ہیں کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور منشیات کے مجرمان کے خلاف اس حد تک گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    انھوں نے کہا مجرموں کے ڈیٹا بینک کی معلومات سے ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے ای ویزا سمیت دیگر ایشوز پر بھی مدد لے سکتے ہیں۔

  • بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن  بک رہی ہے: شہریار آفریدی

    بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے اسکولوں کے کیفیز میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، مستقبل تباہ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ بڑے بڑے اسکولوں کے کیفوں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے، منشیات کو کینڈی کے ریپر میں دیا جاتا ہے۔

    [bs-quote quote=”اسلام آباد کے اسکولوں میں 75 فی صد لڑکیاں کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیرِ مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ خودکش بمبار سو دو سو افراد کو ٹارگٹ کرتا ہے، جب کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے، ڈرگ مافیا پوری قوم کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ٹاپ اسکولوں میں ایک سروے کیا گیا، معلوم ہوا کہ 75 فی صد لڑکیاں کرسٹل آئس استعمال کرتی ہیں، اور 45 فی صد لڑکے کرسٹل استعمال کرتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار انتہائی تشوش ناک ہیں، معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، والدین کو اس کا احساس کرنا ہوگا کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں کہاں جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، چار پانچ افراد ہیں جو ہر چیزمیں ملے ہوئے ہیں، جو اسلام آباد کو اپنی جاگیر سمجھے ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کے چاروں ستونوں کو کم زور نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کامثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے، بائبرڈ وار میں پاکستان کا دفاع کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا وفاق اورصوبائی حکومتوں کومنشیات فروشی پر ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کاحکم


    وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جو کچھ کرنا ہےکر لیں، میں آپ کو مثال بنادوں گا۔

    [bs-quote quote=”مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گرنے پر دنیا کیوں خاموش ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ہو تو دنیا کے ہر چینل پر دکھایا جانے لگتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاشیں گرنے پر دنیا کیوں خاموش ہے، دنیا میں اس ظلم کو کیوں نہیں دکھایا جا رہا، اقوام متحدہ اور شراکت دار ذمے داری نہیں اٹھائیں گے تو کون اٹھائے گا۔

    خیال رہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، عدالت وفاق اور صوبائی حکومتوں کو منشیات فروشی پر ماہانہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے چکی ہے، چیف جسٹس کا استفسار تھا کہ سوشل میڈیا پر بچیاں نشہ آور پاؤڈر سونگھتی نظر آتی ہیں، تعلیمی اداروں میں آسانی سے منشیات مل جاتی ہیں، بتایا جائے اس کو روکنا کس کاکام ہے۔