Tag: ڈریسنگ

  • ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے۔

    وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔

     اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔

    میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلموں کی آفر سے بھرا پڑا ہے، وینا ملک

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو  پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے‘۔

    یاد رہے کہ وینا ملک کچھ سال پہلے حجاب پہنتی تھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں تاہم اب انہیں حجاب نہ کرنے پر سوشمل میڈیا پر کئی بار ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

  • ڈریسنگ کے بہانے آئے حملہ آوروں نے ڈاکٹر کو قتل کردیا

    ڈریسنگ کے بہانے آئے حملہ آوروں نے ڈاکٹر کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسپتال میں داخل ہو کر ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں زید پور کے علاقے میں موجود اسپتال میں ڈریسنگ کے بہانے سے آنے والے حملہ آوروں نے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ دو افراد زخمی حالت میں اسپتال آئے تھے، انہوں نے مرہم پٹی کے بعد ڈاکٹر سے متعلق پوچھا۔ ان لوگوں نے ڈاکٹر کے کیبن میں گھستے ہی فائرنگ کردی۔

    پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کو اسکین کیا جارہا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو ملزمان ڈریسنگ کے بہانے اسپتال میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ معاملے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

    دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    اس سے قبل بھی جولائی کے اوائل میں ایک نوجوان نے جی ٹی بی اسپتال کے ایک وارڈ میں ڈاکٹروں اور اس کے رشتہ داروں کے سامنے ایک 32 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

  • پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض سامنے آگیا

    پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض سامنے آگیا

    کراچی : پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اپنی ڈریسنگ بہتر کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے فضائی میزبانوں کی ڈریسنگ پر انوکھا اعتراض اٹھا دیا۔

    جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا تھا کہ دفاترآنے،ہوٹلزمیں قیام اورانٹراسٹی سفرکے دوران فضائی میزبانوں کے ملبوسات سے متعلق شکایتیں ملی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بہتر ملبوسات استعمال نہ کرنے سے ایئرلائن کا تاثرخراب ہورہا ہے، گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجزکی جانب سے پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لباس کی لازمی مانیٹرنگ کی جائے۔

    خلاف ورزی پرجی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیرنے سخت ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے۔