Tag: ڈریسنگ روم

  • ’’بہت جلد ڈریسنگ روم سے جھگڑے کی خبریں آئیں گی‘‘

    ’’بہت جلد ڈریسنگ روم سے جھگڑے کی خبریں آئیں گی‘‘

     بہت جلد پاکستان کے ڈریسنگ روم سے جھگڑے کی خبریں آئیں گی یہ جھگڑا ٹیم نہیں بلکہ آفیشلز کے درمیان ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’اسپورٹس روم‘‘ میں اسپورٹس اینالسٹ شعیب جٹ نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پاکستان کے ڈریسنگ روم سے جھگڑے کی خبریں آئیں گی یہ جھگڑا ٹیم نہیں بلکہ آفیشلز کے درمیان ہوگا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کوئی ایک ٹیم چھوڑ کر واپس آجائے۔

    اسپورٹس اینالسٹ شعیب جٹ نے کہا کہ مکی آرتھر اور انضمام الحق میں سرد جنگ شروع ہوچکی ہے، اگر 14 تاریخ کے میچ کے نتائج پاکستان کے حق میں نہیں آئے تو مکی آرتھر اور انضمام الحق میں سے کوئی ایک ٹیم کو چھوڑ کر واپس آسکتے ہیں۔

    گفتگو کے دروان کامران اکمل نے کہا کہ یہ سرد جنگ کی وجہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ کرنا بھی ہوسکتا ہے ہے، ان بحث میں اوپنر جوڑی بھی ہوسکتی ہے، لیکن ایسے کوئی ٹیم کو چھوڑ کر نہیں آئے گا۔

  • پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، تاہم نمیبیا کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی جس پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم نمیبین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔

    پوری ٹیم نمیبین ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچی اور دل شکستہ بیٹھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی ہمت بندھائی۔

    نمیبیا کی کرکٹ ٹیم نے اب تک گروپ کی دیگر ٹیموں بشمول بھارت کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں سراہا اور مبارک باد دی۔

    اس دوران محمد حفیظ نمیبیا کے کھلاڑی کو خاص ٹپس بھی دیتے نظر آئے جبکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنائی۔

    پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو نمیبیا کرکٹ بورڈ نے بھی سراہا اور اسے حقیقی اسپورٹس مین شپ قرار دیا۔ نمیبیا کی جانب سے کہا گیا کہ ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کے مدمقابل آنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے، ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

    گزشتہ روز کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ نمیبیا ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • احمد شہزاد نےڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ ادا کردیا

    احمد شہزاد نےڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ ادا کردیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد نےاقبال اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ اداکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنچری نہ بنانے کا غصہ احمدشہزاد نے ڈریسنک روم کے شیشے پر نکالا تھا، بلوچستان کے خلاف میچ میں احمدشہزاد اناسی رنزپر آؤٹ ہوئے تھے۔

    پویلین سے واپس آکرغصّے میں بیٹ کٹ بیگ پر پھینکا جس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔

    بعد ازاں پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جرمانے کے طورپر احمد شہزاد کی میچ فیس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ لگوایا جائے گا۔

    خیبرپختونخواہ ٹیم کے منیجر نے احمد شہزاد کی میچ فیس شیشے توڑنے کامعاوضہ سترہ ہزار روپے لے لیا۔ سترہ ہزار روپے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو دے دیئے گئے ہیں۔