Tag: ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست

  • بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    سابق بھارتی بلے باز روبن اتھاپا نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم سے خبریں ہیڈ کوچ لیک کیا کرتے تھے۔

    ماضی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے رابن اتھاپا نے 2007 کے ورلڈ کپ سے بھارت کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے پر کھل کر بات کی ہے، انھوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ گریگ چیپل پر اپنا ایجنڈا چلانے کا بھی الزام لگایا۔

    رابن نے انکشاف کیا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں کیا کچھ غلط ہوا اور کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ’ڈریسنگ روم کی معلومات لیک‘ کرتے رہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اتھپا نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، گریگ چیپل ایک ایجنڈا چلا رہے تھے۔ وہ آسٹریلوی ذہنیت کے ساتھ کوچنگ کر رہے تھے، چیپل کہا کرتے تھے ہم آسٹریلیا میں اس طرح کام کرتے ہیں۔

    انھوں نے کبھی ہندوستانی ثقافت کا احترام نہیں کیا اور اس ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، جب چیزیں گریک چیپل کے منصوبوں کے مطابق نہیں ہوتی تھیں تو انھیں معلومات کو لیک کرنے کی بری عادت بھی تھی۔

    خیال رہے کہ گریگ چیپل جب تک بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ موجود رہے ان کا دور تنازعات سے بھرا رہا، یہ بات مشہور ہے کہ انھوں نے اس وقت کے بھارتی کپتان ساروو گنگولی کو ٹیم سے نکال دیا تھا، دونوں کے درمیان دراڑ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔

    2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کا باہر ہونا ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا تھا کیونکہ اس کے بعد چیپل نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، حسن علی

    کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، حسن علی

    مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا نے کہا ہے کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، یہ ایک نئی ٹیم ہے۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندرا بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں 90 سے 95 فیصد چیزیں تبدیل ہوئی ہیں۔ یہ ایک نئی ٹیم ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے۔

    ساتھ ہی خوشگوار انداز میں ہنستے ہوئے پیسر نے یہ بھی باور کرایا کہ جہاں پر حسن علی ہو وہاں ماحول اچھا ہو ہی جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سخت محنت کررہا تھا پچھلے کچھ عرصے سے اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی تھی اگر ہوئی تھی تو وکٹیں نہیں ملی تھیں میں ردھم میں آرہا ہوں اور اچھی بات یہ ہے کہ کراچی کنگز میچ جیتی ہے۔

    بابراعظم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر ہمارا برینڈ ہے اور ہمارا سپراسٹار ہے اور گراؤںڈ میں اس کے نام کے نعرے بھی لگ رہے تھے، گراؤنڈ میں ہماری ٹیم کو سپورٹ تھوڑی کم ملی۔ اگر آپ اچھا گیم کھیلیں گے تو شائقین آپ کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    حسن علی نے کہا کہ میں نے کنڈیشن کے حساب سے سلو گیندیں کیں، ہمیں پتا ہے کہ زلمی کے پاس کچھ ایسے پلیئرز ہیں جو بڑے ہٹس مار سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شعیب ملک نے پہلی بال پر وکٹ لے کر ہمیں مومنٹیم دیا اور ٹی ٹوئنٹی میں مومنٹیم مل جائے تو بطور بولنگ یونٹ آپ کو کافی مومنٹم ملتا ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ملتا ہے کہ اپنے آپ کو منوا سکوں میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔