Tag: ڈریپ

  • جوڑوں کے درد کے مریض یہ 2 دوائیاں ہرگز  استعمال نہ کریں!

    جوڑوں کے درد کے مریض یہ 2 دوائیاں ہرگز استعمال نہ کریں!

    اسلام آباد : جوڑوں کے درد اور سوزش کی 2 دوائیوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ سے جوڑوں کے درد اور سوزش کی 2 غیرمعیاری دوائیاں پکڑی گئیں ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دوائیوں کے 2 بیچ غیر معیاری قرار دے دیے۔

    ڈریپ نے ڈیکسیکین، نوکوکس ٹیبلٹس کے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیئے، جس میں کہا ہے کہ ادویات کو سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ نوکوکس ٹیبلٹ 15 ایم جی بیچ 8463 کی فروخت واستعمال اور ڈیکسیکین ٹیبلٹ 300 ایم جی بیچ KF23006 کی سیل، استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

    ڈریپ الرٹ میں کہنا تھا کہ ادویات کے سیمپلز کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترے، غیر معیاری ادویات کی سیفٹی غیر واضح ،علاج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں،غیر معیاری ادویات کا استعمال ری ایکشن کر سکتا ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ غیر معیاری نوکوکس ٹیبلٹ کا امراض معدہ، قلب میں استعمال خطرناک ہے، کمپنیز ڈیکسیکین، نوکوکس کے متاثرہ بیچز مارکیٹ سے واپس منگوائیں۔

    ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ فارمیسیز نوکوکس، ڈیکسیکین کے متاثرہ بیچز کی سیل روکیں، فارمیسز ڈیکسیکین، نوکوکس ٹیبلٹس کے متاثرہ بیچ واپس بھجوائیں اور ڈیکسیکین، نوکوکس کے مضر اثرات ڈریپ کو رپورٹ کئے جائیں۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ ریگولیٹری فیلڈ فورس مارکیٹس میں سرویلنس تیز کریں، مارکیٹ میں جعلی،غیر معیاری ادویات سپلائرز کی نشاندہی کی جائے، مارکیٹس سے جعلی، غیر معیاری ادویات کے بیچز ضبط کئے جائیں۔

  • امپورٹڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی مشکل آسان

    امپورٹڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی مشکل آسان

    اسلام آباد : امپورٹڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، پورٹل پر شہری رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے امپورٹڈ ادویات، طبی آلات بارے خصوصی پورٹل متعارف کرا دیا، امپورٹڈ ادویات، طبی آلات بارے پورٹل ڈریپ ویب سائٹ پر آویزاں ہے۔

    ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ادویات اور آلات کا پورٹل لنک صوبائی حکومتوں کو ارسال کردیا ہے ، اسپتال اور مریض ناپید ادویات، طبی آلات ازخود امپورٹ کر سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پورٹل پر شہریوں، اسپتالوں کو ادویات امپورٹ کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی اور میڈیکل ڈیوائس رولز 2017 کے تحت ناپید ادویات، آلات امپورٹ ہوں گی۔

    ڈریپ کی منظوری پر اسپتال، مریض ناپیدادویات ، آلات درآمد کر سکیں گے، اقدام کا مقصد ادویات، آلات کی لیگل امپورٹ کی حوصلہ افزائی اور غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، آلات کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ غیر ملکی ادویات، طبی آلات کی افادیت و معیار غیر واضح ہے، گذشتہ ماہ مختلف شہروں میں جعلی ایوسٹین انجکشن کی کھیپ پکڑی گئی تھی، امپورٹر روشے پاکستان نے ایوسٹین انجکشن برآمد کھیپ کو جعلی قرار دیا تھا۔

    سالانہ کروڑوں مالیت کے غیر ملکی سرجیکل آلات، ادویات سمگل ہو رہی ہیں، امراض جگر، دل،گردہ، کینسر کی ادویات ، سرجیکل آلات سمگل ہو رہے ہیں۔

  • شوگر کے مریض یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    شوگر کے مریض یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    اسلام آباد : ڈریپ نے ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد کردی، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح ،علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں کریک ڈاون جاری ہے، کریک ڈاؤن میں ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں۔

    ڈریپ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے 8 بیچز کی فروخت و استعمال پرپابندی عائد کردی اور بتایا کہ سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے ادویات بیچز کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے ادویات بیچز پر پابندی کی سفارش کی، کوالٹی کنٹرول بورڈ کوئٹہ نے ادویات کے بیچز پر پابندی کی سفارش کی۔

    ادویات کراچی، لاہور، فیصل آباد، ہری پور کی کمپنیز کی تیارکردہ ہیں، شوگر کی ٹیبلٹ ایمپلیمیٹ ایکس آر کا بیچ 39224 اور اینٹی بائیوٹک انجکشن ایسانیکس کا بیچ آئی اے 702 غیر معیاری ہے۔

    اس کے علاوہ معروف برانڈ زیسول ڈرپ کا بیچ 2408207 ، انجکشن سازی کے سٹیرائل واٹر کا بیچ ڈبلیو آئی 893 ، بیکٹیریل انفیکشن دوا فلیگینیس سسپنشن کا بیچ 0362 اور اینٹی الرجک ڈیسورا سیرپ بیچ ایس 23236 کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

    وٹامن بی 12 کا کیانوکو انفیوژن کا بیچ 6609 اور وٹامن بی 12 کا انفیوژن کیانوکو سپر کا بیچ 6403 ملاوٹ شدہ ہے، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ نے ہدایت کی جعلی، غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور غیر معیاری ،جعلی میڈیسن سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی جائیں، مارکیٹس سے جعلی، غیر معیاری ادویات کے بیچز ضبط کئے جائیں ساتھ ہی ملک بھر کی مارکیٹس سے جعلی ، غیر معیاری ادویات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

  • مریض  ہوشیار ! خون پتلا کرنے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں

    مریض ہوشیار ! خون پتلا کرنے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) خون پتلا کرنے والی دوا کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خون پتلا کرنے والی غیر معیاری دوا کی مارکیٹ میں سپلائی کا انکشاف سامنے آیا ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نیباکسو ٹیبلٹ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا، جس میں نیباکسو ٹیبلٹ کا بیچ 263 غیر معیاری قرار دیا۔

    ڈریپ نے ملک بھر میں نیباکسو 10 ایم جی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ 10 ایم جی ٹیبلٹ وینوو فارما ٹیکسلا کی تیار کرتا ہے۔

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیب راولپنڈی نے اس ٹیبلٹ کا بیچ غیر معیاری قرار دیا اور ٹیبلٹ کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

    یہ ٹیبلٹ تھرمبوسزز، پلمنری امبولزم نامی مرض کی دوا ہے،تھرمبوسز، پلمنری امبولزم کے دوران خون میں لوتھڑے بنتے ہیں، نیباکسو ٹیبلٹ رگوں، پھیپڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے سے روکتی ہے۔

    یہ ٹیبلٹ ریواراکسوبان سالٹ سے تیار کی جاتی ہے لیکن غیر معیاری ٹیبلٹ کا استعمال علاج متاثر کر سکتا ہے۔

    ڈریپ نے کمپنی کو نیباکسو کے متاثرہ بیچ کی مارکیٹ سپلائی روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارما کمپنی ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔.

    ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی نیباکسو ٹیبلٹ کا خاتمہ یقینی بنائے اور ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ ضبط کرے۔

    ڈسٹریبیوٹرز سٹاک میں نیباکسو ٹیبلٹ کے متاثرہ بیچ کی جانچ کریں اور ٹیبلٹ کے متاثرہ بیچ کی شناخت پر ڈریپ کو اطلاع دی جائے ساتھ ہی کیمسٹ متاثرہ ٹیبلٹ بیچ کی سیل ترک، سٹاک واپس کریں، ڈاکٹرز اور مریض ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

  • یہ انجیکشن نہ خریدیں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    یہ انجیکشن نہ خریدیں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے جعلی امپورٹڈ دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے امراض خون کے انجکشن روفیلیک کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    ڈریپ نے پروڈکٹ ریکال الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیومن اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کی دوا ’روفیلیک‘ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، سوئس کمپنی سی ایس ایل بیہرنگ کے تیار کردہ اس انجیکشن کے سیمپل لیبل پر غلط تفصیلات درج ہیں۔

    جعلی دوا کی اطلاع کے پی ڈرگ انسپکٹر اور کراچی کی فارما کمپنی نے دی ہے، روفیلیک انجکشن ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں دستیاب ہے، تاہم انجکشن سیمپل کے پیکٹ پر دو مختلف بیچ نمبرز پائے گئے ہیں، بار کوڈ اسکین میں بیچ نمبر الگ ملا۔

    ڈریپ کے مطابق اینٹی ڈی ایمیونوگلوبولن کمرشل بائیولوجیکل اینٹی باڈی ہے، اور یہ انسانی خون کے پلازما سے لیا جاتا ہے، یہ مریض کے سرخ خلیات کو ٹارگٹ کرتا ہے، اس سے تیار کردہ دوا روفیلیک ’امیون تھرمو سائیٹوفینک پرپرا‘ نامی مرض کی دوا ہے، جعلی انجکشن کا استعمال انتہائی مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے اس لیے استعمال نہ کی جائے، ڈریپ نے ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے روفیلیک کا متاثرہ بیچ ضبط کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

  • شہری ہوشیار ! بخار، فلو اور  الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں !

    شہری ہوشیار ! بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں !

    اسلام آباد : ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ ادویات ہرگز نہ خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار، فلو، الرجی، امراض معدہ ،قے، متلی کی چار ادویات مضر صحت قرار دے دیں۔

    ڈریپ نے ہیڈازول، وومیٹول، زونڈ سسپنشن اور ٹریٹاڈن سیرپ کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا ہے ، ادویات کے سیمپلز میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار ثابت ہوئی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ ادویات پشاور، حطار، فیصل آباد میں واقع کمپنیز کی تیارکردہ ہیں،ہیڈازول سسپنشن بیچ زیڈ 266 کے سیل و استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

    اس کے علاوہ زونڈ سسپنشن بیچ 7037 ، وومیٹول سسپنشن بیچ 1347 اور ٹریٹاڈن سیرپ بیچ 005 کے فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایتھیلین گلائیکول کا محلول سازی میں استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے،ڈائی ایتھیلین گلائیکول، ایتھیلین گلائیکول سے زہریلا کمپاونڈ بنتا ہے۔

    ہیڈازول، زونڈ، وومیٹول، ٹریٹاڈن کے متاثرہ بیچز کی سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈریپ نے کمپنیز کو ادویات کے متاثرہ بیچز مارکیٹ سے اٹھوانے کی ہدایت کی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارمیسز ہیڈازول، زونڈ، وومیٹول، ٹریٹاڈن کے متاثرہ بیچ کی سیل روکیں، ڈاکٹرز مریضوں کو ادویات کے متاثرہ بیچز کا استعمال نہ کرائیں۔

  • خبردار ! بخار اور درد   کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں !

    خبردار ! بخار اور درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں !

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹرنےڈی آئی خان مارکیٹ سےپروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔

    ڈریپ الرٹ میں کہنا تھا کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سےتیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے،ڈریپ

    غیرمعیاری دوا کااستعمال ری ایکشن کرسکتا ہے اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی ہو سکتی ہے جبکہ یہ اعضاکوخون کی سپلائی متاثرکرسکتا ہے۔

    ڈریپ کی کمپنی کوپروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے،مارکیٹ سےاٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کامتاثرہ بیچ فارماکمپنی کوواپس بھجوائیں۔

  • وفاقی حکومت کا ‘نکوٹین پاؤچز’ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ‘نکوٹین پاؤچز’ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ‘نکوٹین پاؤچز’ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ورکنگ گروپ کےقیام کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ‘نکوٹین پاؤچز’ کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹوبیکو کنٹرول سیل کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں ڈریپ نے نیکوٹین پاوچز پر ورکنگ گروپ کےقیام کی سفارش کی ہے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ میں شامل ہوں۔

    نکوٹین پاوچز سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز ورکنگ گروپ میں شامل ہوں، ورکنگ گروپ پاوچز پر عالمی ریگولیٹری پالیسیز زیر غورلائے گا اور اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔

    ڈریپ زرائع کا کہنا تھا کہ پاؤچز پر سفارشات عالمی ریگولیٹری پالیسیز کی روشنی میں تیار ہوں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ‘نکوٹین پاؤچز’ کے سیمپلز کاسنٹرل ڈرگ لیب کراچی میں تجزیہ کیا گیا، ان پاوچز کی مصنوعات بطور ڈرگ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

    سال 2023میں انٹرنیشنل نکوٹین پاوچز مارکیٹ کا حجم 2.3 بلین ڈالر تھا اور ان کی عالمی مارکیٹ کے حجم میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پاکستانی کمپنی خلیجی ممالک، جاپان کو پاؤچز برآمد کر رہی ہے۔

    پاکستانی کمپنی سالانہ پچاس ملین ڈالر کی نکوٹین پاؤچز ایکسپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاوچز ایکسپورٹ پروگرام حکومتی برآمدات ویژن کے تحت چل رہا ہے اور دنیا بھر کے تینتیس ممالک میں یہ پاؤچز فروخت ہو رہے ہیں۔

    نکوٹین پاوچز کی تین اقسام تمباکو، تمباکو فری، مصنوعی کیمیای طور پر تیار کردہ دنیا میں استعمال ہوتی ہیں اور دنیا کے بیس ممالک میں پاوچز کو ریگولیٹ کیا جاچکا ہے، زرائع

    دس ممالک بشمول ارجنٹینا, بنگلہ دیش، انڈونیشیا، پولینڈ میں صرف تمباکو نکوٹین پاوچز پر تمباکو کیٹیگری کے تحت قانون سازی کی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں تمباکو فری نکوٹین پاوچزکو جنرل کنزیومر پروڈکٹ کے تحت قانون سازی کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف

    پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف

    اسلام آباد : ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کردی، اس حوالے ڈریپ نے تصاویر اور انتباہی مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ڈریپ سے جعلی پروپیلین گلائیکول کی تصاویراورانتباہی مراسلہ جاری کردیا۔

    ڈریپ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کی ہے، مذموم عناصر جعلی پروپیلین کلائیکول کے بیجز سپلائی کررہے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ پروپیلین گلائیکول کے ڈاؤیورپ والےلیبل کے 2بیجزجعلی ہیں، پروپیلین گلائیکول کا ڈاؤکیمیکل کمپنی والے لیبل کا ایک بیج جعلی ہے، فارما انڈسٹری پروپیلین گلائیکول کوبطورخام مال استعمال کرتی ہے اور یہ متبادل دواؤں،محلول سازی میں استعمال ہوتا ہے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ جعلی پروپیلین گلائیکول دواسازی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس سے محلول سازی انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، متبادل دعا ساز کمپنیز غیر مستند پروپیلین گلائیکول استعمال نہ کریں۔

    مراسلے کے مطابق کمپنیز جعلی پروپیلین گلائیکول بیجز سے تیاردوائیں واپس منگوائیں، فارما کمپنیاں مستند اداروں سے معیاری خام مال کی خریداری کریں، فیلڈ فورس پروپیلین گلائیکول کے جعلی بیجز کی اطلاع پر کارروائی کریں اور فیلڈ فورس مارکیٹ سےجعلی خام مال سے تیارشدہ مصنوعات ضبط کریں۔

  • اینٹی ٹیٹنس ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    اینٹی ٹیٹنس ویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی ٹیٹنس ویکسین کا بحران حل ہونے کے قریب ہے، ڈریپ نے اینٹی ٹیٹنس ویکسین کی بڑی کھیپ کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے ٹیٹنس ویکسین کی ایک بڑی کھیپ کے استعمال کی اجازت دے دی، ویکسین کھیپ کے لاٹ کے لیے ریلیز سرٹیفکیٹس بھی جاری کر دیے گئے، یہ کھیپ 7 لاکھ ڈوزز پر مبنی ہے۔

    ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمسن فارما کا اینٹی ٹیٹنس انجکشن اعشاریہ 5 ایم ایل کا ہے، اسے مقامی کمپنی ایمسن ویکسینز و فارما نے تیار کیا ہے، جو اس ویکسین کو سرٹیفکیٹ کے تحت فروخت کر سکے گی۔

    پولیو پازیٹو بچہ وائرس سے کیسے متاثر ہوا؟

    ایمسن فارما اینٹی ٹیٹنس انجکشن مقامی طور پر فروخت کرے گی، یہ کمپنی ادویات اور ویکسین درآمد کرتی ہے، اور مقامی سطح پر یہ ٹیٹنس ویکسین کی مزید لاکھوں ڈوز تیار کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی ٹیٹنس ویکسین کی قلت کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر ڈریپ نے ایکشن لیا تھا۔