Tag: ڈریپ

  • 25 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر ، نوٹی فکیشن جاری

    25 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر ، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 25 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، ادویات میں انجکشن،گولیاں، ان ہیلر، سیرپ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پچیس نئی ادویات کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت مقرر کردی ، جس کے بعد رگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 25 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

    ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ 25 ادویات میں انجکشن،گولیاں، ان ہیلر، سیرپ شامل ہیں، نئے سالٹ،فارمولیشن،سٹرنتھ والی ادویات کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پھیپڑے، چھاتی کے سرطان، اینٹی الرجک گولی، محلول کی قیمت اور اینٹی بائیوٹک محلول، ان ہیلر، درد کش گولی، انجکشن کی قیمت مقرر کی ہے۔

    اس کے علاوہ زیابطیس گولی، سرطان خون، امراض جوڑ انجکشن ، ملیریا گولی، ہیپاٹائٹس بی انجکشن، پیٹ کیڑوں کے انجکشن ، بلڈپریشر گولی، خون کی شریانیں کھولنے والی گولی کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

  • ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

    ڈریپ نے چھ مقامی اور عالمی کمپنیز کی تیارکردہ میڈیکل ڈیوائسز کو غیر رجسٹرڈ قرار دیدیا، ڈریپ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈرپ سیٹ، سرنج، کینولہ فروخت ہو رہی ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ برطانوی، بھارتی، اماراتی میڈیکل ڈیوائسز غیر قانونی فروخت ہو رہی ہیں، برطانوی، اماراتی کمپنی کا تیار کردہ آئی وی کینولہ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈریپ نے جاری الرٹ میں کہا کہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ڈرپ سیٹ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، چھ ملکی، غیر ملکی سرنج، کینولہ، ڈرپ کٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں، غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کے بارے شکایات ملی ہیں۔

     ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز مریض کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز انفیکشن کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری، کوالٹی، سیفٹی غیر یقینی ہے۔

    ڈریپ نے کاری کردہ الرٹ میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز غیر محفوظ ہو سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی شپنگ، اسٹوریج غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

    ڈریپ نے کہا کہ فیلڈ فورس غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز ضبطی کیلئے سرویلنس بڑھائیں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اسٹاک ضبط کریں ساتھ ہی کیمسٹ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی سیل روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں۔

  • ڈریپ کا ملک گیر میڈیسن مارکیٹ کے ہنگامی سروے کا فیصلہ

    ڈریپ کا ملک گیر میڈیسن مارکیٹ کے ہنگامی سروے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ڈریپ کے سی ای او نے ملک بھر میں میڈیسن مارکیٹ کے ہنگامی سروے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)  نے جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کیلئے بڑے ایکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے، سی ای او ڈریپ نے ملکی میڈیسن مارکیٹ میں دستیاب ادویات کی تفصیلات مانگ لیں۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو خط ارسال کردی گئی مراسلے کے مطابق ڈریپ کے صوبائی دفاتر ملک گیر میڈیسن مارکیٹ کا سروے کریں۔

    مراسلے میں بتایا گیا کہ صوبائی دفاتر میڈیسن مارکیٹ کی سروے رپورٹ تین روز میں جمع کرائیں، سی ای او ڈریپ نے ملکی میڈیسن مارکیٹس کی سرویلنس بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

    ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ مختلف شہروں سے جان بچانے والی ادویات قلت کی شکایات ملی ہیں، ملک میں جان بچانے والی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے، اہم ادویات کی دستیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

     ڈریپ کے سی ای او نے کہا کہ ادویات دستیابی یقینی بنانے کیلئے مینوفیکچررز، امپورٹرز سے رابطے ہیں، شہریوں کیلئے معیاری، سستی محفوظ ادویات کی دستیابی ترجیح ہے۔

    مراسلے کے مطابق مفاد پرست عناصر مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں، ڈریپ کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات کی مصنوعی قلت کرنے والے متعدد ملزمان پکڑے ہیں، ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

     ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ ادویات مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں، ملکی ادویات مارکیٹ کی نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے، سرویلنس سے ادویات کی مصنوعی قلت کرنے والوں کا پتہ لگایا جائے گا۔

  • ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایلوپیتھک ادویات کی تیاری کا انکشاف

    ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایلوپیتھک ادویات کی تیاری کا انکشاف

    اسلام آباد: ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی کی جانب سے ایلوپیتھک ادویات کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ڈریپ نے ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شوگر، اور جوڑوں کی امراض کی غیر قانونی ادویہ کی کھلے عام فروخت جاری ہے، انکشاف ہوا ہے کہ ہومیوپتھک دوا ساز کمپنی ایلوپیتھک ادویات تیار کر رہی ہے، جس پر ڈریپ نے ایکشن لیتے ہوئے این جیسک پلس ٹیبلٹ، اور شوگر ایکسل کیپسول غیر رجسٹرڈ قرار دے دیے۔

    این جیسک پلس ٹیبلٹ اور شوگر ایکسل کیپسول ناز ہومیو فارما کراچی کی تیار کردہ ہے، ڈریپ نے ان ادویات کا ری کال الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این جیسک پلس سنٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈریپ سے اور شوگر ایکسل فیڈرل ڈرگ اینالسٹ کے ذریعے غیر رجسٹرڈ قرار دے دیے گئے ہیں۔

    الرٹ کے مطابق شوگر ایکسل کیپسول اور این جیسک پلس گولی کراچی میں سیل ہو رہی تھی، فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے ان غیر رجسٹرڈ ادویات کے سیمپل حاصل کیے، معلوم ہوا کہ ایلوپیتھک دوا این جیسک پلس ڈریپ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، واضح رہے کہ ڈائی کلوفینک سوڈیم سے تیارکردہ این جیسک پلس جوڑوں کے درد کی دوا ہے، جب کہ شوگر ایکسل کیپسول ٹائپ ٹو ذیابطیس کے علاج کی دوا ہے۔

    ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ شوگر ایکسل کیپسول کی افادیت اور ڈرگ سیفٹی غیر یقینی ہے، دوا میں شامل گلیبینکامائیڈ سے شوگر لیول میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، اور اس سے مریض پر بے ہوشی طاری ہو سکتی ہے۔ الرٹ میں فیلڈ فورس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوگر ایکسل کیپسول اور این جیسک پلس کا اسٹاک ضبط کرے، جب کہ کیمسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ادویات کی سیل روکنے کے لیے اپنا اسٹاک چیک کریں۔ الرٹ میں ڈریپ کی صوبائی ٹیموں کو میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اعصابی مرض کی دوا استعمال کرنے والے ہوشیار، جعلی دوا مارکیٹ میں

    اعصابی مرض کی دوا استعمال کرنے والے ہوشیار، جعلی دوا مارکیٹ میں

    اسلام آباد: ملک میں استعمال کی جانے والی اعصابی مرض کی جعلی دوا کی کھلے عام فروخت کا انکشاف ہوا ہے، اعصابی مرض کی گولی فینو بار 30 ایم جی کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے اعصابی مرض کی دوا فینو بار گولی کے حوالے سے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا، مارکیٹ میں دستیاب فینو بار 30 ایم جی گولی کے 3 بیچز جعلی قرار دیے گئے ہیں۔

    ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فینو بار ٹیبلٹ کے 3 بیچ کیو اے 16، 19 اور 25 جعلی ہیں۔ فینو بار ٹیبلٹ 30 ایم جی اسٹار لیبارٹریز لاہور کی تیار کردہ ہے۔

    ڈریپ کے مطابق صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے مارکیٹس سے فینو بار گولی کے سیمپلز حاصل کیے، ڈرگ انسپکٹرز نے کمپنی سے فینو بار کے دستیاب بیچز کے بارے میں انکوائری کی تاہم کمپنی نے مارکیٹ میں دستیاب مذکورہ بیچز سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی دوا میں سائیکو ٹراپک، نارکوٹک اور زہریلے اجزا شامل ہو سکتے ہیں، جعلی اجزا سے تیار کردہ دوا انسانوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ غیر قانونی طور پر غیر معیاری ماحول میں تیار دوا انتہائی خطرناک ہے، جعلی دوا کے استعمال سے علاج بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔

    ڈریپ کے مطابق فینو بار کے بارے میں ریپڈ الرٹ کا اجرا فیلڈ فورس، شہریوں اور ڈاکٹرز کے لیے کیا گیا ہے۔

    ڈریپ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ فیلڈ فورس مارکیٹ میں دستیاب فینو بار دوا کے جعلی بیچز ضبط کریں۔ کیمسٹ فینو بار کے جعلی بیچز کی فروخت روکنے کے لیے اسٹاک چیک کریں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں اور ڈاکٹرز مریضوں کو فینوبار دوا کے جعلی بیچز استعمال نہ کروائیں۔

  • 4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، جس میں 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش اسٹنٹ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا، 4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش اسٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کی گئی، اسٹنٹ پرائس کی منظوری ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹنٹ پرومس پریمیر کی قیمت 58765 روپے، امریکی اسٹنٹ ڈیسائن ایکس ٹو کی قیمت 72450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اسی طرح جاپانی کارڈیک اسٹنٹ الٹی ماسٹر کی قیمت 65507 روپے اور اٹالین، ترکش کارڈیک اسٹنٹ کریٹ ایمپیلیمس کی قیمت 53130 روپے مقرر کی ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کیا تھا، امریکی، جرمن، چینی اور سوئس ساختہ پندرہ اسٹنٹس کی ذیادہ سے ذیادہ قیمت مقرر کی گئی تھی۔

  • جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

    جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے بُری خبر ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈریپ نے دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے غیرملکی قرضوں میں نمایاں کمی

    نوٹیفکیشن کےمطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا تین ماہ بعد جائزہ لےگا، ڈالرکی قدرمیں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

    ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئی تھی، تاہم انہوں نے 110 دس جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی سفارش کی ہے۔

    واضح رہے کہ ادویات کے درآمد کنندگان اور مینوفیکچرز نے گذشتہ ماہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ ہوا تو فارماسوٹیکل کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔

  • ڈریپ نے کارڈیک اسٹنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

    ڈریپ نے کارڈیک اسٹنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کارڈیک اسٹنٹس کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے پاکستان میں 4 غیر ملکی کارڈیک اسٹنٹس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یہ اسٹنٹس امریکی، جاپانی، اٹلی اور ترک ساختہ ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ ان 4 غیر ملکی ساختہ کارڈیک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی ہے، ای سی سی نے گزشتہ روز وزارت صحت کی سفارش پر ان اسٹنٹس کی ایم آر پی مقرر کی تھی۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امریکی کارڈیک اسٹنٹ پرومس پریمیئر کی قیمت 58 ہزار 765 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ امریکی کارڈیک اسٹنٹ ڈیسائنی ایکس ٹو کی قیمت 72 ہزار 450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    جاپانی کارڈیک اسٹنٹ الٹی ماسٹر کی قیمت 65 ہزار 507 روپے، اور اٹلی اور ترکش کارڈیک اسٹنٹ کری8 کی قیمت 53 ہزار 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • کیلشیئم کی گولی اوسکال ڈی کا ایک بیچ غیر معیاری قرار، الرٹ جاری

    کیلشیئم کی گولی اوسکال ڈی کا ایک بیچ غیر معیاری قرار، الرٹ جاری

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی( ڈریپ) نے اوسکال ڈی کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈریپ نے اوسکال ڈی ٹیبلٹ کے بیچ 6904 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، اوسکال ڈی ٹیبلٹ ایرئیس فارماسیوٹیکل پشاور کی تیار کردہ ہے جسے سنٹرل ڈرگز لیبارٹری نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسکال ڈی گولی کیلشیم کی شدید کمی کو پورا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے، ڈریپ نے فارما کمپنی کو اوسکال ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے فوری اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

    ذریپ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ اوسکال ٹیبلٹ کے متاثرہ بیچ کی فروخت روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں، فارما کمپنی اوسکال ڈی ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ کی سپلائی نہ کرے۔

    ڈریپ نے کہا کہ کیمسٹ اوسکال ڈی ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں، صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں، ڈاکٹرز مریضوں کو اوسکال ڈی ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ استعمال کرنے سے منع کریں۔

    ڈریپ نے کہا کہ غیر معیاری گولی کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، اس سے سر درد اور دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے اس کے علاوہ غیر معیاری گولی کے استعمال سے کمزوری، سر چکرا سکتا ہے۔

  • تین ماہ بعد پیراسیٹامول کی قیمت میں پھر اضافہ، نئی قیمت مقرر

    تین ماہ بعد پیراسیٹامول کی قیمت میں پھر اضافہ، نئی قیمت مقرر

    اسلام آباد: تین ماہ بعد پیراسیٹامول کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا، ڈریپ نے نئی قیمت مقرر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پیراسیٹامول گولیوں کی نئی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیراسیٹامول 500 ایم جی گولی کی نئی قیمت 2.67 روپے مقرر کی گئی ہے، پرانی قیمت 2.35 روپے تھی، ڈبے کی نئی قیمت 534 روپے ہوگی۔

    پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ملی گرام گولی کی نئی قیمت 3.32 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرانی قیمت 2.75 روپے تھی، ڈبے کی نئی قیمت 332 روپے ہوگی۔

    پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں ماہ پیراسیٹامول قیمت بڑھانے کی سمری منظور کی تھی۔

    پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں آخری بار اضافہ 3 ماہ پہلے کیا گیا تھا، حکومت نے کمپنیوں کے مطالبے پر پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔