Tag: ڈسٹرکٹ اسپتال

  • سرگودھا اسپتال: تین روزمیں انیس بچےجان کی بازی ہارگئے

    سرگودھا اسپتال: تین روزمیں انیس بچےجان کی بازی ہارگئے

    سرگودھا : ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں ڈاکٹروں کی ٖغفلت ایک اورماں کی گوداُجاڑگئی، تین دن میں انیس بچے زندگی کی بازی ہار گئے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

    سرگودھامیں شیرخواربچوں کی اموات بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے بچہ وارڈمیں ڈاکٹروں اورطبی عملے کی لاپرواہی سے ایک اورمعصوم بچہ زندگی کی بازی ہارگیا۔

    تین روزکے دوران اٹھارہ بچےکی جانوں کا زیاں ہوچکا ہے۔ اسپتال انتظامیہ بچوں کی اموات کوطبعی قراردے رہی ہے۔ لیکن روزبروزبڑھتی ہلاکتیں اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ہلاکتوں کا نوٹس لے کرتحقیقاتی کمیٹی توبنادی لیکن تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اب تک منظرِعام پرنہیں آسکی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ذمہ دارافسران کوبچانے کے لئے مختلف سیاسی رہنما متحرک ہوچکے ہیں۔

  • سرگودھا کے ہسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر انکوائری ٹیم تشکیل

    سرگودھا کے ہسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت پر انکوائری ٹیم تشکیل

    سرگودھا: سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آٹھ بچوں کی ہلاکت کے حوالے ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ہلاک ہو نے والے بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عملے کی غفلت اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی نے بچوں کی جان لے لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں ڈاکٹرزکی عدم دستیابی اور عملے کی غفلت کے باعث پانچ سے زائد بچے دم توڑگئے ہیں۔

    والدین اور لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی موت کا ذمہ دارہسپتال کا عملہ ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وارڈ میں موجود عملہ تعاون کے بجائے بدتمیزی کرتا ہے۔

    ادھر عملے نے ہلاکتوں کی تصدیق کرنے اوراپنا موقف دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانچ بچوں کی ہلاکت کے حوالے ایم ایس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔