Tag: ڈسپرین

  • صرف دو چمچ سوڈا کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ! سِنک اور بیسن کی نالی صاف

    صرف دو چمچ سوڈا کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ! سِنک اور بیسن کی نالی صاف

    ہر گھر کے باورچی خانے کے سِنک یا باتھ روم کے بیسن میں گندگی اور چکنائی کے باعث سب سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں جو اہل خانہ کی صحت و تندرستی کیلئے نقصان دہ ہیں۔

    گھریلو خواتین اس مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن طریقے اختیار کرتی ہیں تاکہ سنک کو جراثیم سے محفوظ رکھے جانے کے ساتھ نالی بھی بند نہ ہو۔

    اس کام کے لیے مناسب صفائی بے حد ضروری ہے لیکن اگر سنک یا بیسن کی نالی میں چکنائی جم جائے تو یہ بھی ایک مشکل ترین صورتحال ہے۔

    اس مسئلے کا آسان اور سستا سا حل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ کرن خان نے بتادیا جس پر عمل کرکے خواتین کاکام بہت آسان ہوجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈسپرین کی گولی کے دو عدد پتے لے کر تمام گولیاں پیس لیں اور اس کے اندر دو چمچ سوڈا ڈال کر اسے مکس کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب اس سفوف کو ایک پاؤڈر کے ڈبے میں بھر لیں اور بیسن کی نالی کے آس پاس تھوڑا سا چھڑک کر اس پر تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں بلبلے پیدا ہوجائیں گے اور وہ نالی کے اندر جاکر ساری چکنائی منٹوں میں صاف کردے گا۔

  • ڈسپرین کی 2 گولیاں چہرے پر جادو کردیں

    ڈسپرین کی 2 گولیاں چہرے پر جادو کردیں

    اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جلد نہایت بدنما ہوجاتی ہے، اس حوالے سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ جب یہ دانے ختم ہوجاتے ہیں تو ان کے داغ چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔

    اس مسئلے سے نمٹنے کا حل نہایت آسان ہے جو نہ صرف ایکنی کو خشک کر دے گا بلکہ اس کے داغ بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    اس کے لیے ڈسپرین کا استعمال کرنا ہوگا۔ ڈسپرین میں سیلیسلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ایکنی کو خشک کرتا ہے۔

    لیکن یاد رکھیں کہ ڈسپرین جلد کو خشک کرتی ہے، اگر خشک جلد پر اسے لگایا جائے گا تو جلد مزید خشک ہوجائے گی۔

    ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیں، پھر اس میں 1 چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔

    اب اس مکسچر کو دھلے ہوئے صاف چہرے پر لگائیں۔

    10 سے 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اور چہرے پر کوئی موئسچرائزر لگا لیں۔

    اگر آپ ڈسپرین کے اس مکسچر کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے، تو اسے ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں۔

    اگر یہ مکسچر صرف ایکنی پر لگا رہی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک ایکنی ختم نہ ہوجائے۔

  • اسپرین کے 5 حیرت انگیز استعمالات

    اسپرین کے 5 حیرت انگیز استعمالات

    اسپرین ایک ایسی دوا ہے جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے اور چھوٹی موٹی بیماریوں کا بآسانی علاج کردیتی ہے۔

    لیکن اسپرین کے کچھ ایسے استعمالات بھی ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہوں گے۔ اگر یہ آپ کے گھر میں موجود ہے تو بخار اور سر درد کے علاوہ یقیناً آپ کے کئی مسائل حل کر سکتی ہے۔

    :جلدی مسائل کا حل

    health-post-5

    اسپرین آپ کی جلد کے مختلف مسائل کا حل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ خراب جلد کا مؤثر علاج ہے۔ اسپرین کو پیس کر لیموں کے پانی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو یہ جلد پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔

    :بالوں کی خشکی دور کریں

    health-post-2

    اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہے تو اس کا آسان حل اسپرین کا استعمال ہے۔ شیمپو کرنے کے بعد دو اسپرین پانی میں گھول کر اس پانی سے سر دھو لیں۔ یہ نہ صرف بالوں کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ بالوں کو چمکدار اور مضبوط بھی بناتی ہے۔

    :پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    health-post-1

    پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لیے اسپرین کی 7 گولیوں کو پیس کر ایک چمچ لیموں کے رس میں آمیزش کرلیں۔ اس آمیزے کو ایڑھیوں پر لگا کر نیم گرم کپڑے سے ایڑھیوں کو ڈھانپ لیں۔ صرف 10 منٹ میں یہ ایڑھیوں کی مردہ جلد کو صاف کر کے انہیں نرم و ملائم بنادے گی۔

    :کیڑوں اور مچھروں کے کاٹنے کا علاج

    health-post-3

    کسی کیڑے یا مچھر کے کاٹنے کے باعث اگر آپ کی جلد سرخ اور سوزش کا شکار ہے تو اسپرین کی گولیوں کو پیس کر پانی کے ساتھ ملا کر متاثرہ حصہ پر لگائیں۔ یہ فوری طور پر سوجن اور تکلیف کو کم کردے گا۔

    :پودوں کی افزائش

    plants

    اسپرین کو کوٹ کر پودوں کی جڑوں میں ڈالنے سے پودوں کی افزائش اور صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔