Tag: ڈسپلن کی خلاف ورزی

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی ،  11  اہلکار نوکری سے برطرف

    ڈسپلن کی خلاف ورزی ، 11 اہلکار نوکری سے برطرف

    بنوں : ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گیارہ اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، برخاست کئے گئے اہلکاروں نے آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں ڈیوٹی دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے 11 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا ، ان اہلکاروں کوسابق اہلکار کی گرفتاری کیخلاف مسلسل احتجاج کرنےپربرخاست کیاگیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی جانب سے کنٹرول روم کو مراسلہ جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ رخاست کئے گئے اہلکاروں نے آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں ڈیوٹی دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    برخاست کئے گئے اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل شیراسلم،ہیڈکانسٹیبل میرزمان،ذہین اللہ ، اہلکاروں میں فریداللہ،توصیف اللہ،فرید اللہ،حضرت اللہ، ایم قیاز،بختیار،فرمان اللہ اورانورعلی شامل ہیں

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی کا کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی کا کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے کرکٹر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سات روز میں جواب طلب کرلیا اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف وزری پر یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور یونس خان کو شوکاز نوٹس کا سات روز میں جواب دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    میچ ریفری نے یونس خان کو ضابطہ اخلاق کی لیول ٹو خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کردیا، ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر یونس خان کو پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ ٹیم میں نہ کھیلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونس خان نے پاکستان کی بہت خدمت کی اور نوجوان کےلیے رول ماڈل ہیں، کھیل کے بہتر مفاد میں سخت فیصلے کرنے پر تکلیف ہوئی ، شہریار خان نے کہا کہ مزید کارروائی کرنے سے پہلے یونس خان کے جواب کا انتظار کرینگے۔

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی کا 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ

    ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی کا 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ

    سڈنی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سڈنی میں دیر سے ہوٹل پہنچنے پر آٹھ پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سو سے ہزار ڈالرزتک جرمانہ عائد کیا ہے۔

     شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے کچھ کھلاڑی سڈنی میں تاخیر سے ہوٹل پہنچے جس پر پی سی بی نے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    بورڈ نے احمد شہزاد پر چار سو ڈالرز جرمانہ لگایا ہے، بورڈ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔