Tag: ڈسکہ

  • زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلہ سکھیا میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی، دونوں بچیوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں میں 8 سالہ فاطمہ، 4 سالہ مرحا شامل ہیں۔

    اس سے قبل کامونکی کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-arifwala-3-people-die-eating-poisonous-food/

    پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ دیگر افراد کو علاج کیلئے گوجرانوالہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

  • سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کب کہاں ہوگی؟

    سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کب کہاں ہوگی؟

    ڈسکہ: سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں 2 بہنوں اور والدہ کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں میں ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    بھائی ایان، بہن آئمہ کی نماز جنازہ ساڑھے 9 بجے سمبڑیال روڈ عید گاہ پر ادا کی گئی، 2 بہنوں عجوہ اور میرب کی نماز جنازہ 10 بجے نور مسجد کے باہر کالج روڈ پر ادا ہونا طے کی گئی گئی تھی۔


    سانحہ سوات : 8 میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا


    سانحہ سوات میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد تاحال لاپتا ہیں، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، سرچ آپریشن میں مردان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں، دیگر لاپتا 2 افراد کا تعلق پنجاب اور ایک کا مردان سے ہے۔

    معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد نے کہا ہے کہ

    بائی پاس پر دریائے سوات میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ مالی امداد دی جائے گی، اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ابتدائی طور پر 4 اعلیٰ افسران کو معطل کیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی 7 روز میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔

  • باپ نے  فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    باپ نے فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    ڈسکہ : باپ نے بیوی سے جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے 4 سالہ بیٹے کو قتل کردیا تاہم پولیس نے باپ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں باپ نے گھریلوجھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے اپنے چار سال کے بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پرشوہر نے گولی چلائی، بیوی نے خاوند کو بچانے کے لیے نامعلوم افراد پرقتل کا مقدمہ درج کرایا۔

    پولیس نے تفتیش کے دوران شک پڑنے پر کچا چٹھہ کھول دیا اور باپ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سعودآباد میں سفاک باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بتایا کہ یہ ہولناک واقعہ اگست کو پیش آیا، ملزم عامر نے بچے امان کو تشدد کرکے قتل کیا ، بعد ازاں ملزم عامر کو سعود آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

  • نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار

    نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار

    ڈسکہ کے محلہ فضل پورہ کے ایک گھر میں گھس کر نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 35 سالہ 2 بچوں کی ماں شمیم گھر میں اکیلی تھی نامعلوم شخص جس نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے سر پر ہیلمٹ پہنا ہوا تھا گھر میں گھس آیا اور شمیم کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب کی وجہ سے شمیم کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے فوری پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں طبی امداد جاری ہے، سمبڑیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا قتل

    ڈسکہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جعلی عامل اور والد کے ہاتھوں جن نکالنے کے دوران بیٹا جان سے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں پھانگٹ میں نوجوان کے قتل کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، جعلی عامل اور والد قتل میں ملوث نکلے۔

    بمبانوالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول اسامہ کا والد ارشد علی بیٹے کے جن نکالنے کیلئے گجرات سے خالد نامی جعلی عامل کو گھر لایا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران عمل خالد اور مقتول اسامہ میں تکرار ہوگئی، عامل اور باپ سمیت 6 افراد نے اسامہ پر تشدد شروع کردیا جس سے اسامہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ نے خاوند کو بچانے کیلئے بیٹے کی جنات کے ہاتھوں موت کی کہانی سنائی تھی، مقتول کی گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

  • سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی زہرہ  کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، اہم انکشاف سامنے آگیا

    سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، اہم انکشاف سامنے آگیا

    ڈسکہ: سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی زہرہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں 10 سے 15 دن لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے کوٹلی مرلاں میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایم ایس سول اسپتال نے بتایا کہ مقتولہ زہرہ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی اور لاش کے ٹکروں کی شناخت کیلئے الگ الگ ڈی این اے کروائے جا رہے ہیں۔

    ایم ایس کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گا قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا یا نہیں تاہم فرانزک رپورٹ آنے میں 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب زہرہ قتل کیس میں ملزمہ صغراں، یاسمین، عبداللہ اور کرائے کے قاتل نوید کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ڈسکہ: ساس اور نند کے ہاتھوں بہو زہرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    جہاں عدالت نے چاروں ملزمان کا چارروزہ ریمانڈ منظورکرلیا اور 22 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔

    پولیس نے مرکزی ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اس کے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لیا جبکہ دیگر ملزمان میں کوٹلی مرلاں کا شبیر اور وزیر آباد کا اذان علی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زہرہ قتل کیس میں ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئیں تھیں، ایف آئی آر میں قتل، اغوا، ثبوت مٹانے اور سازش کرنے کی دفعات کا اضافہ ہوا۔

    حکام نے کہا کہ ابتدائی ایف آئی آر 11 نومبر کو مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی تاہم مقتولہ کا اڑھائی سالہ بیٹا ننہال کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا خاوند سعودی عرب سے پاکستان واپس آگیا تھا، مقتولہ کے خاوند سے پوچھ گچھ نہیں کی ، ضرورت ہوگی تو موقف لیں گے، تاہم گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

    زہرہ کا بہیمانہ قتل، والد کا بیان سامنے آگیا

  • زہرہ قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل

    زہرہ قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل

    ڈسکہ : زہرہ کو بے دردی سے قتل کرنے والی ملزمہ صغراں سمیت دیگر ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ زہرہ قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا، زارا کو بے دردی سے قتل کرنے کی ملزمہ صغراں ،یاسمین،عبداللہ اور کرائے کے قاتل نوید کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ساس اور نند کو جیل جبکہ عبداللہ اور نوید کو تھانہ موترہ سے لایا جائے گا اور عدالت سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی

    ساس نند اس کا بیٹا تین روزہ اورکرائے کا قاتل نوید ایک روزہ ریمانڈ پر تھا۔

    مزید پڑھیں : ڈسکہ: ساس اور نند کے ہاتھوں بہو زہرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    گذشتہ روز زہرہ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قاتل ساس کی دوسری بیٹی، اسکے بیٹے سمیت مزید چار رشتہ داروں کو حراست میں لیا تھا۔

    پولیس نے مرکزی ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اور اس کے بیٹے قاسم کو بھی حراست میں لیا جبکہ دیگر ملزمان میں کوٹلی مرلاں کا شبیر اور وزیر آباد کا اذان علی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زہرہ قتل کیس میں ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئیں تھیں، ایف آئی آر میں قتل، اغوا، ثبوت مٹانے اور سازش کرنے کی دفعات کا اضافہ ہوا۔

    حکام نے کہا کہ ابتدائی ایف آئی آر 11 نومبر کو مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی تاہم مقتولہ کا اڑھائی سالہ بیٹا ننہال کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کا خاوند سعودی عرب سے پاکستان واپس آگیا تھا، مقتولہ کے خاوند سے پوچھ گچھ نہیں کی ، ضرورت ہوگی تو موقف لیں گے، تاہم گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

    زہرہ کا بہیمانہ قتل، والد کا بیان سامنے آگیا

  • ڈسکہ: ساس اور نند کے ہاتھوں بہو زہرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    ڈسکہ: ساس اور نند کے ہاتھوں بہو زہرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت

    پنجاب کے شہر ڈسکہ میں گزشتہ دنوں ساس اور نند کے ہاتھوں وحشیانہ طریقے سے قتل کی جانے والی بہو زہرہ قدیر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر پنجاب کے شہر ڈسکہ میں گزشتہ دنوں ساس اور نند کے ہاتھوں وحشیانہ طریقے سے قتل کی جانے والی بہو زہرہ کے قتل کیس، جس کے مرکزی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔ اس کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

    ڈسکہ پولیس نے مذکورہ کیس میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے سمیت مزید چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں صبا، اس کا بیٹا قاسم، وزیر آباد کا رہائشی اذان علی اور کوٹلی مرلاں کا رہائشی شبیر شامل ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ آج پورا ہو جائیگا، ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈسکہ میں ساس اور نند کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو زہرہ کے لرزہ خیز واقعے نے پورے پاکستان کو دہلا دیا تھا۔

    ساس جو مقتولہ کی خالہ بھی لگتی ہے، اس نے اپنی بیٹی، نواسے اور منہ بولے بیٹے کے ساتھ مل کر اس وقت بہو کو قتل کیا جب وہ نماز پڑھ رہی تھی اور حالت سجدہ میں تھی جب کہ قتل کے وقت زہرہ 7 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔

    ملزمان نے مقتولہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا دم گھونٹ کر قتل کیا، اس کے بعد وحشیانہ انداز اختیار کرتے ہوئے جسم کے 25 ٹکڑے کیے اور سر کو دھڑ سے علیحدہ کرنے کے بعد نا قابل شناخت بنانے کے لیے اسے چولہے میں جلا دیا تھا۔

    ملزمان نے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑوں کو دو بوریوں میں بند کر کے نہر میں پھینک دیا تھا، تاہم تمام شواہد اپنے تئیں مٹانے کے باوجود مظلوم زہرہ کا خون ناحق رنگ لایا اور پولیس نے مرکزی چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمہ مقتولہ کی ساس صغراں نے زہرہ کو قتل اور لاش ٹھکانے لگانے کا طریقہ بھارتی ڈراموں سے سیکھا اور قتل کے بعد ہر وہ کام کیا کہ جس سے شواہد مٹ سکیں۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کا شوہر ملازمت کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/daska-incident-zara-story-update/

  • ’زہرہ کے 25 ٹکڑے کیے گئے‘ والد شبیر احمد کا بیان آگیا

    ’زہرہ کے 25 ٹکڑے کیے گئے‘ والد شبیر احمد کا بیان آگیا

    ڈسکہ میں ساس، نند اور اس کے بیٹے کے ہاتھوں قتل کی جانے والی 7 ماہ کی حاملہ خاتون زہرہ کے والد پولیس انسپکٹر شبیر احمد کا بیان آگیا۔

     اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں والا میں 7 ماہ کی حاملہ بہو زہرہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑکے کرکے بوریوں میں پھینکنے والے ساس، نند اور اس کے بیٹے عبداللہ اور سہولت کار کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ کیس سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ملزمہ ساس صغراں بی بی اور نند یاسمین نے زہرہ کو قتل کیا، لاش کے بازو ٹانگیں کاٹ کر الگ کیں اور شناخت چھپانے کے لیے سر کو تن سے جدا کرکے چولہے پر جلایا گیا۔

    زہرہ کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے جبکہ زہرہ بھی سعودی عرب جاکر واپس آئی تھی، ملزمہ ساس کو رنج تھا کہ بیٹا رقوم بیوی کے ہاتھ میں دیتا ہے۔

    ’زہرہ کے 25 ٹکڑے کیے گئے‘ والد شبیر احمد

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ زہرہ کے والد پولیس انسپکٹر شبیر احمد نے بتایا کہ کیس 4 ملزمان گرفتار ہیں اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ زہرہ کو ملزموں نے پہلے تکیہ رکھ کر دم گھوٹا پھر بغدا اور چھری سے کاٹا گیا، میری بیٹی کے 25 ٹکڑے کیے گئے ہیں، اعضا کو بوری میں بند کرکے مختلف جگہوں پر گندے نالوں میں پھینکا گیا۔

    والد نے کہا کہ زہرہ کی شادی کو تقریباً 4 سال ہوئے تھے اور اس کی عمر 31 سال تھی وہ دو سالہ بیٹے کی ماں اور 7 ماہ کی حاملہ تھی۔

    ’زہرہ سجدے میں تھی جب اسے قتل کیا گیا‘

    گزشتہ روز تحقیقات میں ملزمہ ساس صغریٰ بی بی نے انکشاف کیا تھا کہ پہلے زہرہ کو گولی مار کر قتل کرنے کا پلان تھا لیکن آواز گونجنے کے ڈر سے پلان تبدیل کردیا۔

    یہ پڑھیں: ڈسکہ: ’ساس نے زارا کو نماز پڑھتے ہوئے قتل کیا‘

    زہرہ کو نماز پڑھتے ہوئے قتل کیا گیا جب وہ سجدے میں تھی، ساس نے نند کے ساتھ مل کر اسے دبوچا اور بیٹے عبداللہ نے ہاتھ پاؤں پکڑے پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ کر مار ڈالا۔

    ’زہرہ کو کمسن بیٹے کے سامنے قتل کیا گیا‘

    مقتولہ کو کمسن بیٹے کے سامنے قتل کیا جب معصوم بچہ رونے لگا تو پھوپھو اسے کمرے سے باہر لے گئی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ تحقیقات دو دن میں مکمل کرکے قتل کاسراغ لگایا، قتل میں ملوث مرکزی ملزماں صغرٰی بی بی اس کی بیٹی سمیت بیٹی کا بیٹا عبداللہ اور ایک رشتے دار نوید کو گرفتار کیا ہے۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزمہ صغریٰ بی بی نے نوید کو قتل کیلئے لاہور سے بلوایا تھا اور 15 ہزار روپے دیے، نوید صغراں کا لے پالک بیٹا ہے۔

    ’قتل کے لیے ملزم نوید کو 15 ہزار روپے دیے گئے‘

    پولیس نے قتل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور علاقے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید نے دوران تفتیش انکشاف کیا صغراں بی بی نے لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کیلئے پہلے 10 ہزار اور کام کے بعد مزید پانچ  ہزار روپے دیے۔

    مزید پڑھیں : ساس صغریٰ نے زارا کو قتل کرنے اور لاش ٹھکانے لگانے کا طریقہ انڈین فلموں سے سیکھا

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے چھری اور ٹوکا دو ہزار روپے میں خریدا گیا، خریداری کے بعد ساس اور سہولت کار نے گول گپے کھائے اور کولڈرنک پی۔

    پولیس نے کہا کہ سہولت کار نوید کو لانے کیلئے گلی کے بجائے ہمسائے کا گھراستعمال کیا گیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی سے بچنے کیلئےمین گیٹ میں کرنٹ کا بہانہ کیا گیا۔

  • زارا کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لئے صغریٰ بی بی نے کتنے پیسے دیے؟ ملزم نوید کا  انکشاف

    زارا کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لئے صغریٰ بی بی نے کتنے پیسے دیے؟ ملزم نوید کا انکشاف

    ڈسکہ : سگی خالہ کے ہاتھوں بہو کے قتل کی تحقیقات میں ملزم نوید نے بتایا کہ صغریٰ بی بی نے زارا کے لاش کے ٹکڑے کرنے کے کتنے پیسے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں سات سات ماہ کی حاملہ بہو کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا اور علاقے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نوید نے دوران تفتیش انکشاف کیا صغراں بی بی نے لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کیلئے پہلے 10 ہزار اور کام کے بعد مزید پانچ ہزار روپےدیے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاش کے ٹکڑے کرنے کیلئے چھری اور ٹوکا دو ہزار روپے میں خریداگیا، خریداری کے بعد ساس اور سہولت کار نے گول گپے کھائے اور کولڈرنک پی۔

    پولیس نے کہا کہ سہولت کار نوید کو لانے کیلئےگلی کے بجائےہمسائےکاگھراستعمال کیاگیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی سےبچنےکیلئےمین گیٹ میں کرنٹ کا بہانہ کیاگیا۔

    حکام کا یہ بھی بتانا تھا کہ سہولت کارنوید جمعہ کی شام آیااوررات کوپلاننگ کی ،نویداورمقتولہ کی ساس نےہفتےکوٹوکا،چھری خریدااوراتوارکوقتل کیا، تمام ویڈیوزفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوائی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : ساس صغریٰ نے زارا کو قتل کرنے اور لاش ٹھکانے لگانے کا طریقہ انڈین فلموں سے سیکھا

    انھوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کےڈی وی آرقبضےمیں لے لیے ہیں ، جس سے مزیدشواہدملنےکاامکان ہے۔

    یاد رہے قتل کے بعد دو سال کے بچے کی ماں سات ماہ کی حاملہ زارا کی لاش کے ٹکڑے کیے اور دھڑ سے سرا لگ کرکے چولہے پر جلا کر ناقابل شناخت بنایا تھا اور لاش کے ٹکڑے دو بوریوں میں بند کرکے نہر میں پھینک دیے۔

    ڈسکہ: ’ساس نے زارا کو نماز پڑھتے ہوئے قتل کیا‘