Tag: ڈسکہ

  • ڈسکہ  کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق

    ڈسکہ کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق

    سیالکوٹ:ڈسکہ کے ایک گھر میں رکھے گیس سلنڈروں کےباعث آگ لگنےسےتین معذور بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گھر میں رات دس بجے لگنے والی آگ کوریسکیو عملہ بجھانے میں ناکام رہا۔

    تین سلنڈروں نے آگ کیسے پکڑی کسی کو معلوم نہیں لیکن ان سے نکلتے تیز شعلوں نےگھر کےعلاوہ ہمسایوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ شعلوں میں لپٹے گھر کی چھت پر تین معذور بہن بھائی موجود ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنرکا کہناتھاکہ جب تک سلنڈروں میں گیس ہے اسے بجھایا نہیں جا سکتا۔

    ریسکیو عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معذور بچوں کو بچایا نہ جاسکا اور وہ آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔آگ بجھنے پر تینوں معذور بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    یاد رہےکہ رواں ماہ لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    واضح رہے کہ آتشزدگی کےاس واقعے میں تین افراد 20 سالہ جاوید، 40 سالہ جہاں زیب اور 20 سالہ شاہد جھلس کر جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • ڈسکہ واقع پر جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

    ڈسکہ واقع پر جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

    ڈسکہ: دو وکلا کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پنجاب نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

    ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں ساتھیوں کے قتل کے بعد وکلا برادری بپھری تو حکومت کیلئے امن و امان کی صورتحال چیلنج بن گئی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

     ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں پولیس آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کوہدایت کی کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھا جائے۔

     پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن وکلا بھی قانون کے دائرے میں رہیں۔

    واقعے کی اطلاع پر وزیر اعظم نے بھی نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف سے رپورٹ طلب کی تھی وزیر داخلہ چوہدری نثار نےبھی جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔