Tag: ڈمپر حادثہ

  • راشد منہاس روڈ حادثہ، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے

    راشد منہاس روڈ حادثہ، 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے

    کراچی (11 اگست 2025): شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر گزشتہ روز پیش آنے والے نہایت افسوس ناک ٹریفک حادثے (ڈمپر حادثہ) کو غفلت قرار دیتے ہوئے 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے غفلت اور لاپروائی پر 2 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

    ایس ایچ او یوسف پلازہ افتخار خانزادہ، اور ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا شاہد بلوچ معطل کیے گئے ہیں، ان ایس ایچ اوز کو بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


    کراچی میں ڈمپر اور موٹرسائیکل حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی


    واضح رہے کہ کراچی میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل کے واقعے کے بعد بھی پولیس حکام نے ایس ایچ او سولجر بازار تھانہ وقار عظیم کو معطل کر دیا ہے۔ اس میں کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم محسن مقتول ایڈووکیٹ ناصر ملک کا رشتے دار نکلا ہے۔

    خیال رہے کہ راشد منہاس روڈ حادثے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ غلطی ڈمپر کی نہیں تھی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیک سوار بائیں سے اچانک دائیں ہو گیا تھا، بائیک اچانک اچھلی اور سلپ ہو کر ڈمپر کے نیچے آ گئی۔

  • دو خونی ڈمپر کی آپس میں ٹکر، ایک شخص جان بحق

    دو خونی ڈمپر کی آپس میں ٹکر، ایک شخص جان بحق

    لاہور: سرگودھا روڈ پر دو خونی ڈمپروں میں آپس میں ٹکر سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں لاہور سرگودھا روڈ پر ڈمپروں کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع روزانہ کا معمول بن چکا ہے آج صبح چھوٹا سرکاری کے نزدیک ایک ڈمپر دوسرے ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت آصف ولد میر یعقوب کے نام سے ہوئی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دو افراد بلال ولد اکرم جلال ولد جلیل خان شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ڈمپروں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا لاہور سرگودھا روڈ پر ڈمپر حادثات معمول بننے کی وجہ سے شہریوں نے بائی پاس روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں۔ واٹر ٹینکر، آئل ٹینکر،  ٹرک،  ٹریلر، مسافر بسوں سے کئی شہری اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔

    دوسری جانب ان حادثات کی وجہ شہر میں ٹوٹی سڑکیں اور تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-dumper-accident-5-dead/

  • لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    شہر قائد کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ  3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جی ٹی روڈ آخری اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    1122 ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی بریک فیل کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی فرار ہوگیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں  کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی او لاہور میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/hangu-bikes-collision-leaves-3-dead/

  • کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی

    کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی

    کراچی میں حب ریور روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چینچی رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 45 سالہ متوفی شاہ محمد اپنے بیٹے کی شادی کیلئے شاپنگ کرنے پشین سےکراچی آیا تھا، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری ہے، دوسری جانب ملیر مرغی خانہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

  • ایک اور ٹینکر حادثہ، کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر گھس گیا

    ایک اور ٹینکر حادثہ، کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر گھس گیا

    کراچی: شہر قائد میں ایک اور ٹینکر حادثہ پیش آ گیا ہے، اس بار ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن میں ہائیڈرنٹ کے قریب ایک بے قابو ٹینکر کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گیا، اس کی زد میں آنے والی 3 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گیا تھا، اور ہائیڈرنٹ کے قریب رہائشی فلیٹس کی دیوار میں جا گھسا تھا، جس سے دیوار ٹوٹ گئی، اور تین گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

    حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا، جب کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شہریوں نے متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

    گورنر سندھ نے ڈمپر حادثات کو کراچی میں ’ٹریفک گردی‘ سے تعبیر کیا

    واضح رہے کہ یکم جنوری سے اب تک سال رواں میں کراچی میں قاتلوں کی طرح دندناتے ڈمپروں، ٹینکروں، ٹرکوں اور بسوں نے 107 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، جب کہ درجنوں زخمی اور کئی زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔

    بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے لیکن حادثات نہیں رک سکے ہیں۔