Tag: ڈمپر ڈرائیور

  • کراچی: راشد مہناس روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    کراچی: راشد مہناس روڈ پر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    کراچی(10 اگست 2025): راشد منہاس روڈ پر موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا تھا جس کے نیتجے میں بہن بھائی جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سال کی ماہ نور اور 14 سال کا احمد رضا شامل ہیں۔

    ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا

    اس حادثے کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں 7 ڈمپرز جلا دیے تھے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    تاہم اب ڈمپر ڈرائیور نے بتایا کہ میرا نام فردوس اور مالک کا نام سرخان رسول ہے، میں ڈمپر آہستہ چلا رہا تھا، موٹر سائیکل سوار خود نیچے آگئے، موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے کیسے آئی دیکھ نہ سکا تھا۔

    ڈرائیور خان رسول نے گاڑی کے کاغذات سے متعلق بتایا کہ کاغذات گاڑی پر رکھا ہے گھر پر بھی ہے، موبائل اور گاڑی کی چابی وہ سب عوام لے گئے، موبائل تھا، پیسے تھے، شناختی کارڈ، لائسنس تھا اب میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

  • کراچی :  ڈمپر ڈرائیور نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو  کچل ڈالا

    کراچی : ڈمپر ڈرائیور نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو کچل ڈالا

    کراچی : منگھو پیر میں ڈمپر ڈرائیور نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو کچل ڈالا ، مارے گئے مبینہ ڈکیت کے پاس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں ڈمپر ڈرائیور نے ایک مبینہ ڈاکو کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ سات سے زائد ملزمان نے ڈمپر کے ڈرائیور کو اسلحے کے زورپر لوٹنے کی کوشش کی، ڈرائیور امداد اللہ نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ایک مبینہ ڈکیت کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔

    طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ مارے گئے مبینہ ڈکیت کے پاس سے اسلحہ اورموٹر سائیکل ملی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا کہ ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • واپڈا ملازم کو ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لینا مہنگا پڑگیا

    واپڈا ملازم کو ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لینا مہنگا پڑگیا

    اٹک : پنڈی گھیب میں واپڈا ملازم کو گاڑی کی لفٹ لینی مہنگی پڑ گئی ، ڈرائیور نے زیریلا جوس پلادیا ، جس سے ملازم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقہ پنڈی گھیب میں سی پیک پر واپڈا ملازم کو لفٹ لینا مہنگا پڑگیا ہے، سرکاری ملازم نے ڈمپر ڈرائیور سے لفٹ لی تو دوران سفر ڈرائیور نے ملازم کو زیریلا جوس پلادیا۔

    جس سے سرکاری ملازم حالت غیر ہونے پر بے ہوش ہوگیا تو اس دوران ڈمپر ڈرائیور نے بے ہوش ملازم کی جیب سے 32 ہزار روپےنکال لئے۔

    ڈمپر ڈرائیور ملازم کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرارہوگیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے واپڈاملازم ساجد کو تحصیل ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا تو اس دوران وہ جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیس تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • دادا، دادی، پوتے کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

    دادا، دادی، پوتے کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

    کراچی: شہید ملت روڈ پر چند روز قبل ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے اس واقعے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہید ملت روڈ پر انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دادا، دادی اور پوتا جاں بحق ہو گئے تھے، واقعے کے بعد حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

    ہل پارک انٹر سیکشن پر قائم انڈر پاس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور کافی دور تک اسے رگڑتا ہوا ساتھ لے گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پولیس نے آج ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا ہے۔

    شہر قائد میں آج دیگر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرایع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن چورنگی کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے کار سوار ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 12 پر موٹر سائیکل سوار نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔