Tag: ڈمپر کی ٹکر

  • کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا

    کراچی : شیر شاہ میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 10سالہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیر شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ڈمپر کو اگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق اندوہناک ٹریفک حادثہ شیر شاہ گلبائی فلائی اوور پل کے نیچے پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں35سالہ رضوان اور 30سالہ اہلیہ لارین شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی والدین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گلبائی فلائی اوور چوک پر حادثے کے بعد وہاں موجود مشتعل شہریوں نے ڈمپر نذرآتش کردیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : بلدیہ میں ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سوار سگے بھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بھائی ہیں، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ راہب جاں بحق ہوا جبکہ منیر اور صاحب شدید زخمی ہوئے۔

  • ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

    ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

    گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں ماں بیٹاجاں بحق جبکہ باپ دوبچوں سمیت شدید زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ باپ دوبچوں سمیت زخمی ہوا ہے، حادثہ جنت ٹاؤن کے قریب پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل افراددوسری بائیک سے ٹکرانے پر گرے اور ڈمپر کی زد میں آگئے، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

    اس سے قبل اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں اچانک آگ لگ گئی تھی، جس میں تین افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے، 8 مسافروں نے کود کر اپنی جان بچائی۔

    بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں حادثے کے وقت 28 مسافر سوار تھے، شعلے اتنے شدید تھے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، کوچ میں سوار 8 افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

    پنجاب میں طوفانی بارش سے تباہی، 8 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس، امددی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

  • کچے کے آپریشن سے واپس آنیوالی پولیس وین کو حادثہ،  اے ایس آئی جاں بحق

    کچے کے آپریشن سے واپس آنیوالی پولیس وین کو حادثہ، اے ایس آئی جاں بحق

    کراچی : کچے کے آپریشن سے واپس آنیوالی پولیس وین کو حادثے کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق اور کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی پولیس وین کو ٹول پلازہ کراچی کے قریب ڈمپر نے ٹکرمار دی۔

    ڈمپر کی ٹکر سے ایس آئی جاں بحق اور کئی اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس وین کچے میں جاری آپریشن میں شامل اہلکاروں کو لے کر کراچی واپس آرہی تھی۔

    حادثہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم جاں بحق اےایس آئی اور زخمی پولیس اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

  • کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی:  گلشن معمارموڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جان سے گئے۔

    کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب دونوں بہن بھائی گزر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثہ میں جاں بحق غازیہ نویں جماعت کا پرچہ دینے جا رہی تھی جبکہ اسکے ساتھ اسکا بھائی احسن بھی دم توڑ گیا۔

    جو بہن کوامتحانی مرکز چھوڑنے جا رہا تھا۔

    حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈمپرسمیت فرار ہوگیا۔

    بچوں کی موت کی خبر سنتے ہی والدین حواس ہی کھو بیٹھےتو لاشوں کو وصول کرنے کیلئے لڑکھڑاتے قدموں سے بچوں کے ماموں اور نانا کو آنا پڑا۔