Tag: ڈمپر

  • صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہیں؟ گورنر سندھ کا سوال

    صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہیں؟ گورنر سندھ کا سوال

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دھمکی دی ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو ’’میں انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔‘‘

    گورنر سندھ نے کراچی میں آئے روز ڈمپروں اور ٹریفک کے دیگر حادثات میں شہریوں کی بہت زیادہ اموات پر سخت رد عمل میں سوال اٹھایا ہے کہ ’’صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟‘‘

    انھوں نے کہا ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔

    کراچی : خونی ڈمپر نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا

    کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثات کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی؟ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمہ دار ہو، اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    سال 2025 کی شروعات میں ٹریفک حادثات کی بھرمار، وجہ کیا ہے؟

    گورنر سندھ نے سندھ حکومت سے ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، انھوں نے کہا سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ میں خود لائحہ عمل دوں گا۔ دریں اثنا گورنر سندھ نے ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کا بھی اعلان کیا۔

  • کراچی میں  ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا

    کراچی میں ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا

    کراچی : سہراب گوٹھ میں ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا اور واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئے دن بڑھتے ٹریفک حادثات کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

    تین حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے، ٹریفک حادثات سپر ہائی وے اور ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب پیش آئے۔

    کراچی سہراب گوٹھ پنجاب اڈا کے قریب ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا، مقتولہ کی شناخت شاہدہ کے نام سے ہوئی تاہم واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا ، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طورپرڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ٹریفک کانظام متاثر بھی متاثررہا۔

    دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتارگاڑی نے خاتون کو ٹکر ماردی، سڑک عبور کرتی خاتون موقع پرہی دم توڑ گئی تاہم لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    تیسرے واقعے میں گلشن معمارموڑکے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ اور سپر ہائی پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہر قائد میں ہیوی ٹریفک حادثات بے قابو ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کا نظام اور ڈرائیوروں کی غفلت نے سڑکوں پر سفر شہریوں کے لئے موت کا سفر بنادیا ہے۔

    یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 40 سے زائد اموات ہوئی جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

  • ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر، طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ دوڑا

    ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر، طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ دوڑا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی پر ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے، ڈمپر اسکول کی طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس پر سوار باپ بیٹی گر کر شدید زخمی ہو گئے، جب کہ ڈمپر 14 سالہ اسکول طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ گیا۔

    حادثے کے نتیجے میں اسکول کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی ہے، اور موٹر سائیکل سوار والد بھی زخمی ہوا، جب کہ ڈمپر کا ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، تاہم بعد میں پکڑا گیا۔

    زخمی ہونے والی لڑکی نبیہہ شیخ نویں کلاس کی طالبہ ہے، اور دا مسلم جنریشن اسکول میں پڑھتی ہے، حادثے کے وقت بھی وہ اسکول یونیفارم میں تھی، ڈمپر چڑھنے کی وجہ سے طالبہ کے پیر سے گوشت مکمل طور پر اتر گیا ہے۔ طالبہ کے زخمی والد معین شیخ کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، مگر پکڑا گیا، ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جا رہی ہے.

  • کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد میں ایک ہی دن میں دو علیحدہ حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے، تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثہ کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے باعث شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جوہر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ کےعملے نے فوری پہنچ کر ڈمپر کو لگنے والی آگ بجھا دی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی جسے طبی مداد کی فراہمی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس قبل پیر کی کی صبح نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں مفرور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں کراچی میں مائی کلاچی کے علاقے سلطان آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی عمریں پچیس اور اٹھائیس سال ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

  • گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    گلستان جوہر میں ڈمپر سے کچل جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

    کراچی: گلستان جوہر میں ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی۔

    گزشتہ دوپہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسکوٹی پر سوار خاتون بارش کے پانی میں سلپ ہوگئیں اور اس دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھی۔

    تاہم اب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 23 سالہ سارہ کے نام سے ہوئی، خاتون اسکوٹی پر نہیں بکہ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔

    کراچی میں اسکوٹی چلانے والی خاتون جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور ملزم فرار ہے، اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سارہ کے تایا نے کہا کہ ہم نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، ہم سے ڈمپر مالک نے رابطہ کیا ہے، معاف کرنے کا ارادہ ہے اس لیے مقدمہ درج نہیں کروایا جائے گا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سارا اقبال کی موٹر سائیکل ممکنہ طور پر سلپ ہوئی، سارا اقبال ڈمپر کے پچھلے ٹائروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔

  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

    کراچی:  سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں  2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں تیسرے زخمی شحص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق دو فراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

  • کراچی: لیاقت آباد میں ڈمپرکی ٹکرسے 8 سالہ انمول جاں بحق

    کراچی: لیاقت آباد میں ڈمپرکی ٹکرسے 8 سالہ انمول جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچی انمول جاں بحق ہوگئی، علاقہ مکینوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 8 سالہ بچی انمول جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں بچی کے والدین محفوظ رہے۔

    حادثے کہ فوری بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈمپر ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالےکردیا۔ پولیس نے ڈمپرتحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    کراچی: ڈمپرکی ٹکرسے 10 سال کا بچہ جاں بحق

    اس سے قبل 28 جون کو کراچی کے علاقے لانڈھی چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔

    کراچی میں ٹرک اورایمبولینس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 22 جون کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی: ڈمپرکی ٹکرسے 10 سال کا بچہ جاں بحق

    کراچی: ڈمپرکی ٹکرسے 10 سال کا بچہ جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی چار نمبرمیں ڈمپرکی ٹکرسے دس سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    مشتعل افراد نے سڑک بلاک کرکے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے اور گاڑیوں سے چابیاں نکال دیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کرحالات کو قابو کرلیا، مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں ٹرک اورایمبولینس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 21 جون کو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پرچڑھ گئی تھی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    کراچی میں تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ 5 اپریل کو پنجاب کے شہر اٹک میں کوہاٹ روڈ کھنڈا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اٹک: ہولناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق، 12 زخمی

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوار تھے۔

  • سرگودھا: مسافربس اورڈمپرمیں تصادم ‘ 5 افراد جاں بحق

    سرگودھا: مسافربس اورڈمپرمیں تصادم ‘ 5 افراد جاں بحق

    سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں مسافر بس اور ڈمپر میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں بانوے موڑ کے قریب ڈمپر بس سے ٹکرا گیا جس سے دو افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے تیس افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو بس کاٹ کر نکالنا پڑا۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مارچ کو صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔