Tag: ڈمپر

  • شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرسلیم کوٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عبدالواحد، طاہر، اسرار اور عمر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 مقامی کونسلر ہیں جبکہ چاروں افراد کا تعلق مانانوالہ سے ہے۔


    چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو حیدرآباد کے قریب ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکوصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔


    ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی


    یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • کوئٹہ میں ڈمپرمکان پرگرنےسے8افرادجاں بحق

    کوئٹہ میں ڈمپرمکان پرگرنےسے8افرادجاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریت سے بھرا ڈمپر مکان پر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کےآٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر زیر تعمیر عمارت کےلیے ریت لانے والا ڈمپر زمین میں دھنس جانے کے باعث کچے مکان پر الٹ گیا،جس سے مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔

    مکان میں مجموعی طور پر تیرہ افراد موجود تھے جن میں سےآٹھ افرادجاں بحق ہوگئےجن میں دوخواتین، دومرد، تین بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کےمطابق دو افراد کوزخمی حالت میں مکان کے ملبے سےنکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نےافسوناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثہ،میونسپل کمیٹی قلات کےچیئرمین اور 3 کونسلز جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی قلات کےچیئرمین اور تین کونسلروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئےتھے۔

  • کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے واٹر پمپ اورگلستان جوہر میں ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےواٹر پمپ شاہراہ پاکستان پر تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت شیراز کےنام سے ہوئی جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائيور موقع سےفراراہوگیا۔پولیس نے متوفی کی میت کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب شہرقائدکےعلاقےگلستان جوہرکانٹیننٹل بیکری کےقریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے،حادثہ ہائی روف وین اور کارمیں تصادم کےنتیجے میں پیش آیا،جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی: کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےتھے،جنہیں بعد میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پیش آنے والےحادثات میں 7افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    کراچی : شارع پاکستان کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون ایک جاں بحق ہوگئی،موقع پر موجود مشتعل افراد نے خونی ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ پی آئی بی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شارع پاکستان عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔

    پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

  • بلدیہ ٹاؤن میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے نو افراد کو کچل ڈالا

    بلدیہ ٹاؤن میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے نو افراد کو کچل ڈالا

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں خونی ڈمپر کی ٹکر سے ہائی روف میں سوار نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن  نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے ہائی روف  کو کچل ڈالا، حادثے میں گاڑی میں سوار نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے ایمبولینسوں کے ذریعے ہلاک اور زخمی افراد کو سول اسپتال پہنچایا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پکنک منا کر واپس آرہے تھے،  ہلاک شدگان اور زخمیوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوافراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔