Tag: ڈنمارک شپنگ کمپنی

  • 2 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ ! پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

    2 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ ! پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : ڈنمارک کیساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ چند روزمیں متوقع ہے تاہم معاہدے سے قبل قوائد و ضبواط طے ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امور سے ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کمپنی حکام کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان بحری امور نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری لے کر پاکستان آرہے ہیں۔

    وزیربحری امور قیصراحمد شیخ نے بتایا کہ ڈنمارک کیساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاریخ میں پہلی بار ڈنمارک شپنگ کمپنی اتنی بڑی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہوئی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

    ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری پر ڈنمارک حکومت اور میرسک لائن کمپنی کا مشکور ہوں، میرسک لائن اور ہمارے درمیان معاہدے سے قبل قوائد و ضبواط طے ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈنمارک کی کمپنی اے پی ایم ٹرمینل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ اے پی ایم پاکستان میں بندرگاہوں کے انفرااسٹرکچر پرسرمایہ کاری کررہی ہے، اے پی ایم ٹرمینل کا بندرگاہوں میں انفرا اسٹرکچر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوچکا، پاکستان سرمایہ کاروں کوہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گا۔

  • ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد : ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

    منصوبے کے تحت پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تاہم کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی یقین دہانی کراتا ہے، ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی ،معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔