Tag: ڈنمارک

  • دنیا کے ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    دنیا کے ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سب سے زیادہ ماحول دوست ممالک کون سے ہیں؟

    ماحولیاتی کارکردگی کی فہرست مرتب کرنے والا ادارہ ای پی آئی اے دو شعبوں میں کارکردگی دیکھتے ہوئے اپنی فہرست مرتب کرتا ہے۔ ایک انسانی صحت کے تحفظ اور دوسرے ماحول یا ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات۔

    اس فہرست میں 4 یورپی ممالک فن لینڈ، آئس لینڈ، سوئیڈن اور ڈنمارک ابتدائی 4 پوزیشنز پر ہیں البتہ ان ممالک کا پڑوسی ملک ناروے اپنے بے تحاشہ کاربن اخراج اور زراعت میں فرسودہ طریقوں کے باعث پیچھے ہے۔

    finland-4

    فہرست میں دسویں نمبر پر فرانس ہے۔ نویں پر مالٹا، آٹھویں پر یورپی ملک ایسٹونیا، ساتویں پر پرتگال، چھٹے پر اسپین اور پانچویں پر سلووینیا شامل ہے۔

    چوتھے نمبر پر ڈنمارک ہے جو اپنے ماحول کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی معیشت میں بہتری لا رہا ہے جسے گرین گروتھ کا نام دیا گیا ہے۔

    تیسرے نمبر پر موجود ملک سوئیڈن میں پینے کے پانی کو محفوط کرنے اور استعمال شدہ پانی کو ٹھکانے لگانے کی بہترین حکمت عملیوں پر عمل ہورہا ہے۔

    دوسرے نمبر پر آئس لینڈ ہے جو اپنی توانائی کی تمام ضروریات قابل تجدید ذرائع (ری نیو ایبل) جیسے شمسی ذرائع سے پورا کرتا ہے۔

    finland-2

    فہرست کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ ماحول دوست ملک فن لینڈ ہے۔

    فن لینڈ نے ماحولیاتی شعبہ میں بے حد ترقی کی ہے جس کی بنیاد کاربن سے پاک ملک بنانے کے لیے اقدامات تھے۔ ان اقدامات سے فن لینڈ کی صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبہ میں بہتری آئی، آبی حیات، جنگلی حیات اور ان کی پناہ گاہوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی جبکہ فضائی آلودگی میں کمی اور آبی ذخائر میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بڑی عالمی معیشتیں جو صنعتی شعبہ میں روز بروز ترقی کر رہی ہیں اس فہرست میں بہت نیچے ہیں کیونکہ ان ممالک کا ماحول بدترین خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس کی ایک مثال چین ہے جو فہرست میں 109ویں درجہ پر ہے۔

    finland-3

    اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں فضائی آلودگی کے باعث ایک لاکھ کی آبادی میں سے 164 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ چین اپنی ایندھن کی ضروریات زیادہ تر کوئلے سے پوری کرتا ہے اور یہی اس کی فضائی آلودگی اور بدترین ماحولیاتی خطرات کی بڑی وجہ ہے۔

  • سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار

    سائیکل چلانا شوگر کے مرض کو روکنے میں مددگار

    ڈنمارک: سائیکل چلانے سے ناصرف پورے بدن کے پٹھے حرکت کرتے ہیں بلکہ اس کی باقاعدہ عادت امراضِ قلب اور موٹاپے کو روکتی ہے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو سائیکل چلانے کی عادت کو معمول بنالیں.

    تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بہت حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے.

    ماہرین نے تحقیق کے لیے 50 سے 65 سال کے پچیس ہزار کے قریب خواتین و مرد سے شوقیہ یا عادتاً سائیکل چلانے کے بارے میں پوچھا گیا اور ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کو نوٹ کیا گیا.

    ماہرین نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ اعدادوشمار کے تحت سائیکل چلانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے.

    ماہرین کا کہنا ہےکہ سائیکل چلانے اور ذیابیطس کو روکنے کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے اور جتنی زیادہ آپ سائیکل چلائیں گے یہ موذی مرض آپ سے اتنا ہی دور ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ تحقیق کے بعدماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خواہ آپ کی عمر40 سال ہو یا پھر 60، سائیکل چلانے سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں.

  • ڈنمارک کی جانب سے پاکستان میں پانی کے مسئلے کا حل پیش

    ڈنمارک کی جانب سے پاکستان میں پانی کے مسئلے کا حل پیش

    اسلام آباد: پاکستان کے پانی کے مسئلے کا حل دریافت کرنے کے لیے ڈنمارک کے سفارتخانے نے دنیا کی مشہور پانی فراہم کرنے والی ڈینش کمپنی گرنڈفوس کے اشتراک سے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف ترقیاتی اداروں کے نما ئندوں اور پانی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    پاکستان میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے گرنڈ فوس نے اے کیو ٹاپ( AQtap Water ATMs ) پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے ڈنمارک کے کمر شل قو نصلر عاصر قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ گرنڈ فوس پاکستان میں اپنی موجود گی کو بڑھا رہی ہے اور اب اس نے اے کیو ٹاپ اے ٹی ایم متعارف کروارہی ہے۔ گرنڈ فوس پاکستانی کمپنیوں کی سٹرٹیجک پارٹنرشپ کی بدولت گرنڈ فوس اس صنعت کو بطور پمپنگ مکمل فراہم کنندہ موجود ہے۔گرنڈ فوس کا پائیدار حل ترقی اور کاروبار سے ہم آہنگ اور ڈنمارک کی حکومت کے وژن پاکستان میں امداد سے تجارت کی طرف کی عمدہ مثال ہے۔

    تقریب میں شرکت کے لیے ڈنمارک سے اسلام آباد آنے والے گرنڈفوس کے گلوبل پراڈکٹ مینجر جسپر لورنزن نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کاربار کے وسیع مواقع نظر آ رہے ہیں اور ہم نے اے کیو ٹاپ کے ذریعے پاکستان میں پانی کی ترقی کی مالیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید حل متعارف کروایا ہے مجھے اس دریافت کا عینی شاہد ہونے پر فخر ہے اور ہم اس کو مکمل کامیاب کرنے کے لیے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ مختصر طور پر گرنڈفوس اے کیو ٹاپ (AQtap)ایک واٹر ڈسپنسر ہے جو پانی کے نل کی طرح ہے جسے صارفین سمارٹ کارڈ کے ذریعے استعمال اور پانی کریڈٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔اس ڈسپنسر میں ایک مکمل واٹر مینجمنٹ سسٹم موجود ہے اور صارفین مو بائل بینکنگ کے زریعے پانی اپنے اے ٹی ایم کارڈچارج بھی کروا سکتے ہیں، گرنڈفوس اے کیو ٹاپ(AQtap) محصولات کے لیے ایک مکمل نظام مہیا کرتا ہے، اس کی مجوزہ قیمت پانی کی افادیت اور غیر سرکاری تنظیموں کی پانی کی مالیاتی اور آپریشنل کاروائیوں کے قابل بناے گی۔

     

  • پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دفاعی تعاون کے پروگرام کا آ غاز

    پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دفاعی تعاون کے پروگرام کا آ غاز

    اسلام آباد : ڈنمارک کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ایک نئے دفاعی تعاون کے پروگرام کا آ غاز کیاہے،پروگرام کا اجراءڈنمارک کے دفاع کے وائس چیف لیفٹنٹ جنرل پر لڈوگسن نے ڈینش رائل ڈیفنس کالج کے وفد کے ہمراہ کیا جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

    پروگرام کے اجراءکی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں اعلی حکومتی و فوجی حکام ، سفارتکاروں سمیت سینئر دفاعی تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

    لیفٹنٹ جنرل پر لڈوگسن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ اس پروگرام میں ملٹری اداروں کی شمولیت سے امید کی جاتی ہے کہ یہ پروگرام انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا جس کا اس خطے کو سامنا ہے۔

    نئے دفاعی پروگرام میں دھماکہ خیز مواد کے تدراک کے لئے پاکستان کے سول و ملٹری اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور پاکستان کے بارڈر کنٹرول مینجمنٹ سسٹم ، اسمگلنگ اور عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کو روکنا بھی شامل ہے۔

    یہ پروگرام قانون کی حکمرانی اور شہریوں کو سستے انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس ، پراسکیوٹرز،اور عدلیہ کی تکنیکی صلاحیتوں اور قانون سازی میں بھی معاونت کرے گا۔

    پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو درپیش سمندری خطرات ، غیر قانونی ماہی گیری کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور سمندری آلودگی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور ڈنمارک تعاون کریں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈینش سفارتخانے کی ناظم الامور مس نیلی ہیلیسن نے کہا کہ ڈنمارک اعتراف کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے لوگ دہشت گردی سے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہیں۔

    امن اور خوشحالی کے فروغ کے علاوہ ہمارے لئے کوئی بھی اور چیز زیادہ اہمیت نہیں رکھتی اسی لئے باہمی تعاون او اعتماد کے ذریعے جرائم اور دہشت گردی کے انسداد کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

  • ڈنمارک: دو افراد کا قاتل پولیس کارروائی میں ہلاک

    ڈنمارک: دو افراد کا قاتل پولیس کارروائی میں ہلاک

    ڈنمارک : پولیس نے کارروائی کے دوران گزشتہ رات کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کوپن ہیگن میں کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے ضلع نوریبرو میں کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوپن ہیگن میں ہونے والے حملے کے دونوں واقعات میں ایک ہی شخص شامل تھا، جو پولیس کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

  • فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈنمارک میں ہائی الرٹ

    کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کری گئی۔

    ڈنمارک پولیس کے مطابق دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کیفے کے کانفرنس ہال میں اسلام اور آزادئ رائے کے بارے میں منعقدہ سیمینار کے دوران نامعلوم شخص نے سینٹر کے باہر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نےعمارت کو گھیرے میں لے کرعلاقے کی ناکہ بندی کردی ہےاور مفرورحملہ آور کو تلاش کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔