Tag: ڈنکی

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے، سینما گھروں کے باہر مداحوں کا رش لگ گیا۔

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ سنیما میں ریلیز کردی گئی، سنیما گھروں میں ہاؤس فل ہوگیا لوگوں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے رش لگ گیا، شائقین نے ڈنکی کو بہترین فلم قرار دیدیا۔

    بھارتی میڈی کے مطابق فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’ڈنکی‘ ریلیز کے پہلے دن 30 سے ​​35 کروڑ روپے تک کا بزنس کرسکتی ہے جبکہ اس فلم کا بجٹ صرف 120 کروڑ بتایا جا رہا ہے۔

    کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

  • کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    کیا فلم ”ڈنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کی گئی؟

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ آج 21 دسمبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے، کنگ خان کے مداحوں کو فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔

    سعودی فلم اتھارٹی کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ فلم کو آج دنیا بھر کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے متعدد مناظر سعودی عرب میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے جغرافیائی ماحول میں فلمائے گئے مناظر کو فلم کی زینت بنایا گیا ہے۔

    فلم کی تیاری فلم اتھارٹی اور ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو مملکت (سعودی عرب) کے وژن 2023 کے اہداف میں سے ایک ہے۔

    فلم کی تیاری میں 15 سے زیادہ سعودی فلمساز نے بھی شرکت کی۔ فلم کے ڈائریکٹر راج کمار حیرانی ہیں جبکہ شاہ رخ خان ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

    شاہ رخ کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ 13 دن تک جاری رہی جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کے قدرتی مناظر کو فلمایا گیاہے۔ فلم کی شوٹنگ جدہ، تبوک، نیوم میں کی گئی۔

  • فلم ’ڈنکی‘ میں نے اپنے لیے بنائی ہے! شاہ رخ خان

    فلم ’ڈنکی‘ میں نے اپنے لیے بنائی ہے! شاہ رخ خان

    شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ ریلیز ہونے والی ہے اور سپراسٹار کے مداح انھیں پھر سے بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی بے تاب نظر آتے ہیں۔

    کنگ خان نے ’ڈنکی‘ کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دے کر شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے جب کہ سپراسٹار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈنکی انھوں نے اپنے لیے بنائی ہے۔ وہ فلم کی پروموشن کے حوالے سے گزشتہ دنوں دبئی گئے تھے جہاں کنگ خان نے مداحوں سے بات چیت کی۔

    شائقین سے ملاقت کے دوران شاہ رخ خان سے ’ڈنکی کے لیے تین الفاظ‘ کہنے کو کہا گیا جس کے جواب میں بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ’راج کمار ہیرانی‘، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ میری بہترین فلم ہے‘، برائے مہربانی 21 دسمبر کو اسے ضرور دیکھیں۔

    https://twitter.com/SRCxmbatant/status/1736446934796337269?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1736446934796337269%7Ctwgr%5E2503a90455fa6326ba3ee426d41e470fe054e8a5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1301211

    جب شاہ رخ خان ڈنکی کو اپنی ’بہترین فلم‘ قرار دیا تو ساتھ کھڑے میزبان نے حیرت سے ’کیا‘ کہا جبکہ وہاں موجود شائقین بے ساختہ تالیاں بجاتے ہوئے شور کرنے لگے۔

    شاہ رخ خان کے انسٹاگرام فین پیج پر دبئی کے مذکورہ ایونٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں ’ڈنکی میری بہترین فلم‘ لکھا گیا ہے۔

    ایک اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ انھوں نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ بنائی جبکہ اپنے لیے انھوں نے فلم ’ڈنکی‘ بنائی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ21 دسمبر کو ’ڈنکی‘ دیکھنے جائیں مجھے یقین ہے کہ آپ کو فلم میں کچھ ایسا ضرور ملے گا جو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ یہ فلم یقیناً آپ کو بھی ہنسائے گی۔

    https://twitter.com/SRCxmbatant/status/1736418622615244824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1736418622615244824%7Ctwgr%5E2503a90455fa6326ba3ee426d41e470fe054e8a5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1301211

  • شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ کو سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی، فلم کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

    شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ کو سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی، فلم کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ اور کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ کے حوالے سے بھارتی سنسر بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

    غیرملکی میدیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی معمولی کٹس کے ساتھ انڈین سینسر بورڈ کی جانب سے ’جوان‘ کے اداکار کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کو نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فلم مجموعوعی طور پر 161 منٹس دورانیے پر مشتمل ہے۔

    ’ڈنکی‘ نے سینسر بورڈ کے تمام تقاضوں کو پورا کرلیا ہے اور اسے سی بی ایف سی کی جانب سے یو/اے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ سے اندازہ ہوتا ہے فلم دو گھنٹے 41 منٹ کی ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے۔

    فلم میں بالی وڈ کنگ کے ہمراہ ساؤتھ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وکی کوشل اور بومن ایرانی جیسے بہترین اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے جس میں غیرقانونی طور پربیرن ملک جانے والوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ڈنکی 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا گانا ’او ماہی‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا گانا ’او ماہی‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

    غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا نیا گانا ’او ماہی او‘ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں تاہم اب فلم ڈنکی کا ڈراپ 5 ‘او ماہی’ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    گانا شاہ رخ خان اور تاپسی پنوں پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کے گائیک مشہور گلوکار اریجیت سنگھ ہے،  اس گانے میں صحرا کی اڑتی ریت کے درمیان شاہ رخ اور تاپسی کے درمیان خوبصورت لمحات کو فلمایا گیا ہے۔

     اس سے قبل فلم کے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ نے بھی خوب دھوم مچائی تھی، کنگ خان کی فلم ڈنکی کی ریلیز میں ابھی چند دن باقی ہیں اور شاہ رخ خان کے فینز بے صبری سے فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم ”ڈنکی“ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے، اس میں شاہ رخ، تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا  ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ کیلیے پُرجوش ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیرز نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’ڈنکی‘ کا ٹیزر شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے خاص تحفہ ہے، جسے شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    ٹیزر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے یو سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے، ’ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

    فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا“لُٹ پُٹ گیا”ریلیز کیا تھا، جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ڈنکی کے گانے“لُٹ پُٹ گیا”کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

    شاہ رخ خان کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھر پور فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری

    ممبئی: رواں سال انڈسٹری کو دو سُپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر، بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد اس سال کی تیسری فلم کا ڈنکی کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    کنگ خان کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔

    ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہے جو ایک صحرا کو پار کر رہے ہیں جبکہ انہیں پیچھے سے ایک شارپ شوٹر نے اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

    ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں،  ان گروپ  میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔

    دنیا بھر میں مقبول شاہ رخ خان 58 برس کے ہوگئے

    واضح رہے کہ ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو اسٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے جبکہ وکی کوشل بھی ہیں۔

    فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کی نئی فلم کیلئے پہلے 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن اب ساؤتھ انڈین کے اداکار پربھاس کی فلم ’سالار‘ سے تصادم کی وجہ سے ’ڈنکی‘ ایک دن پہلے 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’سالار‘ سے ایک دن قبل فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد ’ڈنکی‘ کو ایک دن مکمل طور پر انڈسٹری میں راج کرنے کا موقع دینا ہے۔

    فلم ’ڈنکی‘ کیسی ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تفصیلات مداحوں کو بتا دیں

    فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق شاہ رخ خان کی بے پناہ مقبولیت ایک عام دن کو بھی فلم کیلئے خاص بناسکتی ہے اور ایک دن قبل ریلیز سے کنگ خان کی فلم کو پرابھاس کی ’سالار‘ پر فوقیت مل جائے گی۔

    سُپر اسٹار اپنی حالیہ دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد پوری دنیا سے محبت سمیٹ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ’ڈنکی‘ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

    آئندہ ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے۔

  • ’’شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیگی‘‘

    ’’شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیگی‘‘

    شاہ رخ خان اس وقت باکس آفس پر حکمرانی کررہے ہیں، ایسے میں ان کی فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ کنگ خان کی ’ڈنکی‘ ان کی پچھلی فلموں سے آگے نکل جائے گی۔

    جوان کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کنگ خان کی پٹھان، جوان اور آنے والی فلم ڈنکی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ ان کی حالیہ فلم ’جوان‘ سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کرے گی۔

    بھارتی فلمی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ’ڈنکی‘ تمام فلموں سے آگے نکل جائے گی اور ایکو سسٹم کے تحت ایسا ہی ہونا چاہیے، کیوں کہ ہمیں آگے بڑھتے رہنا چاہیے اور پہلے سے بہتر کام پیش کرنا چاہیے۔

    ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار نے کہا کہ ہر فلم پر پہلے سے زیادہ محنت کرنی چاہیے۔ ظاہر سی بات ہے مجھے اپنی پچھلی فلم کی کامیابی کو عبور کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ یقیناً مجھے اپنی اگلی فلم جوان سے بہتر بنانا ہوگی، فلم کا ہر ٹیکنیشن اور ہر اداکار یہ بات جانتا ہے کیوں کہ دنیا کا ایکو سسٹم ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔

    ایٹلی نے کہا کہ جب ہم آگے بڑھتے ہیں تو سسٹم بھی پھیلتا ہے اور یہ ایک اچھی نشانی ہوتی ہے میرے خیال میں ’‘ڈنکی‘ حیرت انگیز کارکردگی دکھائی گے۔ میں شاہ رخ خان کے لیے بہت خوش ہوں۔ میرا نہیں خیال دنیا میں کسی اور کے پاس یہ ریکارڈ ہوگا۔

  • شاہ رخ خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک ریلیز

    شاہ رخ خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک ریلیز

    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کا طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے، ان کی نئی فلم ‘ڈنکی’ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی۔

    تقریباً چار سال سے شاہ رخ خان کے مداح جن لمحات کا انتظار کر رہے تھے وہ اب آنے والے ہیں، شاہ رخ نے بڑے پردے پر واپسی کا سوشل میڈیا پر اعلان اپنی نئی فلم کی خوش خبری کے ساتھ کیا ہے۔

    اگرچہ فلم ‘پٹھان’ کی تاریخ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، تاہم اب ایک ایسی فلم کا اعلان کیا گیا ہے، جو ہندی سینما کو سمجھنے والوں میں سنسنی اور جوش پیدا کر سکتی ہے، وجہ یہ ہے کہ کئی بہترین فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک فلم لے کر آ رہے ہیں، جس کا نام ہوگا ’ڈنکی Dunki‘۔

    شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راج کمار ہیرانی سے فلم کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    شاہ رخ نے لکھا ڈیئر راج کمار ہیرانی سر، آپ میرے سانتا کلاز نکلے، آپ شروع کرو میں ٹائم پر پہنچ جاؤں گا۔ بلکہ میں تو سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔ میں آخر کار آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں 22 دسمبر 2023 کو آپ سب کے لیے ڈنکی لے کر آرہا ہوں۔

    بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 22 دسمبر 2023 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    راجو ہیرانی نے بھی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شاہ رخ، ہم نے آخرکار ایک ساتھ فلم بنانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ اگلے سال کرسمس پر آپ سب سے سینما گھروں میں ملیں گے۔‘

    راجو ہیرانی نے اس ٹوئٹ میں تاپسی پنو کو بھی ٹیگ کیا ہے، فلم میں تاپسی پنو اہم کردار میں ہیں، تاپسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’آخر کار یہ ہو رہا ہے، شاہ رخ اور راجو ہیرانی کے ساتھ اپنی اگلی فلم ڈنکی کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘

    ڈنکی کی شوٹنگ اس مہینے شروع ہو گئی ہے، جب کہ اگلے شیڈول کی شوٹنگ پنجاب میں ہو رہی ہے، اس فلم کو راجو ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے لکھا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی جب کہ ان کے مداحوں کو اب ’ڈنکی‘ کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔