Tag: ڈوبنے سے بچالیا

  • کراچی:  کورنگی ندی میں پولیس نے 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچالیا

    کراچی: کورنگی ندی میں پولیس نے 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچالیا

    کراچی : کورنگی ندی میں پولیس نے 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچالیا، ایک بچی کی عمر 9 سال ایک 13 ایک 14 سال کی بچی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس ریسکیو میں کراچی پولیس پر بازی لے گئی۔

    کراچی کی کورنگی ندی میں تین بچیوں کے پھنسنے کی اطلاع پر پولیس نے ایکشن لیا اور بلوچ کالونی پولیس کے اہلکار نے تینوں بچیوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

    پولیس اہلکار سکندر نے بتایا کہ ون فائیو پر تین بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، جب موقع پر پہنچے تو تین بچیاں پانی میں پھنسی ہوئی تھی۔

    اہلکار سکندر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر تینوں بچیوں کو بچالیا اور تینوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    پولیس اہلکار نے کہا ایک بچی کی عمر 9 سال ایک 13 ایک 14 سال کی بچی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملیر ندی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد گاڑی سمیت ڈوب گئے تھے ، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نےملیرندی سے دو بچوں کی لاشیں نکالی تھیں۔

  • پاک بحریہ نے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    پاک بحریہ نے 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

    کراچی : پاک بحریہ کے جوانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے، اورماڑہ کے قریب اٹھارہ مچھیروں کو سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہونے سے بچا لیا۔

    تفصیالات کے مطابق پاکستانی پانیوں کے نگہبان پاک بحریہ کے جوانوں نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کرکے اٹھارہ ماہی گیروں کوڈونے سے بچا لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مچھیروں کی کشتی کوحادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کی اور تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    الرحمن نامی کشتی پچیس دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، بچائے جانے مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

  • جرمنی میں 9سالہ بچے نے ننھے بھائی کی جان بچالی

    جرمنی میں 9سالہ بچے نے ننھے بھائی کی جان بچالی

    برلن : جرمنی میں نو سالہ بچہ نے حیرت انگیز طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسالہ بھائی کی جان بچالی۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کے وسطی علاقے کوباچ میں نو سالہ مارکس اپنی نانی کے گھر میں اپنے دو سالہ بھائی روڈولف کے ہمراہ باغیچے میں کھیل رہا رہا تھا کہ اچانک اس کا دو سالہ بھائی وہاں موجود سوئمنگ پول میں منہ کے بل گر گیا۔

    بچے کو اس کی ماں اور نانی نے پانی سے نکالا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا.اس وقت چھ سالہ مارکس نے طبی کارکنوں کو فون کیا کیونکہ اس کی نانی کو جرمن زبان پر مہارت نہیں ہے اور وہ روسی زبان جانتی ہیں۔

    طبی اہلکار کا کہنا تھا کہ مارکس نے پریشانی کی باوجود ان کی ہدایات پر ہو بہو عمل کیا.اس بچے کو فون پر بتایا گیا کہ وہ کس طرح اپنے چھوٹے بھائی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرے۔

    اسے بتایا گیا کہ وہ اس کا سینہ ملے اور اس کے منہ سے اسے سانس دینے کی کوشش کرے اور اس نے ایسا ہی کیا۔

    طبی کارکنوں کے پہنچنے سے پہلے ہی چھوٹے بچے کی سانسیں بحال ہو گئیں جسے بعد میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماربرگ کے لے جایا گیا۔

    واضح رہے کہ نو سالہ بچہ گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے والے اپنے دو سالہ بھائی کی سانسیں بحال کرکے ہیرو بن گیا ہے۔

  • اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : اطالوی بحریہ نے ایک ہفتے میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    اطالوی بحریہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اطالوی کوسٹ گارڈ نےغیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے والے سترہ سو ستر تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا ہے ۔

    جنہیں سسلی کی ایک بندرگاہ پر مہاجرین کے خصوصی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ریکارڈ چھیاسٹھ سو افراد سمندری راستے اٹلی میں داخل ہوئے۔