حویلی لکھا(20 جولائی 2025): اوکاڑہ میں 10 سالہ بچی انسانی غفلت سے اپنی جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ حویلی لکھا کے علاقہ بلوشاہ میں دس سال کی بچی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، والدہ نے مقدمہ درج کرادیا۔
والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد یاسین نے ریت حاصل کرنے کے لئے گہرا گڑھا کھود رکھا تھا جس میں بارش کا پانی بھر گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈی پی او کی ہدایت پر گڑھا کھودنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مون سون بارشوں سے تباہی اور نقصانات کی اطلاعات ہیں۔لاہور میں بارش سے بوسیدہ چھتیں، عمارتیں گرنے کے واقعات میں کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-buses-overturn-9-passengers-killed/
دوسری جانب کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانے والی ایک بس ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب الٹ گئی ہے، جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھہ بائی پاس پر بس الٹ کر کھائی میں گر گئی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، حادثے کی شکار بس کے مسافر کینجھر جھیل پکنک کے لیے جا رہے تھے۔