Tag: ڈوب گیا

  • 640 کنٹینر سے لدا بحری جہاز بھارتی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گیا

    640 کنٹینر سے لدا بحری جہاز بھارتی ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گیا

    جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کے قریب لائبیریا سے تعلق رکھنے والا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لائبیریا کے ڈوبنے والے بحری جہاز میں 640 کنٹینر لدے ہوئے تھے جن میں سے 12 کنٹینرز کیلشیم کاربائیڈ کے شامل تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والے جہاز کے 24 رکنی عملے کو بچالیا گیا، جس میں روس، یوکرین، جارجیا، فلپائن کی شہریت رکھنے والے افراد شامل تھے۔

    بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق جہاز کا نام ایم ایس سی ایلسا تھا اور یہ 184 میٹر طویل تھا جو یہ کوچی سے وزیجم پورٹ کی طرف گامزن تھا۔

    واضح رہے کہ کیلشیم کاربائیڈ ایک خطرناک کیمکل ہے جو پانی سے مل کر ایس گیس بناتا ہے جو دھماکہ خیز ہونے کے ساتھ اس میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

    جہاز میں 84 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367 میٹرک ٹن فرنس آئل بھی موجود ہے، جو دونوں کے دوں آبی حیات اور سمندری ماحول کیلیے خطرناک ہیں۔

    امریکا: ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن میں فائرنگ، متعدد زخمی

    اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں ترکیہ اور یونان میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 16 افراد جان سے چلے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تارکین وطن کی کشتی چناق قلعہ کے شہر کے سمندری حدود میں ڈوبی ہیں۔

  • بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: چین کےصوبہ ہیوبی میں واقع دریائے یانگ ٹیز میں مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت آٹھ افراد کو بچالیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

    مسافر بردار بحری جہاز میں عملے کے سینتالیس ارکان سمیت چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، بحری جہاز کی منزل مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع صوبہ ہیوبی میں واقع شہر چیانگنگ تھی کہ جہاز دریائے یانگزی میں طوفان کی زد میں آگیا۔

      شدید طوفانی بارش نے جہاز کو دریا بُرد کردیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت صرف آٹھ افراد کو ہی بچایا جاسکا، ریسکیوکا کام جاری ہے جبکہ چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ نے جائےحادثہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن سٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 405 چینی شہری، ٹریول ایجنسی کے پانچ ملازمین اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔

    واضح رہے  کہ رواں سال کے آغاز میں بھی چین میں کشتی کے ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بحرالکاہل میں روسی فشنگ ٹرالر غرق ،54 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    بحرالکاہل میں روسی فشنگ ٹرالر غرق ،54 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    بحرالکاہل:  روس کا بحری جہاز بحرالکاہل میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں چون افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ روس کے مشرق میں 330 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے قریب پیش آیا۔

    بدقسمت دالنی ووستوک نامی فشنگ ٹرالر میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے، جن میں تریسٹھ افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ سولہ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ٹرالر میں سوار اٹھہترافراد کا تعلق روس جبکہ چون کا دیگرممالک سے ہے، جن میں لیٹویا، یوکرین، برما اور ونواتو بھی شامل ہیں۔

    بحرالکاہل میں روسی نیوی اور میری ٹایم سکیورٹی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں آٹھ سو اہلکار ہیلی کاپٹر اور دو درجن کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔

    تاحال حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم روس میں ہنگامی امداد کے اداروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیرتے برفانی ٹکڑوں نے ممکنہ طور پر جہاز میں سوراخ کیا جس سے وہ ڈوب گیا۔

    روسی وزارت کا کہنا ہے کہ پانی جہاز کے انجن روم میں بھرا اور ٹرالر 15 منٹ میں ہی ڈوب گیا۔