Tag: ڈولفن فورس

  • بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    بیوی کو قتل اور ماموں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن فورس نے نواں کوٹ میں چھری کے وار سے فیملی کو زخمی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواں کوٹ میں ملزم نے چھری کے وار سے ممانی کو قتل اور ماموں کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماموں سے لین دین تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور بچوں کو بھی زخمی کیا۔

    ڈولفن فورس کے ترجمان  کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم  شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

  • ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں: آئی جی سندھ

    ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں: آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ نے کراچی میں ڈولفن فورس بنانے اور نادرن بائی پاس کے ایک اہم حصے پر باڑ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ڈولفن فورس کے سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاہور طرز کی ڈولفن فورس کراچی میں بھی بنانا چاہتے ہیں لیکن فی الحال ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ایک کیمٹی بنائی گئی ہے جو لاہور طرز کی موٹر سائیکل فورس بنانے کے حوالے سے تجاویز دے گی، کراچی میں کام کرنے والی شاہین فورس کو بھی مزید وسائل دے کر بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ مزید کہا کہ ہم نادرن بائی پاس پر37 عشاریہ 4 کلومیٹر کے راستے کو باڑ لگا کر ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، نادرن بائی پاس پر 11 مقامات پر کچے پکے راستے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا نادرن بائی پاس کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سرویلنس کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے، اور ذیلی راستوں پر بھی اسمارٹ کیمرے لگیں گے۔

    غلام نبی میمن نے بتایا کہ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی افسر اور دیگر افراد کی چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر تحیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، جس میں ایک ڈی آئی جی اور 2 ایس پیز بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں چند برے لوگوں کے ایک برے کام کی وجہ سے ساری سی ٹی ڈی کو برا نہیں کہہ سکتے۔

  • ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی

    ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی

    لاہور: ڈولفن فورس اب سائیکلوں پر بھی گشت کرتی نظر آئے گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کی سائیکل پٹرولنگ اہم عمارتوں کے اردگرد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے جوان اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے اب سڑکوں پر ہیوی بائیکس کے ساتھ ساتھ سائیکلوں پر بھی گشت کریں گے۔

    اعلیٰ افسران نے اس منصوبے کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے بطور پائلٹ پراجیکٹ 25 سائکلیں منگوالی ہیں، پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد منصوبہ باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

    ڈولفن پولیس کے جوان ان سائیکلوں پر تنگ گلیوں، بازاروں، مارکیٹس اور رش والے مقامات پر گشت کریں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں اہلکاروں کی تربیت بھی کی جا رہی ہے، اور وہ جلد شہر کی سڑکوں پر سائیکلوں پر گشت کرتے نظر آئیں گے۔

  • لاہور: گلشن اقبال پارک سےاغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ بازیاب

    لاہور: گلشن اقبال پارک سےاغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ بازیاب

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں دو روز قبل اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونے والے 5 سالہ سعد کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن علی رضا کے مطابق خاتون اغوا کار کو گرفتار کرکے بچے کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈولفن فورس کے جوانوں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 5 سالہ بچے کو بازیاب کروایا۔

    لاہور: اغوا ہونے والا بچہ بازیاب نہ کرایا جاسکا

    پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کالے رنگ کا برقع پہنے ایک خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق 5 سالہ سعد اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہل خانہ سے بچھڑ گیا تھا۔

    گوجرانوالہ میں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بچہ قتل

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغوا کیے گئے بچے کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    بچے کے والدین کے مطابق حنظلہ 30 نومبر کو گھر سے دادی کو پھوپھو کے گھر چھوڑنے گیا لیکن واپس نہ آیا اس کو ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تھی جس پرکوئی کاروائی نہ کی گئی۔

  • پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے‘ عثمان بزدار

    پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کا دائرہ کاردوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ڈولفن فورس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کی مدد سے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 9 کروڑ روپے اور طلائی زیورات برآمد کیے تھے۔

    یاد رہے کہ مارچ 2016 میں لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے ترکی کی طرز پرڈولفن فورس متعارف کرائی گئی تھی۔

  • ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    ڈولفن فورس کے جوان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    کہا جاتا ہے کہ پولیس والوں کےسینے میں دل نہیں ہوتا لیکن لاہورکی ڈولفن فورس کے ایک جوان نے یہ بات غلط ثابت کردی ہے، ایک غریب بچے کی مدد کی تو اس معصوم کی خوشی دیکھنے والی تھی۔

  • ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    ڈولفن فورس سے ڈاکوؤں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

    لاہور : ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کی زد میں آکر  چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، اہلکار مشکوک گاڑی کا تعاقب کررہے تھے، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کا تعاقب کیا، اے آر وائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار گرے رنگ کی گاڑی کا تعاقب کر رہے ہیں۔

    موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے اہلکار نے گاڑی پر فائر کیے، اسی دوران ایک گولی سڑک کنارے پانی بھرنے والے 14سالہ سلیم نامی لڑکے کو جا لگی اور وہ نیچے گر گیا۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف تو کوئی کارروائی نہ ہوئی البتہ پولیس نے کار سوار پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    مقتول سلیم کے والد امیرعلی نے بادامی باغ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کو نامزد کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور، ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

    اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزمان کرائے کی گاڑی میں واردات کیلئے لاہور آئے تھے جنہوں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی اور ملزمان شیخو پورہ، چینوٹ اور لاہور میں متعدد مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب پولیس صوبےمیں امن وامان کےقیام کےلیےپرعزم ہے‘ شہبازشریف

    پنجاب پولیس صوبےمیں امن وامان کےقیام کےلیےپرعزم ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خاتمے میں جانوں کی قربانیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یقین ہے اہلکار عوام کی توقعات پرپوراتریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈولفن فورس اہلکار اپنی کارکردگی سےعوام کے دل جیتیں اورفرض کی ادائیگی کے لیے شاندارمثالیں قائم کریں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اور اس کے لیے ترک حکومت نے بھرپور مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا امیج بہتر اور ترک ڈولفن فورس جیسا معیار یہاں بھی قائم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہزاروں اہلکاروں کو بھرتی کرکے تربیت دی اور اہلکاروں پر اربوں روپے خرچ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں کے لیے نئی فورس قائم کی گئی۔


    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں ڈولفن فورس سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

    لاہورمیں ڈولفن فورس سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی

    لاہور: ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز لاہور کے علاقے شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں ڈاکو شادباغ کے علاقہ میں ملک ندیم نامی شہری کو لوٹ رہے تھے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے انہیں روکنا چاہا تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش میو اسپتال مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکؤوں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

  • لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد

    لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد

    لاہور: وارڈن گردی کا ایک اور واقع رونما ہو گیا، مال روڈ ڈیوٹی پہ معمور ٹریفک وارڈنز نے بزرگ شہری حسن محمد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ ڈی ایس پی ٹریفک آفس تھری کے قریب وارڈنز نے موٹرسائیکل کے کاغزات تاخیر سے دکھانے پر شہری حسن محمد کے بیٹے پہ تشدد شروع کر دیا اور مار مار کر درگت بنا دی ۔

    بزرگ شہری حسن محمد جب اپنے بیٹے کو بچانے آگے ہوا تو ٹریفک وارڈنز نے سفید داڑھی اور بزرگی کا بھی خیال نہ کیا اور بری طرح بزرگ شہری کو مارنا شروع کر دیا، بزرگ شہری حسن محمد پنجاب یونیورسٹی میں سرکاری ملازمت کرتا ہے ۔

    اس موقع پر ڈولفن فورس کے اہکار پہنچے لیکن لڑائی کی گتھی سلجھانے کے بجائے بزرگ شہری کو دھکے مارنے لگے، شہری پر تشدد کے واقع کا نوٹس تاحال سٹی پولیس کے افسران نے نہیں لیا۔

    واضح رہے کے لاہور میں وارڈن گردی کے ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، دنیا کے کسی بھی ملک میں بزرگ شہریوں کے ساتھ ایسا بھیانک برتاﺅنہیں کیا جاتا۔