راولپنڈی: ڈولفن فورس اہلکار کی جانب سے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈولفن فورس کے اہلکار کی طرف سے زیادتی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وردی کا غلط استعمال کرنے والوں کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔