Tag: ڈولفن پولیس

  • خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

    خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خاتون کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔

    گروہ خاتون کی آڑ لے کر گھروں میں گھس کر وارداتیں کرتا تھا۔

    ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ گروہ کو پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گروہ میں شامل خاتون کے ہینڈ بیگ سے پستول بھی برآمد کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے، گروہ کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ساہیوال واقعہ: ڈولفن فورس سے منسلک ذیشان کا بھائی مشکوک قرار

    ساہیوال واقعہ: ڈولفن فورس سے منسلک ذیشان کا بھائی مشکوک قرار

    ساہیوال: سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ذیشان کے بھائی کو مشکوک قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعے کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈرائیور ذیشان کے ڈولفن پولیس سے منسلک  بھائی احتشام کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں۔

    [bs-quote quote=”احتشام کے کالعدم تنظیموں کے نمائندوں سے مراسم تھے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ذیشان کے بھائی ڈولفن اہل کار کے مشکوک قرار دیے جانے کی رپورٹ محکمۂ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈولفن اہل کار احتشام کو اپنے بھائی ذیشان جاوید کی مشکوک نقل و حرکت کی معلومات تھی۔

    ذرایع نے بتایا کہ اب احتشام جاوید کو ڈولفن پولیس میں بھرتی کرنے والے افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، احتشام کے کالعدم تنظیموں کے نمائندوں سے مراسم تھے۔

    ذرایع کے مطابق بھرتی سے قبل احتشام کی ضمانت سے متعلق ذیشان جاوید کا شناختی کارڈ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل کی جا چکی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذیشان کے فون پر مشکوک افراد سے رابطوں کے درجنوں پیغامات ملے ہیں جب کہ ذیشان کے بھائی احتشام نے خود مشکوک افراد کے گھر آنے کی تصدیق کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب آج سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے

    تاہم ذیشان کے بھائی احتشام نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی جھوٹ بول رہی ہے، انھوں نے مشکوک افراد کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ مقتول ذیشان کے بھائی نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا تھا اور استدعا کی تھی اس کا بھائی ذیشان بے گناہ تھا، قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔