Tag: ڈومیسٹک

  • پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے

    پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے

    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ جس میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کررہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

    قبل ازیں پی سی بی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف جوابی کارروائی پر لب کشائی کی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘ تحریر کیا۔

    سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔

    پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے سابق بلے باز نے لکھا کہ اللّٰہ رب العزت ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کیلیے دعا کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی، کرکٹ آسٹریلیا کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاک فوج نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے۔

  • چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

    چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔

    کھلاڑیوں نےہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور احکامات جاری کیے

    چیئرمین پی سی بی نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کیلیے ٹرینرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فنٹس کیلیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ تمام اکیڈمیز تک اسٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے نوجوان کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں۔ آپ کیلیے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

    چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد، سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبصر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم شامل تھے۔

     

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرمناک کارکردگی اور سینئر کرکٹرز کی مسلسل ناکامیوں کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بڑے اسٹارز کو آرام دینے اور نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم نے 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے۔ جہاں پہلے مرحلے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pcb-big-announcement-for-fans/

  • جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا ضرور ٹیم میں آئے گا: شان مسعود

    جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا ضرور ٹیم میں آئے گا: شان مسعود

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک میں پر فارم کرے گا وہ ضرور ٹیم میں آئے گا۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دورہ آسٹریلیا کو اپنے لئے چیلنج سمجھتا ہوں، قومی ٹیم میں سینئر کھلاڑی موجود نہیں ہیں، دورہ آسٹریلیا کیلئے سینئرز کی مشاورت سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، سلیکٹرز، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان کھلاڑیوں کی سلیکشن کرتے ہیں اور اس معاملے میں ہم ایک پیچ پر کھڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح کی ٹیم ہم چاہتے تھے وہی ٹیم آسٹریلیا جارہی ہے، صائم ایوب بہترین بیٹر ہیں، وہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں، بابراعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، ان کی جگہ کو نہیں چھیڑ  سکتے اور نا ہی ٹیم میں زیادہ تبدیلی کررہے ہیں ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار اہم ہے۔

    کپتان شان مسعود نے کہا کہ ضرورت کے مطابق ہر ملک کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، آسٹریلیا جیسی کنڈیشن پاکستان میں نہیں ہیں، ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، لیکن بابر اعظم نمبر 4 پر ہی بیٹنگ کریں گے۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ہماری خواہش تھی لیکن اگر اب وہ موجود نہیں ہیں تو دیگر فاسٹ بولرز کا استعمال کرینگے۔

    شان مسعود کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں سیلیکٹ نہ ہونے پر کوئی مایوسی نہیں ہم سب کے لئے پاکستانی ٹیم پہلے ہے، ہمیشہ کوشش کی ہے جہاں سلیکٹ نہیں ہوا وہاں گیم امپروو کروں۔

    ٹیسٹ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئےکھیلنا فخر کی بات ہے اور کپتانی کرنا اس سے بڑی بات ہے،کپتانی ایک بڑی ذمہ داری ہے،کوشش کروں گا بہتر پرفارم کروں۔

    شان مسعود نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ قومی ٹیم میں احمد شہزاد سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں، جو بھی کھلاڑی ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا وہ ضرور ٹیم میں آئے گا۔