Tag: ڈومیسٹک کرکٹ

  • ڈومیسٹک کرکٹ: حنیف محمد اور قائد اعظم ٹرافی سے متعلق اہم خبر

    ڈومیسٹک کرکٹ: حنیف محمد اور قائد اعظم ٹرافی سے متعلق اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا۔

    پی سی بی ڈومیسٹک کیلنڈر کے مطابق قائد اعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، جب کہ سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے، حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی، میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں گے، ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    قائد اعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، یہ 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ ہے، ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔


    دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر


    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔ سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل ہو چکی ہیں جن میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل ہیں۔

    4 ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہیں جن میں پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III شامل ہیں۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک اسٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا ہے، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی، کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا، ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی اسٹارز تیار کرنا ہے۔

    ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

    انھوں نے کہا حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں گیسٹ پلیئرز کے طور پر شامل ہو سکیں گے، ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، فخرزمان

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو، فخرزمان

    فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کی پچز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہئیں تاکہ فائدہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسی پچز بن رہی ہیں ہمیں اس کا فائدہ ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ پچز میں بالرز کےلیے بھی کچھ ہونا چاہیے، مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر نے اپنی فرنچائز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 3 میچز جیتے 3 ہارے ہیں، جس سمت میں جا رہے ہیں اس سے مطمئن ہیں۔

    فخرزمان کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، رشاد حسین باصلاحیت اسپنر ہے اس کا مستقبل روشن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کام وقع ملتا ہے، یہ موسم پی ایس ایل کیلئے اچھا ہے لوگوں نے گرمی کا شوشہ زیادہ چھوڑا ہے۔

    فخرزمان نے کہا کہ عامر اچھے بالر ہیں وہ ہر کنڈیشنز میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، ایک پلئیر کی وجہ سے ٹیم نہیں بنتی ساری ٹیم کو مل کر کھیلنا پڑتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-fakhar-zaman-on-his-fitness/

  • انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکام بڑے بھارتی پلیئرز ڈومیسٹک کھیلنے پہنچ گئے

    انٹرنیشنل کرکٹ میں ناکام بڑے بھارتی پلیئرز ڈومیسٹک کھیلنے پہنچ گئے

    آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین ناکامی نے بھارت کے بڑے بڑے ناموں کو ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے تک پہنچا دیا۔

    بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی میں اس بار بھارتی کرکٹ کے کئی بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے، ناکامی کے باوجود ریٹائرمنٹ سے انکار کرنے والے روپت شرما ممبئی کے اسکواڈ کے ساتھ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرتے دیکھے گئے۔

    37 سالہ روہت ممبئی کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے، اس بات کے قومی امکانات ہیں، یشسوی جیسوال نے بھی جموں کشمیر کے خلاف ڈومیسٹک میچ کے لیے خود کو دستیاب ظاہر کیا ہے۔

    آسٹریلیا مین صرف 93 رنز بنانے والے شبمن گل بھی پنجاب کی طرف سے کرناٹکا کے خلاف ڈمیسٹک میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    اس کے علاوہ رشبھ پنت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رانجی ٹرافی میں دہلی کی جانب سے ساؤراشٹرا کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے اور اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کے بعد آسٹریلی میں ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں 3-1 سے شکست نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔

    بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں اپنے کپتان روہت شرما کو بھی ڈراپ کردیا تھا، تاہم پھر بھی ان قسمت نہ بدلی اور آخری مقابلے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے پلان کی اصولی منظوری دے دی، انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی نے کہا کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا، اور کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کی، انھوں نے کہا بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کر کے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے، اور کارکردگی، فٹنس، میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی، پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا گیا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے سفارشات اور تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

  • کیا بھارتی بورڈ پانڈیا کو ڈمیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے پر فیور دے رہا ہے؟

    کیا بھارتی بورڈ پانڈیا کو ڈمیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے پر فیور دے رہا ہے؟

    بی سی سی آئی کے حکام نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے رانجی ٹرافی نے کھیلنے کے پیچھے وجوہات سے آگاہ کردیا۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بعض بھارتی کرکٹرز کے لیے رانجی ٹرافی میں شرکت پر زور دیتا رہا ہے۔ تاہم ہاردک پانڈیا کے معاملے میں بورڈ نے یہ رویہ نہیں اپنایا جس کی وجہ اس بارے میں کافی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    بی سی سی آئی یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایشان، کرونل پانڈیا، اور دیپک چاہر جیسے کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس کے برعکس ہاردک پانڈیا ان کے مقابلے میں ریلیف لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    اس استثنیٰ کے حوالے سے بی سی سی آئی حکام نے کہا کہ ہم ہاردک پانڈیا کے معاملے کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ان کا جسم اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی سختیوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ورک لوڈ کے بوجھ کو برداشت نہیں کرپائیں گے اور ٹیم انڈیا چاہتی ہے کہ وہ آئی سی سی ایونٹس کے لیے فٹ رہیں۔

    واضح رہے کہ ہاردک نے آخری بار 2018 میں بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا تھا۔ رانجی ٹرافی میں آخری بار انھوں نے اسی سال ممبئی کے خلاف ایک میچ کھیلا تھا، جس میں انھوں نے سات وکٹیں حاصل کی تھیں اور 73 رنز بنائے تھے۔

  • وزیر اعظم نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈومیسٹک کرکٹ کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور سی ای او سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خرم نیازی نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص اسکول کرکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے بھی صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور اسکول اور ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے نئے ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے، ملک بھر میں اسٹریٹجک طریقے سے فریم ورک کو منتقل کیا جائے۔

    انہوں نے وسطی پنجاب میں اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ: فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری

    ڈومیسٹک کرکٹ: فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ الیون ٹیموں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ 6 ٹیموں کے 102 کھلاڑیوں اور اسٹاف کا مسلسل دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ ہیڈ کوچ وسیم حیدر نے کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، جس پر دونوں کوچز کو مزید 5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں کوچز اس دوران ہونے والے 2 کو وِڈ 19 ٹیسٹس کی فیس بھی خود ادا کریں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ کامران اکمل 24 ستمبر کو کیمپ جوائن کریں گے، کامران اکمل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ 23 ستمبر کو ہوگا، 6 ٹیمیں آج سے ملتان کے بائیو سیکیورببل میں چلی جائیں گی، بائیو سیکیورببل میں کھلاڑیوں اور اسٹاف کو ملنے جلنے کی آزادی ہوگی۔

    پی سی بی رپورٹ کے مطابق اسکواڈز کل سے اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ‌‌ کے کورونا پروٹوکولز جاری

    یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے کرونا پروٹوکولز جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کی تفریح کے لیے ایک کمرہ مختص ہوگا جہاں تمام سہولیات ہوں گی، بائیو سیکیور ببل توڑنے والے فرد کو 5 روز (میں 2 کو وِڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے) تک سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

    پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، میچ ریفریز، امپائرز، ڈیوٹی ڈاکٹرز، سیکورٹی منیجرز اور بس ڈرائیورز کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا تھا، گراؤنڈ اسٹاف، وینیو منیجرز، اسکوررز اور دیگر عہدے داران کو بائیو سیکیور زون کی دوسری تہہ میں رکھا گیا تھا۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں: احسان مانی

    ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں: احسان مانی

    لاہور: پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون الرشید ، سابق کپتان عامر سہیل ،چیف آپریٹنگ آ فیسر سبحان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آ ج کل پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ مشکل صورت حال کا شکار ہے، کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو دوبارہ پوری آب وتاب سے بحال کریں.

    انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان کے 90 کی دہائی میں اور96 کے ورلڈکپ سے پہلے بھارتی بورڈ کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے.

    مزید پڑھیں: آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، احسان مانی

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں احسان مانی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ترجیحات میں خواتین کی کرکٹ بھی شامل ہے، کبھی خواتین کی کرکٹ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ سری لنکا سے پوری سیریز پاکستان میں ہو۔

    تقریب میں انھوں‌ نے صاحب کتاب طاہر میمن کی پاکستان کرکٹ کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور انھیں قابل تعریف ٹھہرایا.

  • آسٹریلین طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل تیار، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا

    آسٹریلین طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل تیار، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو تبدیل کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ کی طرز کا مجوزہ ڈومیسٹک ماڈل تیار کرلیا ہے ،نیا ماڈل پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کی ہدات پر بنایا گیا ہے جو ان کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تشکیل کردہ اس ماڈل کے تحت پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جائے گی۔ اس سسٹم کے تحت اب قائدِ اعظم ٹرافی، نیشنل ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 8 کے بجائے 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل چیئرمین پی سی بی نے چیف آپریٹنگ افسر (سی ای او) سبحان احمد اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید سمیت بورڈ کے دیگر حکام کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران پی سی بی وفد نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات سے متعلق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کا مسودہ تیار کیا تھا۔اس مسودے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 رکھی گئی تھی تاہم عمران خان نے اس مسودے کو مسترد کردیا تھا۔وزیراعظم نے پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ وہ آسٹریلین کرکٹ کے طرز کا فرسٹ کلاس ماڈل تیار کریں جس میں صرف 6 ٹیمیں شامل ہوں۔ت

    اہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک نظام کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذالعمل ہوجائے گا۔اس مسودے کے مطابق اب پاکستان کی ریجنل و ڈومیسٹک ٹیموں کی تعداد 6 ہوگی۔ان میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ایک ایک ٹیمیں، پنجاب کی 2 جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پرانے روالپنڈی ریجن پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی جائے گی۔قائدِ اعظم ٹرافی، نیشنل ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں یہی 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

    نئے سسٹم کے تحت پاکستان کا فرسٹ کلاس سیزن 15 ستمبر سے 15 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس کا آغاز ون ڈے کپ سے ہو گا۔ون ڈے کپ دو راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا آغاز 15 سمتبر جبکہ اختتام 5 اکتوبر کو ہوگا، جہاں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی۔اس کے بعد 20 اکتوبر سے 4 روزہ کرکٹ کا آغاز ہوگا اور یہ بھی 2 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 20 اکتوبر سے 20 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 23 دسمبر سے 23 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

    پہلے راونڈ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جو 10، 10 میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں بہترین 4 ٹیمیں پہنچیں گی جو تین تین میچز کھیلیں گی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیموں کی تعداد بھی 6 ہوگی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ یکم فروری سے 25 فروری تک کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی جلد نئے سسٹم کے نفاذ کےلئے وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیں گے۔

  • پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار

    پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار

    لاہور: پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کرلیا، پی ایس ایل فور سے انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کیا ہے جس کا اطلاق پی ایس ایل سیزن فور سے ہوگا، انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ، امپائرز، ریفریز پر ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 4 سے 8 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دوسری بار نسل پرستانہ عمل پر 8 میچز یا تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

    اسی طرح تیسری بار جرم کے ارتکاب پر ایک سال یا تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد پر پابندی، احسان مانی آئی سی سی پر برہم

    امپائرز کی جانب سے پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ پابندی لگ سکتی ہے، امپائر کے لیے دوسری بار سزا 3 ماہ سے تاحیات پابندی ہوسکتی ہے، تیسری بار خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی کا سامنا ہوگا۔

    پی سی بی کے مطابق جرم کے ارتکاب پر ہر فرد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ جنوبی افریقا میں جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کو نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں 4 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔