Tag: ڈومینک راب

  • برطانوی حکومت نے 22 کرپٹ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

    برطانوی حکومت نے 22 کرپٹ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

    لندن: برطانوی حکومت نے 22 کرپٹ افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ عالمی انسداد بدعنوانی اقدامات کے تحت بائیس کرپٹ افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    ڈومینک راب کے مطابق بدعنوان افراد کا تعلق روس، جنوبی افریقا، سوڈان، اور لاطینی امریکا سے ہے، یہ انٹرنیشنل کرپٹ افراد ہیں جن کے اثاثے بھی ضبط کر کے ان کے سفر پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

    برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرپٹ افراد میں 14 کا تعلق روس کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ سے ہے۔

    انھوں نے کہا کرپشن غریب ممالک کی ترقی کی رفتار سست کر دیتی ہے، کرپشن سے غریب ممالک کا پیسا باہر نکلتا ہے اور غربت بڑھتی ہے، یہ جمہوریت کو بھی زہر آلود کر دیتی ہے۔

    ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ پابندی کے شکار افراد کرپشن کے انتہائی بد نما کیسز میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے یہ پہلی بار بین الاقوامی کرپشن کے لیے کسی پر پابندی لگائی ہے۔

    مجموعی طور پر 6 ممالک کے کرپٹ افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں 14 روسی ہیں جو ایک بڑے ٹیکس فراڈ میں ملوث تھے اور جنھیں ایک وکیل سرگی میگنسکی نے بے نقاب کیا تھا جو بعد ازاں دوران حراست مر گیا۔

    3 تاجر بھائیوں اجے، اتل اور راجیش گپتا پر جنوبی افریقا میں سنگین کرپشن کا الزام ہے، سوڈان کا ایک بزنس مین اشرف سعید احمد حسین علی بھی ان میں شامل ہے جس نے جنوبی سوڈان کے ریاستی اثاثوں میں خردبرد کی، جب کہ 3 افراد کا تعلق لاطینی امریکا کے تین ممالک ہونڈراس، نکاراگوا اور گوئٹے مالا سے ہے۔

  • کرونا ویکسین کامیاب ہوگئی تو تمام ممالک کے لیے دستیاب ہوگی، برطانوی وزیر خارجہ

    کرونا ویکسین کامیاب ہوگئی تو تمام ممالک کے لیے دستیاب ہوگی، برطانوی وزیر خارجہ

    لندن : برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کامیاب ہوگئی تو تمام ممالک کے لیے دستیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ برطانیہ کرونا ویکسین کے لیے سب سے زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے، کرونا ویکسین کامیاب ہوگئی تو تمام ممالک کے لیے دستیاب ہوگی۔

    ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ویکسین کے لیے 744ملین پاؤنڈز مختص کر رکھے ہیں،مختص رقم میں سے 250 ملین پاؤنڈز دنیا بھر میں ویکسین ریسرچ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اس وقت ویکسین ریسرچ کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی مزید لہر کو روکنے کے لیے ہر طرح کی مدد کریں گے،کرونا تمام ممالک کا مسئلہ ہے،سب کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔

    کرونا ویکسین ٹرائل : برطانیہ کی مزید رضا کاروں کی بھرتی کے لیے عوام سے اپیل

    یاد رہے کہ دو روز قبل برطانیہ نے کرونا ویکسین ٹرائل کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی غرض سے مزید رضا کاروں کے لیے عوام سے اپیل کی تھی مزید رضا کاروں کے لیے اپیل امپیریل کالج لندن کی جانب سے کی گئی تھی۔

  • کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    لندن : برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے پارلیمنٹ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سیشن کا آغاز ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بحث چھڑ گئی۔

    اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے مقبوضہ کشمیر میں لگ بھگ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ کی بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

    مقبوضہ وادی میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دی جائے،برطانوی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں موجود تناؤ کم کیا جانا چاہیے۔

    گرفتاریوں، تشدد اور ذرائع ابلاغ پر لگی پابندیوں پر بھارتی ہم منصب سے بات کر چکا ہوں۔ کسی بھی حال میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ پر ہونا چاہیے، عالمی سطح پر طے شدہ انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں: برطانوی وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں: برطانوی وزیر خارجہ

    لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا، انھوں نے کہا کہ انھیں کشمیر کی صورت حال پر شدید تشویش ہے۔

    ڈومینک راب نے کہا کہ انسانی حقوق کا مسئلہ پاک بھارت نہیں عالمی مسئلہ ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، عالمی سطح پر طے انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دی جائے، کشمیر میں موجود تناؤ کم کیا جانا چاہیے، مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں یا شملہ معاہدے کے مطابق حل کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل

    واضح رہے آج آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے، مہینے بھر سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، جان بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔