ڈومینیکن ریپبلک: چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالوں میں چھ غیرملکی بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیریبین جزائر میں واقع ڈومینیکن ریپبلک سے ایک چھوٹا مسافرطیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد قریبی گولف کورس میں جاگرا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور چھ غیر ملکی مسافر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، لیکن طیارے پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔
طیارہ گولف کورس میں درخت سے جا ٹکرایا اور طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی۔