Tag: ڈونرز کانفرنس

  • ڈونرز کانفرنس : وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا روانہ ہوں گے

    ڈونرز کانفرنس : وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ڈونرز کانفرنس میں شرکت کے لئے اتوار کو جنیوا روانہ ہوں گے، پاکستان اور اقوام متحدہُ ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا روانہ ہوں گے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفد میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی ہوں گے، وزیراعظم جنیوا میں ڈونرز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اقوام متحدہُ ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، کانفرنس میں یواین سیکریٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ 9جنوری کوجنیوامیں ڈونرزکانفرنس کا انعقادکیاجائےگا، وزیراعظم یواین سیکرٹری جنرل کے ہمراہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امدادکےحوالےسے معاون ہوگی، جس میں پاکستان کانفرنس میں تعمیرنواوربحالی کےحوالےسے فریم ورک پیش کرے گا۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم کانفرنس شرکا کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان کے وژن سے آگاہ کریں گے۔

  • سیلاب سے تباہ کاریاں: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

    سیلاب سے تباہ کاریاں: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اقوام متحدہ نے رواں سال کے آخر تک پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں اورعالمی اپیل پر انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اب ڈونرز کانفرنس کا خود انعقاد اور میزبانی کرے گی، پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس اس سال کے آخرتک منعقد کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈونرزکانفرس میں فرانس بھی میزبانی کرےگا ، اقوام متحدہ نےپاکستان کیلئےڈونرزکانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    ڈونرزکانفرنس کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اور مثبت ردعمل سامنے آیا ہے ، ڈونرز کانفرنس کے ذریعے پاکستان کوسیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال اورسیلاب کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کیلئے یواین کے بروقت کردار اور امداد کو سراہا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر نقصان ہوا، یواین سیکریٹری جنرل جلد ڈونرز کانفرنس بلائیں گے۔

  • بین الاقوامی ڈونرزکانفرنس:پاکستان کوسترکروڑ ڈالرامداد کی یقین دہانی

    بین الاقوامی ڈونرزکانفرنس:پاکستان کوسترکروڑ ڈالرامداد کی یقین دہانی

    اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں ستر کڑوڑ ڈالرز امداد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہونے والی ایک روزہ بین الاقوامی ڈونرزکانفرنس میں برطانوی مالیاتی ادارے ڈیفڈ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، اسلامک ڈولپمنٹ بینک، جاپان، اٹلی اور دیگر ممالک نے آپریشن ضربِ عضب، شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی اور سیلاب زدگان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ستر کڑوڑ ڈالرز کی امداد دینے کی حامی بھرلی ہے۔

    ابتدائی طور پر آپریشن ضرب عضب اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب چالیس کڑور ڈالرز لگایا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد مزید بین الاقوامی امداد ملنے کا امکان ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ممالک کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے ملنے والی رقم کو شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے گا۔

  • آپریشن ضربِ عضب پراب تک دو ارب ڈالرز خرچ ہوئے،اسحاق ڈار

    آپریشن ضربِ عضب پراب تک دو ارب ڈالرز خرچ ہوئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے کیخلاف ملٹری آپریشن ضربِ عضب میں دو ارب ڈالرز کے اخراجات آئے ہیں۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں غیرملکی سفیروں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بحالی میں مدد بین الاقوامی براداری کا فرض ہے ۔

    انہیں سیلاب زدگان کی بحالی میں بھی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ ان کی بحالی کے لیے رقم کا تخمینہ اکتوبر تک لگا لیا جائے گا۔

    کانفرنس میں پنجاب حکومت کے حکام نے بتایا کہ سیلاب سے تین ہزار چار سو پچاس دیہات اور پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ پیتیس ہزار متاثرین کو پچیس ہزار روپے فی کس دیئے گئے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو سولہ لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے سعید علیم نے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کے تئیس گللگت کے پانچ اور آزاد کشمیر کے دس اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔