Tag: ڈونلڈٹرمپ

  • سال 2017: عالمی سیاست میں ہونے والے اہم واقعات

    سال 2017: عالمی سیاست میں ہونے والے اہم واقعات

    سال 2017 دنیا بھر میں غم اور خوشیاں بانٹ کررخصت ہورہا ہےگزرتے ہوئے سال میں عالمی منظرنامے پراورسیاسی میدان میں مختلف تبدیلیاں اور واقعات رونما ہوئے۔

    ڈونلڈٹرمپ نے 20 جنوری 2017 کو امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

    برطانوی ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز نے 14 مارچ 2017 کو بریگزٹ بل کی منظوری دیتے ہوئے برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار کردی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون 2017 کو اعلان کیا کہ امریکہ سنہ2015 میں پیرس میں ماحولیات سے متعلق طے پانے والا عالمی معاہدہ ختم کررہا ہے۔

    سعودی عرب اور مصر سمیت 6 عرب ممالک نے 5 جون 2017 کو قطرپر خطے کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔

    شمالی کوریا نے 3 ستمبر2017 کو دعویٰ کیا کہ اس نے جدید ترین ہائیڈروجن بم تیار کرلیا ہے جسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پررکھ کر لانچ کیا جاسکتا ہے۔

    یکم نومبر2017 کو فرانس میں لگائی گئی 2 سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہوئی، ملک میں 13 نومبر 2015 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

    سعودی عرب میں 5 نومبر کو اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں سمیت موجودہ اور سابق وزرا کو گرفتار کیا جن میں شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔

    آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے 5 نومبر 2017 کو پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کیں۔

    پیراڈائز لیکس میں سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز سمیت امراکی آف شور کمپنیوں میں چھپائی گئی دولت کا انکشاف ہوا۔

    داعش کے آخری گڑھ کے خاتمے کے بعد 5 نومبر 2017 کو شامی حکومت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے 3 سالہ قبضے کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے شکست دینے کا اعلان کیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 دسمبر 2017 کو متنازع علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 دسمبر کو امریکی فیصلے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔

    امریکہ کے فیصلے خلاف قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ 9 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نےاقوام متحدہ کےبجٹ میں 28 کروڑڈالرکی کٹوتی کردی

    امریکہ نےاقوام متحدہ کےبجٹ میں 28 کروڑڈالرکی کٹوتی کردی

    نیویارک: امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائزفائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی، اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں یہ کٹوتی کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو سال کے لیے 5 ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔

    امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے، کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائزفائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جا رہے ہیں۔


    یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

    امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 جبکہ 9 ممالک نے مخالف کی تھی اور35 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کو امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

    امریکی صدر کےمطابق ان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کےمیں انہوں نے سعودی عرب کو کہا تھا کہ قطرانتہا پسند نظریات کی حمایت کررہا ہے اور انہیں فنڈ دے رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےدورہ سعودی عرب کے دوران اپنی تقریر میں ایران کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا مجرم ٹھہرایا تھا اور ساتھ ہی مسلم ممالک سے بنیاد پرستی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نےٹویٹ میں کہا کہ میں نے اپنے مشرقٰ وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ انتہا پسند نظریات کا اب مزید فروغ نہیں ہو گا۔ رہنماؤں نے قطر کی جانب اشارہ کیا۔

    امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ سعودی عرب کے دورے میں بادشاہ سے ملاقات اور وہاں 50 ممالک کی شرکت کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے فروغ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے اور تمام کا اشارہ قطر کی جانب تھا۔ شاید یہ دہشت گردی کے خوف کے اختتام کی شروعات ہوں۔

    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    واضح رہےکہ 5 جون 2017 کوسعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ اوراہل خانہ کی سیکورٹی پرکروڑوں ڈالرکےاخراجات

    ڈونلڈ ٹرمپ اوراہل خانہ کی سیکورٹی پرکروڑوں ڈالرکےاخراجات

    نیویارک : ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالر کےاخراجات پرنیو یارک اور پام بیچ کاؤنٹی نے اضافی فنڈزکا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کےکمشنر جیمز اونیل نےکانگریشنل ممبر کو ایک خط میں کہاہےکہ امریکی صدر ان کے اہل خانہ اور نیویارکرز کی حفاظت کےلیے انہیں مزید وسائل اور اہلکار وں کی ضرورت ہے۔

    نیویارک کےمیئر بل دی بلاسیو نے بھی کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکی صدر متواترنیو یارک آئیں لیکن اب ایسا ہےاور ٹرمپ ٹاور اور ملحقہ علاقوں کی سیکورٹی پر اضافی چوبیس ملین ڈالرز کےاخراجات آرہے ہیں۔

    دوسری جانب پام بیچ کاؤنٹی جہاں ڈونلڈ ٹرمپ تقریباََہر ہفتے چھٹی منانے جاتے ہیں کے افسران کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب بھی یہاں آتے ہیں تو روزانہ سیکورٹی پر اضافی 60ہزار ڈالرز خرچ ہوتے ہیں جو مسٹر ٹرمپ یا فیڈرل اداروں کو ادا کرنا ہوں گےتاہم ابھی یہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز اٹھا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں:ٹرمپ کی حفاظت پر روزانہ ایک ملین ڈالرز کے اخراجات


    خیال رہےکہ ماضی پر نظر ڈالی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے 2011 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتےہوئےکہاتھا کہ ہوائی کے دورے پر امریکی ٹیکس ادا کرنے والوں پر چار ملین ڈالرز کا بوجھ ڈالا گیا۔

    یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو وائٹ ہاؤس سے کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے تاہم اب صورت حال مختلف ہے۔

    واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سیکورٹی پر کروڑوں ڈالرزکے اخراجات آرہے ہیں جبکہ صرف نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور کو محفوظ بنانے کےلیے ایک لاکھ چھیالیس ہزار ڈالرز کےیومیہ اخراجات امریکی ٹیکس پیئرز کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

  • امریکہ میں غیرقانونی  تارکین وطن کےخلاف  آپریشن‘560افراد گرفتار

    امریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن کےخلاف آپریشن‘560افراد گرفتار

    کیلیفورنیا: امریکہ میں گرجاگھروں،اسکول،کورٹ ہاؤسزپرچھاپوں کے دوران 650سے زائد تارکین وطن کوگرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیامیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے احکامات کے بعد کیے جانے والے آپریشن میں گھرجاگھروں،اسکول،کورٹ ہاؤسز میں چھاپے مارکر650سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لےلیاگیا۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا نے ٹرمپ انتظامیہ سے تارکین وطن کے خلاف کیےجانے والےآپریشن کی تفصیلات مانگ لیں۔کیلفورنیا حکومت کےمطابق بے رحمانہ آپریشن میں خاندانوں کو جداکیاجارہاہےاور جرائم میں ملوث نہ ہونےوالےافرادکوبھی گرفتارکیاجارہاہے۔

    کیلفورنیاحکومت نےفریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کےتحت ٹرمپ انتظامیہ سےتارکین وطن کےخلاف کیے جانے والےآپریشن کی تفصیلات کامطالبہ کیاگیاہے۔اس وقت کیلفورنیا میں بغیردستاویز30لاکھ سےزائدتارکین آبادہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ نےایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کوملک سے بےدخل کرنے کااعلان کیاتھا۔ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہناتھاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کےلیےدس ہزار اضافی اہلکار بھرتی کیےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

    واضح رہےکہ گزشتہ روز جرمن وزارت داخلہ کا کہناتھاکہ جرمنی میں آنے والے تارکین وطن پرسال2016 کےدوران روزانہ 10حملے رپورٹ ہوئےجن میں43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئےتھے۔

  • امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی

    امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی

    واشنگٹن : امریکی اسٹور نےڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنےاسٹورسے ہٹادی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی اسٹورنارڈسٹرم نے ایوانکا ٹرمپ کی ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنے اسٹورز سے ہٹادیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصانہ پالیسیوں کی سزا اب ان کی بیٹی ایوانکا کو بھی بھگتنی پڑرہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں امریکی اسٹور کو مخاطب کرکے کہاکہ ایوانکا محنتی ہیں یہ میری بیٹی کےساتھ نا انصافی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر واچ ڈاگ کے سربراہ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اپنے عہدے کا ناجائر استعمال کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نےڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بحیثیت والد اپنی بیٹی کا دفاع کرسکتےہیں۔

    مزید پڑھیں:عدالتیں بھی سیاسی ہوگئیں ہیں‘ڈونلڈٹرمپ

    واضح رہےکہ اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھا کہ عدالتیں بھی سیاسی ہو گئی ہیں اور انہوں نے ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ بہترہوتا کہ وہ بیانات پڑھتے اور وہ کرتے جو صحیح ہے۔