Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے قریب پہنچ گیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

    امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے قریب پہنچ گیا، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

    دبئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کے بہت قریب پہنچ گیا ہے، اور یہ کہ تہران نے ’’ایک طرح سے‘‘ شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔

    اے ایف پی کی مشترکہ پول رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج کے دورے پر کہا ’’ہم طویل مدتی امن کے لیے ایران کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔‘‘

    امریکی صدر نے کہا ’’ہم ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، اور ایسا کرنے کے دو راستے ہیں ایک بہت اچھا راستہ ہے جب کہ دوسرا پرتشدد ہے، لیکن میں یہ دوسرا راستہ اپنانا نہیں چاہتا۔‘‘ دوسری طرف مذاکرات سے واقف ایک ایرانی ذریعے نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ابھی بھی خلا باقی ہے۔


    ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی شرط


    تہران کے جوہری پروگرام پر تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان اتوار کو عمان میں مذاکرات کا ایک دور ہوا تھا، جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

    منگل کے روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کے اس بیان پر کہ ’’تہران مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ تخریبی طاقت ہے‘‘ پر رد عمل میں کہا تھا ’’ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم پر پابندیاں لگا سکتے ہیں اور دھمکیاں دے سکتے ہیں اور پھر انسانی حقوق کی بات کر سکتے ہیں، لیکن تمام جرائم اور علاقائی عدم استحکام تو امریکا ہی کی وجہ سے ہے، اور وہ ایران کے اندر بھی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔‘‘

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکی حکام نے عوامی طور پر کہا ہے کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی روک دینی چاہیے، یہ وہ مؤقف ہے جسے ایرانی حکام نے ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایرانی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق کو ترک نہیں کریں گے، تاہم، انھوں نے انتہائی افزودہ یورینیم کی مقدار کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

  • ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، ظہرانے میں کونسے کھانے رکھے گئے؟

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، ظہرانے میں کونسے کھانے رکھے گئے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ریاض کے قصر یمامہ میں پرتپاک خیرمقدم اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے دور صدارت کی دوسری مدت میں پہلے بڑے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، مملکت آمد کے موقع پر امریکی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سعودی شاہی شخصیات، کابینہ کے ارکان، معروف کاروباری افراد اور مدیران کی موجودگی میں ظہرانے میں شریک ہوئے۔

    امریکی صدر کو دیئے گئے ظہرانے کے مینو میں تین کورس پر مشتمل صحت بخش کھانے شامل تھے، جس میں بین الاقوامی ذائقہ نمایاں تھا۔

    ’سٹارٹر‘ کے طورپر تازہ اور آرگینک سبزیوں کے سلاد کے ساتھ ’میسوبیف‘ پیش کیا گیا۔ مین کورس میں گرل ’بلیک اینگوس سٹیک‘ ’سلکی پوٹیٹو‘ کے ساتھ تازہ اور آرگینک سلاد و دیگر اشیا شامل تھیں۔

    سوئٹ ڈش کی اگر بات کی جائے تو اس میں ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل سے تیار کردہ پڈنگ اور کھٹی، میٹھی سٹرابیری کا سلاد رکھا گیا۔

    قبل ازیں صدر ٹرمپ ریاض ایئرپورٹ کے رائل لاونج میں پہنچے تو ابتدائی تواضع روایتی سعودی قہوے سے کی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلائے بھارتی میڈیا نے ایک اور قلا بازی کھائی ہے، پڑوسی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے پر وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے ایک تجزیہ کار نے یہاں تک کہہ دیا کہ صدر ٹرمپ اسٹیٹ مین سے زیادہ ڈیل بروکر لگتے ہیں، آپریشن سندور کی ناکامی کا ملبہ بھی صدر ٹرمپ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے مودی حکومت کو شرمندہ کر دیا ہے۔

    گودی میڈیا اب نریندر مودی کو تجویز دے رہا ہے کہ یہ سوچا جائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیسے ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر کہہ دیا ہے کہ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بروکر کا کردار ادا نہیں کیا۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال

    خیال رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی اور اخبار گلوبل ٹائمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پہنچ گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر پہنچ گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے بعد قطر کے دورے پر پہنچ گئے ہیں دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے استقبال کیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر ہیں۔ سعودی عرب کے بعد اب قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قطر کے شاہی محل لایا گیا جہاں امریکی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اس سے قبل دوحہ آمد پر جہاز میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مشرق وسطیٰ کے دورے کا مقصد اسرائیل کو سائیڈ لائن کرنا نہیں بلکہ ان کا یہ دورہ اسرائیل کے لیے بھی اچھا ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کی اہم بات شام سے پابندیاں ہٹانا ہے۔ ریاض میں شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات اچھی رہی ہے۔ سعودی عرب کی اچھی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ کرپٹو اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس میری اہمیت میں شامل ہے۔ چین آرٹیفیشنل انٹیلجنس میں پہلے ہی آگے نکل چکا ہے۔ اس سے قبل کہ وہ کرپٹو میں بھی آگے نکل جائے، ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز سعودی عرب سے کیا ہے۔ وہ 13 مئی کو سعودی عرب پہنچے تھے۔ جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جب کہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان معاہدے بھی پر دستخط ہوئے۔

    سعودی عرب اور امریکا غزہ میں جنگ روکنے کی ضرورت پر متفق

    اس دورے کے دوران امریکا اور سعودی عرب نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabias-1-trillion-investment-in-the-us/

  • ‘ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے’

    ‘ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارعالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے بات کی، امید ہے مسئلہ کشمیر صحیح طریقےسے اجاگر ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے بعد عالمی برادری کا نقطہ نظر مختلف ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ جب دلچسپی لیتے ہیں تو اس کا مطلب کافی ہوتاہے، کوشش کرنی چاہئے اس مسئلے کا ضرور کوئی حل نکل آئے۔

    یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

  • ٹرمپ کی ریاض میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات

    ٹرمپ کی ریاض میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات

    ریاض: ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صبح سعودی عرب کے دارالحکومت میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی، امریکا اور شامی قیادت کے درمیان 25 سال بعد ملاقات ہو رہی ہے۔

    شامی صدر خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہیں، یہ مختصر ملاقات امریکا کی جانب سے شام پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ہوئی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کا قدم انھیں آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق اس ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کے ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے، جب کہ ترکیہ سے صدر رجب طیب اردوان نے بھی آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے اس ملاقات میں شرکت کی۔


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال


    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا ہم شامی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہے ہیں، اور شام پر سے تمام پابندیاں ہٹانے جا رہے ہیں۔


    شام کا امریکی صدر کے بیان پر خوشی کا اظہار


    ٹرمپ نے کہا خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروپوں سے نمٹنا ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے جو ممکن ہو سکا کروں گا، ہم تمام پراکسی وارز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش رکھتا ہے، حوثیوں نے ہمارے جہاز وں پر حملے بند کر دیے۔

    انھوں نے کہا غزہ کے مستقبل کے لیے میری انتظامیہ کام کر رہی ہے، میری حکومت کی ترجیح تجارت ہے، جی سی سی اجلاس میں موجود رہنما غزہ تنازع حل کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    معرکہ بنیان مرصوص نے پاکستان کے حوالے سے دنیا کے خیالات بدل کر رکھ دیے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح پر بھی امریکی صدر نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیا ہے۔

    13 مئی 2025 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی – یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دیا، انھوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا۔

    سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر اب تک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشت گردوں کا صفایا کیا، ایبے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔‘‘


    جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے


    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا، پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔


    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جب کہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے، اور ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

  • شام کا امریکی صدر کے بیان پر خوشی کا اظہار

    شام کا امریکی صدر کے بیان پر خوشی کا اظہار

    دمشق: شام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پابندیاں ہٹانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام نے صدر ٹرمپ کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، شامی وزارت خارجہ نے کہا ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کا اعلان خوش آئند ہے۔

    وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ کے مثبت اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    امریکا نے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے دوران شام پر پابندیاں عائد کی تھیں، گزشتہ روز سعودی عرب کے ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔


    صدر ٹرمپ کا شام سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان، ایران کو تعلقات میں بہتری کی پیشکش


    ریاض میں منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ شامی عوام کو ایک نئی امید دینے کے لیے کیا گیا ہے۔‘‘

    روئٹرز کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع خلیج تعاون کونسل کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے ریاض آئیں گے، اور امریکی صدر نے بھی ان سے ایک چھوٹی سی ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

  • سعودی عرب کا شان دار ماضی آج بھی زندہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    سعودی عرب کا شان دار ماضی آج بھی زندہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا شان دار ماضی آج بھی زندہ ہے، سعودی عرب نے اپنی قدیم تہذیب کو زندہ رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سعودی ثقاقت و تاریخ کے عظیم مرکز کا دورہ کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو الدرعیہ کا دورہ کروایا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی تاریخی ورثے کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا، الدرعیہ میں صدیوں پرانی عمارتیں اور روایتی فن تعمیر کے آثار موجود ہیں۔ ٹرمپ نے کہا سعودی عرب نے اپنی قدیم تہذیب کوزندہ رکھا ہوا ہے۔

    ٹرمپ کے اس دورے میں سعودی وژن 2030 کے منصوبے بھی زیر بحث آئے، انھوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلے سے سعودی عرب اور امریکی تعلقات کو فروغ ملا، امریکی صدر نے سعودی ترقیاتی اقدامات کی تعریف کی، اور کہا کہ سعودی عرب کا شاندار ماضی آج بھی زندہ ہے۔


    امریکا اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کا ’سب سے بڑا‘ معاہدہ


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں ٹیکنالوجی پارٹنرشپ اور 142 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے منگل کو شیئر کی گئی ایک فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ، جس میں توانائی اور معدنی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بھی شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی اب تک کی سب سے بڑی فروخت ہے۔

  • ٹرمپ نے مصافحہ کےلیے آنیوالے ایلون مسک کو زبردستی اپنی طرف کھینچ لیا، ویڈیو

    ٹرمپ نے مصافحہ کےلیے آنیوالے ایلون مسک کو زبردستی اپنی طرف کھینچ لیا، ویڈیو

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ہاتھ ملانے کے لیے آنے والے ایلون مسک کو زبردستی اپنی طرف کھینچ لیا۔

    ایلون مسک شروع سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی قریب ان کے دوست سمجھے جاتے ہیں، وہ دورہ سعودی عرب میں بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہیں، تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی طرف کھینچ لیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چیز یقینی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس انداز سے ہاتھ ملانا ایلون مسک کےلیے ایک غیر آرام دہ گھڑی تھی۔

    امریکی صدر اپنے جذباتی انداز میں گلے ملنے، دھکے والے انداز اور ہاتھ ملانے کے لیے مشہور ہیں، وہ ماضی میں دوسرے عالمی رہنماؤں کے سامنے بھی غلبہ حاصل کرنے کے لیے اس طرز عمل کو استعمال کرتے رہے ہیں۔

    باڈی لینگویج کے ماہر جوڈی جیمز نے بتایا کہ ٹرمپ کا مقصد عام طور پر اپنے حریف کو ‘باہمی دوستی کے ہتھکنڈے کا استعمال کرتے ہوئے ان کا توازن ختم کرنا ہوتا ہے، اس طرح کا طرزعمل سامنے والے شخص کے پُراعتماد ہونے کی صلاحیت کو غیرمستحکم کرنا ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-signs-142bn-arms-deal-with-saudi-arabia-white-house-says/

  • ولی عہد محنت کررہے ہیں، سعودی عرب نے 8 سال میں تیزی سے ترقی کی، ٹرمپ

    ولی عہد محنت کررہے ہیں، سعودی عرب نے 8 سال میں تیزی سے ترقی کی، ٹرمپ

    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کامیاب اور عظیم مملکت ہے، ولی عہد ترقی کےلیے دن رات محنت کررہے ہیں۔

    سعودی دورے میں اپنے شاندار استقبال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 8 سال میں تیزی سے ترقی کی ہے، ولی عہد سعودی عرب کی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، سعودی عرب میں شاندارعمارتیں بن رہی ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ میرے لیے باعث فخر ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عظیم شخصیت ہیں، سعودی عرب امریکا کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 8 سال پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، مہمان نوازی آج تک نہیں بھولا، امریکا میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، دولت واپس آرہی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے مجھے اکثریت سے صدر منتخب کیا، سعودی عرب امریکا میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے، امریکا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہی کررہے ہیں جو کوئی عقل مند کرسکتا ہے، سعودی عرب کے ساتھ 142 بلین ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/us-signs-142bn-arms-deal-with-saudi-arabia-white-house-says/