Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکی مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام مخالف تقریر

    امریکی مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام مخالف تقریر

    نیو ہیمپشائر: اورلینڈ و نائٹ کلب میں حملے کے سبب امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، انہیں پہلے ہی نفرتوں کا سامنا ہے، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کومسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا ایک اورموقع مل گیا کہتے ہیں کہ ان ممالک کے لیے امیگریشن پالیسی ختم کردوں گا جہاں سے دہشت گردی کا تعلق ثابت ہوگا۔

    ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ثابت ہوگیا کہ میری مسلمان مخالف تقاریر درست ہیں،بوسٹن دھماکے کا حملہ آور اپنی بیوی کو سعودیہ عرب سے ساتھ لایا، اورلینڈو فائرنگ میں شخص کا گھرانہ افغانستان سے امریکا آیا اسی طرح سینٹ برڈینو حملے میں ملوث شخص پاکستان سے آیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ امریکا میں رہائش پذیر بڑی تعداد میں صومالی باشندے داعش میں شامل ہوئے، صدر بنا تو امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کروں گا اوران ممالک کے شہریوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے باشندے دہشت گردی میں ملوث پائے جائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اورلینڈو کا واقعہ اسلامی شدت پسندی کا واقعہ ہے، شدت پسند امریکا، ہم جنس پرستوں اور عورتوں کے خلاف ہیں، ہمیں شدت پسند اسلام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی کیوں کہ اسلامی شدت پسندی امریکا کے لیے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے ہمیں اسلامی شدت پسندی سے سختی کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اورلینڈو حملہ آور کا والد ٹی وی پر بیٹھ کر طالبان کی حمایت کرتا ہے،ایسی شدت پسندانہ سوچ کے خاندان کو امریکا آنے کی اجازت ہی کیوں دی گئی، ہیلری کلنٹن اسلامی شدت پسندی کے الفاظ استعمال کرنے سے گھبراتی ہیں۔

    صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ امریکا کا امیگریشن سسٹم خرابیوں سے بھرا پڑا ہے،سان برناڈینو، بوسٹن اور کلیو لینڈ کا مسلم خاندان امیگریشن سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کرتا ہے،مسلم امیگرینٹس کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
    انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی، اوباما انتظامیہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کو صحیح طرح کام کرنے نہیں دے رہی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ہرزہ سرائی کی کہ شامی مہاجرین کو امریکا آنے کی اجازت دینا ایک اور بڑی غلطی ہوگی،امریکا کے پاس غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کا موثر نظام موجود نہیں، شامی مہاجرین کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا۔

  • ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری،امریکی سروے

    ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری،امریکی سروے

    واشنگٹن : امریکی صدارت کاخواب دیکھنے والے افراد سے متعلق نیا سروے  سامنے آگیا،ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے نکل گئیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں صدارت کے خواہشمند افراد سےمتعلق نئےسروےمیں ایک ہزار چار سو اکیس افرادسےرائے لی گئی۔ سروےکےمطابق ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیاہے.

    دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ سےپیچھے رہ گئے ہیں،سروےمیں چھیالیس فیصدووٹرز نےہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ پینتیس فیصد نےفیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں سنایا.

    سروےمیں شامل انیس فیصد ووٹرز نےہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سےکسی کی بھی حمایت سےانکارکیا.

    یاد رہے گذشتہ ماہ سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے.

  • ڈونلڈ ٹرمپ  نے صدارتی نامزدگی کے لیےاکثریت حاصل کرلی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی کے لیےاکثریت حاصل کرلی

    واشنگٹن : ریپبلکن امیدوار ڈونلنڈ ٹرمپ کاامریکی صدارتی نامزدگی کاخواب پوراہونے کےقریب پہنچ گیا، ان کو اس وقت ایک ہزار دو سو اڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنےکیلئےدرکارمندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ہزاردو سو اڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل ہے جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی یقینی بنانے کے لیے کافی ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سولہ امیدواروں کو شکست دی ہے.

    ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی ریاست ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والےپندرہ مندوبین کا شکریہ اداکیاجن کےمتعلق ٹرمپ کاکہناہے کہ انکی وجہ سے وہ دوڑ میں سب سے اوپر پہنچ گئے ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔

  • امریکا: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلےجلنے لگے

    امریکا: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلےجلنے لگے

    واشنگٹن: تارکین وطن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد نےاحتجاج کیا،پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتارکرلیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی نامزدگی کے لیے جلسوں میں تارکین وطن کے خلاف متنازع بیانات پر کیلی فورنیا میں شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا.

    ہسپانوی نژاد امریکی شہریوں نےکیلی فورنیا کے شہر اناہیم میں ٹرمپ کے جلسے سے پہلے احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذرآتش کیا اور اسے نسل پرست رہنما قراردیا.

    مظاہرین نے جلسے کے لیے مختص کنونشن سینٹر میں بھی داخلے کی کوشش کی،اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی شدید احتجاج کے سبب منسوخ ہوگئی تھی.

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی ریاست اوٹا میں انتخابی مہم کے دوران احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی.

  • اسلحہ کے تاجروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

    اسلحہ کے تاجروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

    واشنگٹن : امریکہ کے اسلحہ تاجروں کی تنظیم ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘‘ نے متحد رہنے کا عزم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،ایسوسی ایشن کے صدر ’’کرس کوکس‘‘ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ ہم اپنے کاروبار سے دستبردارہو کر کوئی اور روزگار ڈھونڈیں۔

    "نیشنل رائفل ایسوسی ایشن” کے صدرکرس کوکس نے اپنی تنظیم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں موجود ہزاروں محب الوطن شرکاء، ایسوسی ایشن کے امریکہ بھر میں 5 ملین ممبرز اور10 ملین سے زائد ہمارے سپورٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں امریکہ کے صدارتی امیدوار کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتا ہوں۔

    امریکہ میں اسلحہ فروشوں کو قانونی مشاورت دینے والے سب سے بڑے "لیگل ایڈوائزری گروپ” کے چیف وائن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو وائیٹ ہاؤس پہنچنے سے روکا جائے،ورنہ وہ اسلحہ ایکٹ میں ترمیم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی،جس کے بعد اسلحہ فروشوں کو اپنے کاروبار کو ’’خدا حافظ‘‘ ہی کہنا پڑے گا۔

    یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلحہ فروشوں کے کاروبار کو آئینی و قانونی تحفظ دینے،اورامریکہ میں موجود "بندوق فری زون” ختم کرنے کا برملہ اظہا کیا تھا،جس کے بعد امریکہ کی قومی رائفل ایسوسی ایشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    واضح رہے ہیلری کلنٹن بندوق مخالف سوچ رکھتی ہیں، اور اسلحہ ایکٹ میں ممکنہ ترمیم جس سے اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی مل جائے گی ،کی سب سے بڑی مخالف ہیں،اور اپنی پوری انتخابی مہم میں انہوں نے اسلحہ فری زون قائم رکھنے اور اسلحہ کی فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا پرچار کیا تھا۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ ہیلری کلنٹن کی اسلحہ مخالف پالیسی کو دیکھتے ہوئے اسلحہ فروشوں نے ہیلری کلنٹن کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

  • ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

    واشنگٹن : صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے مضبوط ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    سی این این سے بات کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں جاری صدارتی الیکشن میں امیدوار ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا جارحانہ کردار اور نفرت آمیز اندازِ گفتگو، امریکہ میں قائم جمہوریت اور جاری معاشی ترقی کے لیے خطرہ ہے۔

    ہیلری کلنٹن جو سابقہ صدر بل کلنٹن اہلیہ بھی ہیں نے کہا کہ مجھے بہ طور اہلیہ سابقہ صدر اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ ایک صدر کی ذمہ داری نبھانا کتنا مشکل اور کٹھن ہوتا ہے،میں اپنے تجربہ کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ صدر کے منصب سے عہدہ براں ہونے کے لیے جس مستقل مزاجی،مضبوط اعصاب اور دور اندیشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے،وہ ڈونلڈ ٹرمپ میں نہیں پائی جاتیں۔

    یاد رہے ہیلری کلنٹن نے 3 مئی کو بین الاقوامی جریدے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور صدر اہلیت کے سوال پر جواب دینے سے انکار ک دیا تھا تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ ’’ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی انداز سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ وہ صدر کی ذمہ داری نبھانے کی اہلیت رکھتے ہوں‘‘

    ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے امریکہ کے مضبوط ترین حلیف برطانیہ ہر تنقید کرنے اور جنوبی کوریا سے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار پر ہیلری کلنٹن نے سخت نکتہ چینی کی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کو غیر مفید ادارہ قرار دیتے ہوئے نیوکلیئر توانائی رکھنے والے ممالک جاپان،کوریا سے روابط بڑھانے کی کوششوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ بن گئے ہیں،اُن کے متعصبانہ رویے ،ایٹمی ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے روابط بڑھانے جیسی جارحانہ سوچ اور مسلمانوں پر امریکہ آمد پر پابندی جیسے نفرت آمیز بیانات امریکہ میں قائم جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں،اور دنیا بھر میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

    آخر میں ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ صدارتی امیدوار ہوں تو آپ کو غیر ذمہ دارانہ بیانات،لاپرواہ تبصرے اور غیر ضروری گفتگو سے اجتناب برتنا چاہیے،کیونکہ آپ کے خیالات کو لوگ آپ کی پالیسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

  • ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

    ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی ڈونلڈ ٹرمپ پر برہم

    واشنگٹن : بالی ووڈ معروف اداکارہ انجیلنا جولی جواپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی بہت مقبول ہیں، اداکارہ نے مسلمانوں کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ انجیلنیا جولی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے رویے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی آنکھیں بند کیں اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ٹرمپ بیان مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے.

    امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے لیے آزادی ہے خاص طور پر مذہبی آزادی کی امریکہ ضمانت دیتا ہے، اور یہ ملک دنیا بھر کے لوگوں کے لیے بنا ہے.

    ہالی ووڈ کی اداکارہ نے امریکی صدارتی امیدوار کی جانب سے مسلمانوں کے بارے میں ایسے بیان پر کہا کہ ایسے خیالات تکلیف دہ ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمان مخالف بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ بیان احمکانہ ہے.

  • مذہبی منافرت پرمبنی مہم، لندن کے نومنتخب میئر نے ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    مذہبی منافرت پرمبنی مہم، لندن کے نومنتخب میئر نے ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    لندن: حال ہی منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد مسلم مئیر صادق خان نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح مذہبی منافرت پھیلانے اوراشتعال انکیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب مئیر کاحلف اٹھانے کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک طبقے کے بجائے پورے لندن کے مئیر ہیں۔ پاکستانی نژاد مسلم مئیر نے الیکشن مہم کے دوران ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ان کو شدت پسند مسلمان سے جوڑنے کی کوشش کی بھرپور مذمت کی۔

    انہوں نے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والوں کی تقریب میں حلف لے کے خود پر شدت پسند ہونے کے الزام کی نفی کردی اور وعدہ کیا کہ وہ لندن کے مئیر کی حثیت سے لندن میں مقیم ہرایک کمیونیٹی کی نمائندگی کریں گے۔

    اخبار آبزرور کے لیے انہوں نے لکھا کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیوڈکیمرون نے دوران مہم مجھ پر لسانی نفرت اور مذہبی منافرت کو بھڑکا کرمختلف گروہوں کو آپس میں دست و گریبان کروانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ لندن کے شہری کسی بھی قسم کی  مذہبی و لسانی تقسیم کے حق میں  نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ  ’’لندن سب کا ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ آئندہ کنزرویٹو پارٹی ان غلطیوں سے اجتناب برتے گی‘‘۔

    اس موقع پر لندن  کے نومنتخب میئر نے اپنی فتح کو منقسم لندن پرمتحد لندن کی جیت سے تعبیر کیا۔

    یاد رہے کہ لندن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے، 45 سالہ قانون داں صادق خان نے 57 فی صد ووٹ لے کرارب پتی زیک گولڈ اسمتھ کو شکستِ فاش سے دوچارکیا تھا۔

  • ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمڑون کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر دیئے گئے بیان پر معافئ نہیں مانگے گیں جس میں انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ پالیسی کو احمقانہ کہا تھا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر میں بیان دیا گیا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدد نامزد ہوتے ہیں تو وہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کریں گے، اس پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے تبصرہ کیا گیا تھا.

    برطانوی وزیراعظم سے جب سوال کیا گیا کہ وہ ٹرمپ کے حوالےسے دیئےگئےاپنے بیان پر معافی مانگیں گے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان کو تبدیل نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بیان دیا تھا وہ غلط تھا اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں.

    ڈیوڈکیمرون نے تاہم ڈونلڈ ٹمپ کواس ہفتے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نامزد ہونے اور اپنی پارٹی کے دو سیاسی حریفوں کو صدراتی ڈور سے باہر کرنے پر خراج عقیدت پیش کی ہے.

    انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں امیدوار ایک طویل مرحلے سے گزرنے کے بعد منتخب ہوتا ہے اور جو امیدوار انتخابات میں اپنی پارٹی کی قیادت کرے وہ ہمارے لئے احترام کا مستحق ہے.

  • کروز ریس سے باہر، ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ صدارتی امیدوارہوں گے

    کروز ریس سے باہر، ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ صدارتی امیدوارہوں گے

    واشنگٹن : ٹیڈ کروز کے انتخابی معرکے سے باہرہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 2016 کے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکن پارٹی کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

    ٹرمپ ٹاور پر نیویارک میں سات ریاستوں میں براہ راست فتح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کافی پر اعتماد نظر آ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہماری بڑی اور واضع اکثریت سے جیت یقینی ہے اور ایسا امریکہ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے۔

    مڈ ویسٹرین میں منگل کو ہونے والا ٹاکرا ڈونلڈ ٹرمپ مخالف تحریک کا آخری وار تصور کیا جارہا ہے، گو کہ ریس ٹرمپ کی حمایت میں کی جارہی ہے لیکن کروز انڈیانا پولس میں یقینی شکست دیکھتے ہوئے اپنے حامیوں کے سامنے تسلیم کر چکے ہیں کہ اب ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

    کروز کا کہنا تھا کہ ہم نے انڈیانا کی خدمت میں کوئ کسر نہیں اُٹھا رکھی تھی لیکن ووٹرز نے اپنے لئے دوسرا راستہ چُنا۔ہم بوجھل دل کے سے مگر نہایت خوش آئند امیدوں کے ساتھ قوم کےوسیع تر مفاد میں اپنی مہم کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

    ٹیڈ کروز کے باہر ہونے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قدرےکمزور امیدواراوہائیو کے گورنر جان کاشس ہی رہ جاتے ہیں جن کا کہنا  ہے کہ وہ ڈیمو کریٹک ہیلری کلنٹن کے ساتھ مل کر طرح عام انتخابات کی مہم چلائیں گے۔اور ایک ایک ووٹرز سے ملیں گے۔

    دوسری طرف ری پبلیکن پارٹی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیڈ کروز کے باہر ہوجانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ صدارتی امیدوار ہوں گےاورموجودہ صورت حال میں ہمیں مزید متحد ہو کر ہیلری کلنٹن کو شکست دینی ہے۔