Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات، امریکی نائب وزیرخارجہ مستعفی

    ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات، امریکی نائب وزیرخارجہ مستعفی

    واشنگٹن: شام سے فوج کے انخلاف پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلاف کے باعث نائب وزیرخارجہ بریٹ میک گروک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ بریٹ میک گروک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    بریٹ میک گروک نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو ارسال کردیا جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کو شکست نہیں ہوئی، ابھی جنگ جاری ہے۔

    بریٹ میک گروک کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوںکا قبل ازوقت انخلا داعش کو ازسرنو منظم کرے گا۔

    صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے


    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش کو تاریخی شکست کے بعد شام سے فوج کی واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کو شکست دے کر مقصد حاصل کرلیا، دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہے۔

  • امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، آٹھ لاکھ ملازمین بے روزگار

    امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، آٹھ لاکھ ملازمین بے روزگار

    واشنگٹن: امریکا رواں سال تیسرے شٹ ڈاؤن کا سامنا کررہا ہے ، سرکاری اداروں کی بندش سے آٹھ لاکھ افرادتنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے اخراجات کا ضمنی بل منظور نہیں ہوسکا جس کے سبب امریکہ میں نو سرکاری اداروں نے کام کرنا بندکردیا ہے۔

    امریکہ کے چار وفاقی اداروں کے تحت چلنے والے تمام غیر ضروری محکمے فوری طور پر بند کردی جائیں گے ۔ان میں پارکس اور فوڈ انسپیکشن شامل ہیں۔ٹیکس ادارے کا کام بھی متاثر ہوگا۔ سوشل سیکیورٹی اور میڈیکل سروسسز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ شٹ ڈاؤن میں افرادی قوت کا چالیس فیصد متاثر ہواتھا۔ شٹ ڈاؤن کے دوران ملازمین کام پر نہیں آتےجبکہ آٹھلاکھ افراد بنا تنخواہ کےکام کریں گے۔

    شٹ ڈاؤن کاسبب کانگریس کے آئندہ مالی سال کے اخراجات کے بل پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ہوا۔کانگریس میں اخراجات سے متعلق بارہ بل پاس کئے جاتےہیں تاہم اکتوبر سے اب تک صرف پانچ بل پاس ہوسکے ہیں۔

    بل کی نامنظوری کا سبب اخراجات کے بل میں میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے اخراجات بھی شامل ہونا ہیں، جوکہ موجودہ امریکی صدر کا دیرینہ خواب ہے ، تاہم کانگریس نے اس کے لیے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظوری دینے سے انکار کردیا ہے جس کے سبب یہ بل پاس نہیں ہوسکا ۔

    یاد رہے کہ اس وقت امریکا میں کرسمس کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے موقع پر آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کا بے روزگار ہوجانا یا بغیر تنخواہوں کے کام کرنا نہ صرف یہ کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے بلکہ کرسمس سیزن ہونے کے سبب یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلا ف غم و غصے کو بھی جنم دے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے تاہم انہیں امید ہے کہ حالیہ شٹ ڈاؤن زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گا۔

  • ریت میں سر چھپانے والے کیڑے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا گیا

    ریت میں سر چھپانے والے کیڑے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا گیا

    پاناما میں دریافت کیے جانے والے ایک کیڑے کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا۔ اسے یہ نام ریت میں اپنا سر چھپانے کی عادت کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

    اس ایمفی بیئن (جل تھلیے) کا نام ڈرموفس ڈونلڈ ٹرمپی رکھا گیا ہے۔ کیڑے کی ٹانگیں نہیں ہیں، یہ نابینا ہے جبکہ یہ اپنا سر ریت میں چھپانے کی عادت بھی رکھتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیڑے کی یہ عادت بعین ڈونلڈ ٹرمپ جیسی ہے جو دنیا کو تباہی سے دو چار کرنے والے کلائمٹ چینج یعنی موسمیاتی تغیر کو ماننے سے انکاری ہیں۔

    ان کی یہ حرکت گویا طوفان کو سامنے دیکھ کر ریت میں سر چھپا لینے جیسی ہے۔ علاوہ ازیں اس کیڑے کا سر بھی ٹرمپ کے انوکھے نارنجی بالوں سے مشابہہ ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر اس سے پہلے بھی کئی جانداروں کا نام رکھا جاچکا ہے جو ان سے مشابہت رکھتے تھے۔

    اس سے قبل زرد رنگ کے سر والے ایک طوطے اور اسی شکل کے اڑنے والے کیڑے کا نام بھی امریکی صدر کے نام پر رکھا جاچکا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس کے اختتام پر امریکا کے نئے سیکریٹری داخلہ منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے نئے سیکریٹری داخلہ کے انتخاب کا اعلان اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ رواں برس کے اختتام پر موجودہ سیکریٹری داخلہ رایان زینک اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد نئے سیکریٹری داخلہ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ وایٹ ہاوس میں بجٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر جون مائیکل کو جون کیلی کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جون کیلی کو سیکریٹری داخلہ منتخب کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے آخر تک چیف آف اسٹاف 68 سالہ جان کیلی عہدہ چھوڑ دیں گے، تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا آیا اُن کی جگہ کون لے گا۔

    کیلی ایک ریٹائرڈ میرین جنرل ہیں، جنھوں نے جولائی 2017ء سے چیف آف اسٹاف کے فرائض سنبھالے ہیں، جلد اُن کی جگہ کی جانے والی تقرری کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 57 سالہ رایان زینک امریکی سیاست دان اور معروف کاروباری شخصیت ہیں جو سنہ 2017 میں سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور دسمبر 2018 میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

  • صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا

    صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا

    مین ہٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق نجی وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کے سامنے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے تسلیم کر لیا ہے کہ انھوں نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی کردار کے حوالے سے کانگریس کو غلط معلومات فراہم کی تھیں۔

    [bs-quote quote=”میرا سابقہ وکیل ایک کمزور ارادے والا شخص ہے اور وہ ذہین بھی نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈونلڈ ٹرمپ” author_job=”امریکی صدر”][/bs-quote]

    مائیکل کوہن پر اس حوالے سے مقدمہ مین ہیٹن کی ایک وفاقی عدالت میں زیرِ سماعت ہے، کوہن نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن کی ماسکو میں جائیدادوں سے متعلق جھوٹا تحریری بیان دیا تھا۔

    کوہن کو اس سے قبل اگست میں بینک فراڈ، مالیاتی بے ضابطگیوں اور ٹیکس چھپانے جیسے جرائم کا مجرم بھی قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا سابقہ وکیل ایک کمزور ارادے والا شخص ہے اور وہ ذہین بھی نہیں، وہ محض اپنی سزا کم کرنے کے لیے جھوٹ بول رہا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  روس یوکرائن کشیدگی، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یکم دسمبر کو ہوگی


    ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسکو رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں سبھی کو معلوم ہے کہ یہ عمل میں نہیں آ سکا تھا، اور صدر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے اب کاروبار کی اجازت نہیں۔

    واضح رہے کہ آج ماسکو حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات یکم دسمبر کو جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بیونس آئرس میں طے ہے۔

  • بریگزٹ ڈیل سے امریکا اوربرطانیہ کی تجارت ختم ہوسکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    بریگزٹ ڈیل سے امریکا اوربرطانیہ کی تجارت ختم ہوسکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور یورپین یونین کے درمیان ہونے والے متوقع بریگزٹ معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سے امریکا اور برطانیہ کی تجارتی ڈیل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بادی النظر میں دکھائی دیتا ہے کہ بریگزٹ معاہدہ یوپرین یونین کے لیے تو کئی فواید لیے ہوئے ہے لیکن اس کے بعد شاید برطانیہ ہمارے ساتھ تجارت نہ کرسکے۔

    ان کے مطابق معاہدے کی شق نمبر 10 کے تحت برطانیہ کو دنیا بھر کےممالک سے نئے تجارتی معاہدے کرنے ہوں گے ۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فی الحال برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے متوقع معاہدے کا مسودہ سامنے آیا ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ہماری تجارت منقطع ہوجائے گی جو کہ یقیناً کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

    انہوںمزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین اس کو دیکھ رہے ہوں گے اور ان کا ہر گز مقصد یہ نہیں ہوگا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارت منقطع ہوجائے۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے ، بریگزٹ معاہدے کو یورپی یونین سے منظور کرالینے کے بعد اب 11 دسمبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں لے کر جارہی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ اس معاہدے پر اراکینِ پارلیمنٹ کی منظور ی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ ممبرانِ پارلیمنٹ کو قائل کرنے کے لیے تھریسا ، ووٹنگ سے دو روز قبل لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربائن کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں مذاکرہ بھی کریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھریسا مے جنہوں نے ممبرانِ پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے دو ہفتے کی ڈیڈ لائن طے کررکھی ہے ان کے لیے امریکی صدر کا یہ بیان کسی دھچکے سے کم نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان علیحدگی کے لیے تیار کردہ بریگزٹ معاہدے کا مسودہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں منظورکرلیا گیا تھا، اسپین نے معاہدے کی مخالفت کی تھی۔یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں اسپین کے آخری لمحات میں کارروائی سے باہر ہونے کے بعد تمام رکن ممالک نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی، ایل آئی بی ڈیم، ایس این پی، ڈی یو پی اور حکمران جماعت متعدد ایم پیز اس معاہدے کے خلاف ووٹنگ کرنے کےلیے تیار ہیں، لہذا تھریسا مے کو 11 دسمبر کو ایک انتہائی دشوار گزار مرحلہ طے کرنا ہے۔

  • ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو سینئر امریکی حکام کی یقین دہانی

    ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کریں گے، پاکستان کو سینئر امریکی حکام کی یقین دہانی

    اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پاکستان کے سخت ردِ عمل کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان سے تحریری رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستانی ردِ عمل کے بعد سینئر امریکی حکام نے پاکستان کے وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا۔

    [bs-quote quote=”امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”سفارتی ذرائع”][/bs-quote]

    سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا، امریکی حکام نے وعدہ کیا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے سفارتی سطح پر رابطہ جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، مائیک پومپیو کے دورے میں طے کردہ معاملات پر رابطے جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔

    امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا کو پاکستان کے مزید تعاون کی ضرورت رہے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی


    خیال رہے کہ آج امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر امریکی ناظم الامور پال جونز کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا اور انھیں باور کروایا گیا کہ خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں، امریکا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ القاعدہ کے اہم رہنما پاکستانی تعاون کے نتیجے میں پکڑے گئے۔

  • پینٹاگون کا موقف ہماری قربانیوں‌ کو تسلیم کرتا ہے: شاہ محمود قریشی

    پینٹاگون کا موقف ہماری قربانیوں‌ کو تسلیم کرتا ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکی انتظامیہ پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتی رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے متنازع انٹرویو کے بعد پینٹاگون کے ردعمل کو خوش آیند قرار دیا.

    ان کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کے ترجمان زمینی حقائق سے واقف ہیں، پینٹاگون کا مؤقف آنا تائید ہے کہ وہ ہماری قربانیوں کوتسلیم کرتے ہیں.

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا کےعلاوہ اور بہت سے ممالک ہیں، جو افغان جنگ کا حصہ رہے، پاکستان نے القاعدہ کے خلاف جو کردارادا کیا وہ سب کےسامنے ہے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اورمالی نقصان برداشت کیا.

    مزید پڑھیں: دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے، آرمی چیف

    ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں دنیا کے مختلف ممالک کے40 وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، سب وزرائے خارجہ اس پر متفق تھے کہ ٹرمپ کا ڈپلومیسی کا اپنا انداز ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں‌ اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے پاکستان پر شدید الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا پاکستان کی جمہوری اور عسکری قیادت نے بھرپور جواب دیا.

  • عمران خان کا ٹویٹ قابلِ تعریف ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ

    عمران خان کا ٹویٹ قابلِ تعریف ہے: وزیرِ اطلاعات سندھ

    کراچی: سندھ کے وزیرِ اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹویٹ کی تعریف کرتا ہوں۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں گے۔

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ناصر حسین شاہ” author_job=”وزیر اطلاعات سندھ”][/bs-quote]

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں، امریکا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔

    وزیرِ اطلاعات سندھ نے شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے ساتھ بھی اتفاق کیا کہ پچھلے دور میں خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں تھی اور نہ ہی کوئی وزیرِ خارجہ تھا۔

    انھوں نے کہا کہ بہ طورِ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک ماضی ہے، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صرف دو چیزوں کے پیچھے ہے، این آر او نہیں دیں گے اور احتساب کریں گے، حکومت بتائے ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے اور احتساب سے کسی نے نہیں روکا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا: وزیراعظم کا ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو دوٹوک جواب


    واضح رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف امداد بند کرنے کے سلسلے میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی ٹویٹر پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ الزام لگانے سے قبل اپنا ریکارڈ درست کریں۔

    وزیرِ اعظم نے واضح طور پر امریکا کو پیغام دیا کہ اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

  • عمران خان کے ردعمل پر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

    عمران خان کے ردعمل پر ڈونلڈ‌ ٹرمپ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی طرح ہے جو امریکا سے امداد لیتے ہیں مگر کرتے کچھ نہیں، کچھ نہ کرنے پر پاکستان کے اربوں ڈالر بند کردئیے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کچھ نہ کرنے کی بڑی مثال اسامہ بن لادن ہے، پاکستان کے خلاف دوسری مثال افغانستان ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں اسامہ بن لادن تک بہت پہلے پہنچ جانا چاہئے تھا، نائن الیون حملوں سے پہلے اپنی کتاب میں اسامہ کا ذکر کیا تھا، سب جانتے ہیں بل کلنٹن نے موقع گنوا دیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اربوں ڈالر دئیے مگر پاکستان نے نہیں بتایا کہ اسامہ بن لادن وہیں رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ کا الزام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    دوسری جانب ٹرمپ کے ٹویٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اُٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا۔