Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • ٹک ٹاک کی خریداری، ٹرمپ نے چینی صدر شی سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

    ٹک ٹاک کی خریداری، ٹرمپ نے چینی صدر شی سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ٹک ٹاک کی ملکیت کے معاملے پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسے خریدنے کے لیے ایک گروپ تیار ہے۔

    اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’’ہمارے پاس ٹک ٹاک کا ایک خریدار موجود ہے، یہ امیر لوگوں کا ایک گروپ ہے جو ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے، میں 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔‘‘

    صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جو ڈیل تیار کر رہے ہیں اسے آگے بڑھانے کے لیے چین کی منظوری درکار ہوگی، انھوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اس ڈیل کی منظوری دے دیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے رواں ماہ کے شروع میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے چھوڑنے کے لیے ڈیڈ لائن 17 ستمبر تک بڑھا دی تھی، حالاں کہ قانون کے مطابق کسی اہم پیشرفت کے بغیر یا تو اثاثے فروخت کیے جانے تھے یا کمپنی شٹ ڈاؤن کی جانی تھی۔


    خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافی اپنے ذرائع بتائیں ورنہ ۔۔۔ ٹرمپ کی دھمکی


    ٹرمپ انتظامیہ ایک معاہدے پر کام کر رہی تھی جس کے تحت TikTok کے امریکی آپریشنز کو ایک نئی امریکی فرم میں تبدیل کیا جانا تھا، جو امریکی سرمایہ کاروں کے زیر انتظام ہوتی، لیکن اسے اس وقت روک دیا گیا جب چین نے اشارہ دیا کہ وہ اسے منظور نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ ٹک ٹاک ایپ کی آخری تاریخ میں تین بار توسیع کر چکے ہیں، وہ گزشتہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں نوجوان ووٹروں میں اپنی حمایت بڑھانے کا سہرا بھی اسی ایپ کو دیتے ہیں۔

  • خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافی اپنے ذرائع بتائیں ورنہ ۔۔۔ ٹرمپ کی دھمکی

    خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافی اپنے ذرائع بتائیں ورنہ ۔۔۔ ٹرمپ کی دھمکی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، امریکی پائلٹوں اور بہترین طیاروں نے مشکل آپریشن کیا، آپریشن میں ایسے بم استعمال کیے جو دنیا میں کسی کے پاس نہیں، لیکن آپریشن کے بعد سی این این اور نیویارک ٹائمز کی فیک نیوز کا سامنا کرنا پڑا، فیک نیوز نے سوال اٹھائے کہ ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں یا نہیں۔

    انھوں نے کہا ہم نے ایران کی ایٹمی طاقت کی خواہش کو ختم کر دیا ہے، اس سلسلے میں انٹیلیجنس رپورٹ لیک ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    دی گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان صحافیوں کو اپنے ذرائع ظاہر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جنھوں نے انٹیلیجنس رپورٹ سے افشا ہونے والی تفصیلات شائع کیں، جس میں ایران پر حالیہ امریکی فوجی حملوں کے اثرات کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر رپورٹرز اور ذرائع نے ان کے احکام کے تعمیل نہیں کی تو انتظامیہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔


    ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی


    اتوار کو امریکی صدر نے پھر تفصیل بتائی کہ ایران پر حملوں کے آپریشن میں امریکی پائلٹوں نے 36 گھنٹے تک پرواز کی جو مشکل عمل ہے، اور مشکل اہداف کو 50 ہزار فٹ کی بلندی سے مہارت سے نشانہ بنایا، امریکی پائلٹوں نے ریفریجریٹر کے دروازے جتنے ہدف کو نشانہ بنایا، انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس بلاؤں گا۔

    انھوں نے کہا ایران امریکی حملوں سے پہلے یورینیم کو نہیں نکال سکا تھا، یورینیم کو منتقل کرنا مشکل اور خطرناک کام ہے، ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔

  • ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی، اور ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے کمیونسٹ ہونے کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی کمیونسٹ ہیں، وہ نیویارک کے لیے برے ہیں، کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا۔

    امریکی صدر نے کہا اگر کوئی میئر عزت سے نہیں چلے گا تو اس پر معاشی سختی کریں گے، دی گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کے جمہوری سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی منتخب ہونے کی صورت میں درست برتاؤ نہیں کریں گے تو نیویارک سٹی کو وفاقی فنڈز سے کاٹ دیں گے۔

    اگرچہ ممدانی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ کمیونسٹ ہیں، تاہم انھوں نے نیویارک کے امیر ترین باشندوں پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس ارب پتی ہونے چاہئیں۔‘‘ فاکس نیوز کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے استدلال کیا کہ ممدانی کی فتح ’’ناقابل فہم‘‘ ہے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ امیدوار ’’خالص کمیونسٹ‘‘ ہے۔


    زہران ممدانی کس مشہور بھارتی فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں؟


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نیویارک کے کمپٹرولر کے مطابق مختلف اداروں اور پروگراموں کے ذریعے وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدورفت ہوئی۔

    اتوار کو این بی سی کے میٹ دی پریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممدانی نے کہا ’’نہیں، میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا میں اس کے لیے پہلے ہی سے تیار ہوں کہ جس چیز کے لیے میں لڑ رہا ہوں اس سے توجہ ہٹانے کے لیے صدر ٹرمپ اس پر بات کریں گے کہ میں کیسا دکھتا ہوں، کہاں سے ہوں اور کون ہوں۔

    ممدانی نے کہا کہ وہ امریکی شہری حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سے متاثر ہیں، جنھوں نے ایک بار کہا تھا: ’’اسے جمہوریت کہیں یا جمہوری سوشلزم کہیں۔ اس ملک میں خدا کے تمام بندوں کے لیے دولت کی بہتر تقسیم ہونی چاہیے۔‘‘

  • ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو سینیٹ میں روکنے کی کوشش ناکام، ایلون مسک کی رائے؟

    ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو سینیٹ میں روکنے کی کوشش ناکام، ایلون مسک کی رائے؟

    واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ میں بگ بیوٹی فل بل کے لیے ووٹنگ میں 51 ریپبلکنز نے حمایت اور 49 ڈیموکریٹس نے مخالفت کی، ووٹنگ کے دوران 2 ریپبلکن سینیٹرز تھام ٹیلیز اور رینڈ پال نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

    اس وقت سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے 940 صفحات پر مشتمل ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر بحث جاری ہے، جس میں ٹیکس میں چھوٹ اور ہیلتھ کیئر اور فوڈ پروگراموں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں تجویز کی گئی ہیں۔ غیر جانب دار کانگریسی بجٹ آفس (سی بی او) نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس بل سے دس سال میں امریکی قرضوں میں 3.3 کھرب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، اور اگر یہ بل قانون بن گیا تو 2034 تک مزید 11.8 ملین امریکی بیمہ سرکل سے نکل جائیں گے۔


    نامعلوم قاتل نے امریکا میں اسنائپر سے فائر فائٹرز کو نشانہ بنا دیا، 2 ہلاک


    سینیٹ سے منظوری کے بعد 4 کھرب ڈالر کا یہ بل ایوان نمائندگان میں بھیجا جائے گا، ٹرمپ نے سینیٹ میں بل پر بحث کا خیر مقدم کیا اور جلد منظوری کی ہدایت کر دی، ٹروتھ سوشل پر انھوں نے بیان میں کہا بل کی حمایت کرنے والے ریپبلکنز محب وطن ہیں، مخالف کرنے والے ریپبلکنز یاد رکھیں انھیں آئندہ بھی الیکشن لڑنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا بل کی منظوری سے معاشی ترقی، سرحدیں محفوظ اور میڈیکیڈ سسٹم بہتر ہو جائے گا، بگ بیوٹی فل حاضر اور ریٹائرڈ فوجیوں کو معاشی تحفظ فراہم کرے گا۔ ادھر ایلون مسک دوبارہ میدان میں آ گئے ہیں اور انھوں نے بگ بیوٹی بل کو ریپبلکنز کے لیے سیاسی خودکشی قرار دے دیا ہے۔

  • کانگو نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

    کانگو نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا

    واشنگٹن: وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کانگو سے آئے وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگیں رکوانے پر نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے، وفد کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک اور جنگ رکوا دی، کانگو اور روانڈا میں 30 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔

    دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے غزہ میں آئندہ ہفتے سیز فائر کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ صورت حال خوف ناک ہے، خوراک کی قلت ہے، تاہم ہماری کوششیں جاری ہیں اور ہم غزہ میں امن قائم کرنےکے قریب ہیں۔

    ایک سوال پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہے، ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کر دیا ہے، ایران نے ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودگی کی تو دوبارہ حملہ کر دیں گے، اور ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے بیان پر جلد ردعمل دوں گا۔


    غزہ میں جنگ بندی کب تک ہوگی؟ ٹرمپ نے بتادیا


    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی کروا نے پر اب بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے بہت خوشی ہوئی، دونوں ملکوں کے پاس انتہائی اعلیٰ سطح کے جوہری ہتھیار ہیں۔

    انھوں نے کہا جنگ خطرناک تھی، امن قائم ہوتا ہے تو لاکھوں لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوتی ہیں، عوام مجھے امن قائم کرنے پر سراہتے ہیں، اس لیے اکثریت حاصل کی۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال بند کریں، عباس عراقچی کا ٹرمپ کو جواب

    آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال بند کریں، عباس عراقچی کا ٹرمپ کو جواب

    تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال بند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو ایرانی رہنما سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنا بند کریں۔

    ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ اگر صدر ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو انھیں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں اپنا ہتک آمیز اور ناقابلِ قبول لہجہ ترک کرنا ہوگا، ان کے رویے نے لاکھوں پیرو کاروں کے دلوں کو زخمی کیا ہے۔


    میں جانتا تھا خامنہ ای کہاں چھپے تھے میں نے جان بچائی، ٹرمپ


    گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالاں کہ ان کے ملک کو تباہ کر دیا گیا، میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں چھپے ہیں لیکن میں نے ان کی جان بچائی۔

    امریکی صدر نے کہا میں نے اسرائیل اور امریکی افواج کو خامنہ ای کو ہدف بنانے سے روکا تھا، میں نے حکم دیا کہ اسرائیلی طیارے تہران پر بڑے حملے سے پیچھے ہٹ جائیں، یہ جنگ کا سب سے بڑا حملہ ہوتا جس سے شدید تباہی آتی، ہزاروں ایرانی مارے جاتے۔

  • غزہ میں جنگ بندی کب تک ہوگی؟ ٹرمپ نے بتادیا

    غزہ میں جنگ بندی کب تک ہوگی؟ ٹرمپ نے بتادیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی نافذ ہوجائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی نافذ ہوجائے گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں چھپے ہیں میں نے ان کی جان بچائی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیل اور امریکی افواج کو خامنہ ای کو ہدف بنانے سے روکا، میں نے حکم دیا کہ اسرائیلی طیارے تہران پر بڑے حملے سے پیچھے ہٹ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کا سب سے بڑا حملہ ہوتا شدید تباہی آتی، ہزاروں ایرانی مارے جاتے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ جیتنے کا جھوٹا دعویٰ کیا حالانکہ ان کے ملک کو تباہ کردیا گیا، ایران کی تین جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ خاموشی اور شکر گزاری کے بجائے ایران کی قیادت نے نفرت اور غصے کا اظہار کیا ہے، ایران اگر عالمی نظام کا حصہ نہیں بنا تو اس کی حالت مزید خراب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو امریکی بمباری سے پہلے خالی نہیں کروایا گیا تھا، مجھے نہیں لگتا کہ ایران اب جلد از جلد جوہری پروگرام کی طرف واپس جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ ملنا چاہتا ہے بات کرنا چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کیے جائیں گے، ہمیں 88 بلین ڈالر ٹیرف کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔

    روسی صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا کریڈٹ دے دیا

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، دونوں ممالک سے کہا ہے کہ جنگ کرو گے تو تجارت نہیں ہوگی، دونوں کے پاس بہترین لیڈر شپ ہے دونوں نے میری بات سنی۔

  • روس، چین، شمالی کوریا پھر سے امریکا کی عزت کرنے لگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    روس، چین، شمالی کوریا پھر سے امریکا کی عزت کرنے لگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس، چین اور شمالی کوریا کی عزت بدلے میں کرتے ہیں کیوں کہ وہ بھی امریکا کی عزت کرتے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم روس، چین اور شمالی کوریا کی عزت بدلے میں کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا ’’روس، چین اور شمالی کوریا کے صدور پھر سے امریکا کی عزت کرنے لگے ہیں، بدلے میں ہم بھی روس، چین اور شمالی کوریا کی عزت کرتے ہیں۔‘‘ امریکا کے صدر نے ولادیمیر پیوٹن، شی جن پنگ اور کِم جونگ اُن کے نام بھی لیے۔

    اس موقع پر ٹرمپ نے یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی جج امریکی کمپنیوں پر بھاری جرمانے لگاتے ہیں، اور اس طرح امریکی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔


    ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان


    قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر ٹیکس عائد کرنا براہ راست حملے کے مترادف ہے۔ یہ بات انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں کہی، انھوں نے کہا کہ کینیڈا نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا دیا ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ سات دن میں کینیڈا پر امریکی تجارتی ٹیرف کا اعلان کیا جائے گا، کینیڈا تجارت کے معاملے میں ایک مشکل ملک ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے کسانوں پر ڈیری مصنوعات پر 400 فیصد تک ٹیکس لگا رہا ہے۔

  • روسی صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا کریڈٹ دے دیا

    روسی صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا کریڈٹ دے دیا

    ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔

    بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بہت احترام کرتا ہوں، ان سے ملاقات کی خواہش ہے۔

    ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ صدرٹرمپ سے ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی، روس اورامریکا کے تعلقات کچھ حد تک بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاملات فی الحال طے نہیں ہوئے، امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کا پہلا قدم اٹھ چکا ہے اب ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  • ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ امریکا پر ٹیکس عائد کرنا براہ راست حملے کے مترادف ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگادیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے ٹیکس عائد کرنا امریکا پر براہ راست اور واضح حملہ ہے، ہم فوری طور پر کینیڈاکے ساتھ تمام تجارتی بات چیت ختم کررہے ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آئندہ سات دن میں کینیڈا پر امریکی تجارتی ٹیرف کا اعلان کیا جائے گا، کینیڈا تجارت کے معاملے میں ایک مشکل ملک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈا گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے کسانوں پر ڈیری مصنوعات پر 400 فیصد تک ٹیکس لگا رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا یورپی یونین کی نقل کر رہا ہے، جو پہلے ہی زیربحث ہے، امریکا کے ساتھ کاروبار کرنا اب اتنا آسان نہیں ہوگا۔

    Truth

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کا یہ نیا ٹیکس پیر سے لاگو ہوگا اور پرانے سال 2022 سے اس کا حساب لیا جائے گا۔

    ڈیجیٹل سروس ٹیکس کیا ہے؟

    ڈیجیٹل سروس ٹیکس وہ ٹیکس ہوتا ہے جو آن لائن کمپنیوں پر عائد کیا جاتا ہے، جیسے گوگل، ایپل، میٹا، ایمازون وغیرہ۔ ان کمپنیوں کا زیادہ تر منافع امریکہ کو جاتا ہے، اس لیے امریکہ کو اس پر اعتراض ہے۔

    کینیڈا امریکہ کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے، اس نے پچھلے سال 349 ارب ڈالر کی امریکی اشیاء خریدیں جبکہ امریکہ نے 413 ارب ڈالر کی کینیڈین اشیاء منگوائیں۔

    اگر امریکہ کینیڈا پر نیا ٹیرف عائدکرتا ہے تو کینیڈا بھی جواب میں امریکی اشیاء پر زیادہ ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔