Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے‘راناثنااللہ

    عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے‘راناثنااللہ

    لاہور : صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کاکہناہےکہ قوم 2013کے انتخابات میں پاکستانی ڈونلڈٹرمپ سے بال بال بچ گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرقانون راناثناللہ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت میں کسی سیاستدان کاقرض معاف نہیں کیاگیا،انہوں نےکہاکہ موجودہ اور پہلےادوار میں بھی کوئی قرض معاف نہیں کیاگیا۔

    راناثناللہ نےکہاکہ جس بھی محکمے نے بروقت جواب نہیں دیا یہ اس محکمے کی غفلت ہے،جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی متعلقہ محکمے کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں اور معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرکےمحکمےکوبلایاجاسکتا ہے۔

    صوبائی وزیرقانون کا کہناتھاکہ گھوڑانکلا نہیں ہے،قطرکےبادشاہ نے پاکستان کادورہ کرناتھا،انہوں نےکہاکہ سربراہ مملکت کے آنے پرمحکمے اس طرح کی خط وکتابت کرتے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے،قوم 2013کے انتخابات میں پاکستانی ڈونلڈٹرمپ سے بال بال بچ گئی ہے۔

    واضح رہےکہ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی سرزمین پردہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نےکہاکہ ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت سے اقدامات کیے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

    واشنگٹن : امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پر عہدے سے برطرف کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل کوامیگریشن آرڈر کی حمایت نہ کرنے پر عہدے سے فارغ کردیاگیا۔

    امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس نے ملک کے محکمہ انصاف کو کہا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن آرڈر کی حمایت نہ کرے۔

    اٹارنی جنرل سیلی یٹس نےکہاتھاکہ وہ اس پر قائل نہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر قانونی ہے،لیکن محکمہ انصاف صدارتی حکم نامے کے دفاع میں دلائل پیش نہیں کرے گا۔

    سیلی یٹس نے محکمہ انصاف کو مراسلہ لکھاتھاجس میں انہوں نےکہاتھاکہ میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کو واضح کروں کہ محکمہ انصاف کی پوزیشن قابلِ دفاع نہیں ہے بلکہ اس سے بھی آگاہ کروں کہ اس قانون کے بارے میں ہمارا کیا نقطہ نظر ہے۔

    قائم مقام اٹارنی جنرل کو سابق صدر براک اوباما نے اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔اب ان کی جگہ صدر ٹرمپ کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل مسٹر جیف سیشنز لیں گے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    یاد رہےکہ تین روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    واضح رہےکہ دوروز قبل نیوریاک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک اور تارکین وطن کےحوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیاتھا۔

  • ٹرمپ کے اقدام سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، چوہدری نثار

    ٹرمپ کے اقدام سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ایک پاسپورٹ دفتر ہونا چاہئے جس کے لیے مزید 14 ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا اور مارچ کے آخر تک کوئی ضلع پاسپورٹ دفتر کے بغیر نہیں ہوگا.

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا مقصد عوامی مشکلات میں کمی لانا ہے جس کے لیے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور مارچ کے آخر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر ہوگا۔


    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے کبھی کسی کوغائب کرنے کی ترغیب نہیں دی اور ہماری ہی کوششوں سے لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے امریکی ویزا کے معاملے کو کیسے جوڑا، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، امریکی اقدامات سے دہشت گردی میں تو کمی نہیں آسکے گی لیکن دہشت گردی کے شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائےگا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات سے دہشت گردوں کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا درحقیقت دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں اگرچند لوگ بھٹکے ہوئے ہیں توالزام ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر نہیں ہونا چاہیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے قومی سلامتی سے متعلق خبر شائع کرنے کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ چند روز میں وزارت داخلہ کومل جائے گی جسے ضروری سمجھا گیا تو میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    نیویارک : نیوریاک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک اور تارکین وطن کےحوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی شہر نیویارک کی عدالت نے صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے پر عبوری طور پر عملدرآمد روک دیا ہے جس کے تحت سات مسلمان اکثریتی ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکی آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیےتھے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد شدت پسندوں کو امریکہ سے دور رکھنااور امریکی فوج کی تعمیر نو ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکی ایئرپورٹ پر متعدد پناہ گزین آتے ہی زیرحراست

    بعدازاں گزشتہ روز امریکہ میں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پرمتعدد پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیاتھا،انسانی حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں ان پناہ گزینوں کو رہا کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگائی گئی ہے،جبکہ ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان،شام اور یمن کے افراد کے ویزا، اجرا پر بھی 30 دن کی پابندی ہوگی۔

  • ٹرمپ کو ’گولی مارنے‘ پر بھارتی استاد معطل

    ٹرمپ کو ’گولی مارنے‘ پر بھارتی استاد معطل

    واشنگٹن: امریکا میں ایک بھارتی استانی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر فائرنگ کرنے کے جرم میں اسکول سے برطرف کردیا گیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست ٹیکسس کے ایک اسکول میں اپنی خدمات سر انجام دینے والی بھارتی ٹیچر پائل مودی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں ایک بڑی اسکرین پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو نشر ہورہی ہے اور خاتون ٹرمپ پر واٹر گن سے پچکاریاں مار رہی ہیں۔

    خاتون نہایت غصہ میں دکھائی دے رہی ہیں اور اس دوران وہ ’مر جاؤ‘ چیختی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔

    اس ویڈیو کے جاری ہوتے ہی متضاد آرا سامنے آگئیں۔ کسی نے اسے متنازعہ خیال کرتے ہوئے ٹیچر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ کئی لوگوں نے اسے صرف مذاق قرار دیا۔

    ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب مذکورہ ٹیچر نے بھی اپنی اس ویڈیو کو انسٹا گرام سے ڈیلیٹ کر کے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ یعنی خفیہ کردیا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    ڈونلڈ ٹرمپ شام میں قیام امن کےلیے کردار اداکریں‘باناالعابد

    انقرہ : شامی شہرحلب میں باغیوں کے زیرانتظام مشرقی حصے میں رہنے والی7 سالہ لڑکی بانا العابد نےامریکی صدر سے اپیل کی ہےکہ وہ شام میں قیام امن کے لیے اپناکرداراداکریں۔

    تفصیلات کےمطابق سات سالہ شامی لڑکی نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھاہےجس میں بانا العابد نے اپیل کی ہےکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کی مدد کرنے کےلیے آگے آئیں اور شام میں امن کی بحالی کے لیے کردار اداکریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بانا نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ شام کے بچوں کے لیے کچھ کرسکتے ہیں،اگر ہاں تو میں آپ کی اچھی دوست ہوں گی۔

    شامی لڑکی بانا نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہاہےکہ تارکین وطن کی امریکہ میں پابندی اچھی بات نہیں ہے،اگر یہ اچھا ہے تو میرے پاس آپ کےلیےآئیڈیا ہےکہ آپ دوسرے ممالک کو پرامن بنائیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ رات بانا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈونڈ ٹرمپ کو کہاکہ اگرآپ کا بچہ سڑک کے درمیان اپنے والدین کے بغیر بیٹھاہو۔

    مزید پڑھیں: سات سالہ شامی لڑکی کی ترک صدر سے ملاقات

    یاد رہےکہ باناگزشتہ ماہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شام سےہجرت کرکےترکی آگئی تھی،جہاں صدارتی محل میں رجب طیب اردگان نے شامی لڑکی اور ان کے خاندان سے ملاقات کی تھی اور کہاتھاکہ مجھے ان کی مہمان نوازی کرکے بڑی خوشی ہوئی۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر کو اپنے لکھے گئے خط میں بانا کا کہنا تھا کہ شام میں لاکھوں بچیاں تعلیم سے دوراور خطرناک حالات میں زندگی گزار رہی ہیں ،ٹرمپ کو انسانیت کے ناطے تباہ حال ملک اور وہاں کے بچوں کی مدد کرنی چاہیے۔

  • صدارتی انتخابات میں لاکھوں جعلی ووٹ ڈالے گئے، شان اسپائسر

    صدارتی انتخابات میں لاکھوں جعلی ووٹ ڈالے گئے، شان اسپائسر

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کےترجمان شان اسپائسرکاکہناہےکہ امریکی صدرکو یقین ہےکہ امریکی انتخابات میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی طور پر ووٹ کاسٹ کیا۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ لاکھوں افراد نے غیر قانونی طور پر ووٹ کاسٹ کیا،انہوں نےکہا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹر فراڈ کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شان اسپائسر نے ووٹر فراڈ پر کسی ثبوت کے حوالے سے بات کرنے سے اجتناب کیا۔

    دوسری جانب ریپبلکن سینیٹر لینڈسےگراہم نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹر فراڈ کی بات کر کے امریکہ کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ امریکہ دنیا کی بہترین جمہوریت ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکہ کے انتخابی نظام کو تنقید کا نشانہ بنانے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

    ریپبلکن سینیٹر لینڈسے گراہم نےکہاکہ کہ تین ملین سے زیادہ جعلی ووٹ کی بات کر کے ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

    ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور ایوان نمائندگان کےاسپیکر پال رائن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹر فراڈ پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں ووٹر فراڈ کے کوئی ثبوت نہیں دیکھے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم کو امریکہ کے دورے کی دعوت

    ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم کو امریکہ کے دورے کی دعوت

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکہ دورے کی دعوت دے دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کوایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے کےلیےشراکت دارکے طور پر دیکھتاہوں۔

    امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

    وائٹ ہاؤس کےمطابق رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔

    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کی یہودی بستی تعمیر کرنے کی منظوری

    یاد رہےکہ اس سے قبل 22 جنوری کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار فون کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد کہاتھا کہ امریکی صدر نے انہیں آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔

  • اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا

    اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا

    کیلیفورنیا میں ماہرینِ حیوانیات نے حیواناتی خاندان کی کلاس انسیکٹا کے ایک گروپ ’’ماؤتھ‘‘ کی نئی جنس دریافت کی ہے جس کے سر اور بالوں کی ساخت اور رنگ نئے امریکی صدر کے بالوں کے اسٹائل اور سر کی ساخت سے مماثلت رکھتی ہے جس کی وجہ سے دریافت ہونے والے کیڑے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر سائنسی نام ”نیو پالبا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ رکھاگیا۔

     

    ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ اڑنے والے ایسے کیڑے بہ ظاہر تتلیوں یا پروانوں کی سی مشابہت رکھتے ہیں تاہم کچھ دیگر خصوصیات کے باعث انہیں اڑنے والے کیڑوں کے گروپ ’’ماؤتھ‘‘ میں رکھا جاتا ہے جس کی ایک نوع ’’نیوپالپا‘‘ ہے

    donald-trumpi

    حال ہی میں نیو پالپا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جسے دیکھتے ہی پہلی شباہت ڈونلڈ ٹرمپ کی سامنے آتی ہے جس کے باعث اس کا سائنسی نام بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔

    donald-trump-post-2

    ”نیوپالپا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ کی دریافت اور شناخت کا سہرا امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آزاد محقق ڈاکٹر وزرک نذاری کے سر جاتا ہے جو اپنی ذاتی لیبارٹری میں آزاد تحقیق کرتے ہیں ان کا تعلق کسی تحقیقی ادارے سے براہ راست تو نہیں تاہم وہ مختلف اداروں کو تحقیق میں مدد دیتے ہیں۔

    donald-trump-post-1

    ڈاکٹر وزرک نذاری نے اپنی دریافت سے متعلق مکمل سائنسی تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ’’زوکیز‘‘ میں شائع کروائی جس کے مطابق پروانے کے مشابہ اڑنے والا یہ کیڑا جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جب کہ اب تک اسے پروانوں کی ہی ایک اور متعلقہ نوع کا فرد سمجھا جاتا تھا۔

    تاہم سائنس دانوں کی ازسر نو تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک جداگانہ نوع ہے جس کے سر کی رنگت سفیدی مائل پیلی ہے جو دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں جیسی لگتی ہے۔

  • ٹرمپ نے ٹی پی پی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا حکم جاری کردیا

    ٹرمپ نے ٹی پی پی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا حکم جاری کردیا

    واشنگٹن : امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ نے ملک میں ملازمتوں کے مواقع برقرار رکھنے والی کمپنیوں کو ٹیکس اور قوانین میں دیگر رعایتیں دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا، آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو سمیت 12ممالک کے ٹی پی پی معاہدے کی رکنیت چھوڑنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امریکی ورکروں کے لیے یہ بہت بڑی چیز ہے۔ یاد رہے کہ اوباما انتظامیہ نے فروری 2016 میں 12 ملکی ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ معاہدہ طے کیا تھا۔

    علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے ملک میں ملازمتوں کے مواقع برقرار رکھنے والی کمپنیوں کو ٹیکس اور قوانین میں بڑی رعایات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کاروباری شخصیات سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے متنبہ بھی کیا کہ وہ ایسی کمپنیوں پر ‘بہت زیادہ سرحدی ٹیکس’ بھی عائد کر دیں گے جو اپنا پیداواری عمل امریکہ سے باہر منتقل کریں گی۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ قوانین میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے لیکن یہ قوانین بدستور عوام کے محافظ رہیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کارپوریٹ ٹیکس کی موجودہ 35 فیصد شرح کو کم کر کے 15 سے 20 فیصد تک لائیں گے۔