Tag: ڈونلڈ ٹرمپ

  • ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

    ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعویٰ کیا ہےکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنو منتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ امور پر خاصی مہارت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیرایک ایسی جگہ ہےجہاں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہارت سےپاک بھارت کشیدگی میں کمی لاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

    نومنتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کشمیرسمیت دنیاکےتمام مسائل حل کرنےکی اہلیت رکھتےہیں،وہ پاکستان اوربھارت دونوں سےرابطےہیں اور ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی میں درمیانہ راستہ نکال سکتےہیں۔

    مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کا خیر مقدم کرینگے،سرتاج عزیز

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مصالحت کرانا چاہتا ہوں،ہم کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی کاخیر مقدم کرینگے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کاجیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کااعلان

    ڈونلڈ ٹرمپ کاجیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کااعلان

    واشنگٹنٌ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسابق جنرل جیمز میٹس کو وزیردفاع بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سنسناٹی میں پہلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل جیمز میٹس کووزیردفاع بنانے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ جیمزمیٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کے عہدے سے 2013 میں سبکدوش ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی نژاد نکی ہیلے اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد

    نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نےگزشتہ ماہ ریاست جنوبی کیرولینا کی بھارتی نژاد گورنر نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر بننے کی پیش کش کی تھی،جسے نکی ہیلے نے قبول کرلیاتھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل کے لیے جیف سیشنز کو پیشکش کی گئی تھی،سینیٹر جیف سابق پراسیکیوٹر ہیں اور وہ 1996 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:ٹرمپ نے کابینہ میں اہم عہدوں کیلئے دوستوں، رشتے داروں کا انتخاب کرلیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیشنل سیکورٹی ایڈوائز کے لیے جنرل مائیکل فلن کا انتخاب کیا گیاتھا،جبکہ سی آئی اے ڈائریکٹر کے لیے مائیک پومپیو کو منتخب کیاگیاتھا۔

    واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ ارکان کے چناؤ میں مصروف ہیں، ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے دوستوں اور رشتےداروں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

  • ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناماسےنہیں بچاسکتے،عمران خان

    ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناماسےنہیں بچاسکتے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی نوازشریف کو پاناما اسکینڈل سے نہیں بچاسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو اچھی خبر ہے۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھاکہ اگرڈونلڈ ٹرمپ کا خط بھی آگیاتب بھی نوازشریف پاناما سے نہیں بچ سکتے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    نواز شریف نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہاتھا کہ میں آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں اور اہلیانِ پاکستان آپ کے استقبال کے لیے آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے کہا تھاکہ آپ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں،آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور آپ کی کارکردگی ہرشعبے میں نظر آتی ہے۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعدوزیراعظم پاکستان سے یہ ان کا پہلا رابطہ تھاجس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر خوشگوار انداز میں تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر مکمل توجہ دینے کی غرض سے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ صدارت کاروبار سے زیادہ اہم ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے وسط میں کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

    امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

    ٹرمپ کے مطابق اس حوالے قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد وہ کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ اور صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وہ کاروبار سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم قانونی طور پر وہ ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

  • امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    کیلیفورنیا : کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی تین مساجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں تنظیم نے مساجد کے باہر پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق کونسل برائے امریکن ریلیشنز نے لاس اینجلس کی تین مساجد کو لکھے گئے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر انتظامیہ سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    letter-post

    یہ خطوط گزشتہ ہفتے اسلامک سینٹر آف لانگ بیچ، اسلامک سینٹر آف کلیرمونٹ اور ایور گرین اسلامک سینٹر سینٹ جوز میں بھیجے گئے۔

    مساجد کو موصول دھمکی آمیز خطوط ہاتھ سے تحریر کیے گئے ہیں جن میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے۔

     اسی سے متعلق : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نفرت انگیز واقعات میں زبردست اضافہ

    کونسل نے بتایا ہے کہ خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پولیس والا ظاہر کیا گیا ہے جو امریکا کو مسلمانوں سے صاف کردے گا اور مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کرے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

    سین جوز پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سارجنٹ اینرک گارشیا نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس معاملے کو نفرت پر مبنی عمل قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ مذہبی رواداری پر یقین رکھتا ہے جہاں ہر شہری کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نفرت آمیز اور متنازعہ بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں جن کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےمعاملےپربرہم

    ڈونلڈ ٹرمپ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےمعاملےپربرہم

    واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاووٹوں کی گنتی پرگرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جِل اسٹین کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسٹین کامقصدنوٹوں سےتجوری بھرناہے۔

    تفصیلات کےمطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ریاست وسکانسن کےووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کی جل اسٹین کی کوشش کو سخت تنقیدکانشانہ بناتےہوئے ووٹرزسےکہاہےکہ وہ نتائج کااحترام کریں۔

    گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین سوئنگ اسٹیٹ وسکانسن،مشی گن اور پنسلوینیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلیےچندہ جمع کرنےمیں سرگرم ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

    امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری اس مہم کےدوران جل اسٹین اب تک پچاس لاکھ ڈالرزاکھٹاکرچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نےبھی ووٹوں کی گنتی کے معاملےپرجل اسٹین کی حمایت کااعلان کیاہے۔

    مزید پڑھیں:امریکا ریاستی وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست وسکانسن میں الیکشن کمیشن کوصدارتی انتخاب کی ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست گرین پارٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کاکہناہےکہ جل اسٹین کامقصدصرف نوٹوں سےتجوری بھرناہےوہ جمع شدہ پیسے کااستعمال ووٹوں کی گنتی پرنہیں کریں گی۔

  • امریکی صدر اہلیہ کے بغیر وائٹ ہاؤس جائیں گے؟

    امریکی صدر اہلیہ کے بغیر وائٹ ہاؤس جائیں گے؟

    نیویارک: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد وائٹ ہاؤس منتقل ہو کر اپنی صدارتی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے۔ لیکن اس کے موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ان کے ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں جائیں گی اور ان کا قیام ٹرمپ کے گھر میں ہی ہوگا۔

    امریکی اخبارات کی رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 10 سالہ بیرن ابھی اسکول میں زیر تعلیم ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا خیال ہے کہ سال کے وسط میں اسے اسکول سے نکالنا اس کی تعلیم کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

    trump-2

    ڈونلد ٹرمپ کی ٹیم کے مطابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ بیرن کے تعلیمی سال کے اختتام تک نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں ہی قیام کریں گی۔ سال ختم ہونے کے بعد میلانیا اور ان کا بیٹا وائٹ ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 5 بچے ہیں جن میں سے 4 ان کی سابق اہلیاؤں سے ہیں۔ ان کی موجودہ بیوی میلانیا ٹرمپ سے ان کا ایک ہی بیٹا بیرن ٹرمپ ہے۔ ٹرمپ اگلے برس 20 جنوری کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھا کر امور صدارت کا باقاعدہ آغاز کردیں گے۔

    :مزید پڑھیں

    ملیے امریکا کی نئی خاتون اول سے

    امریکا کے ارب پتی صدر کے گھر کی سیر کریں

  • جاپانی وزیر اعظم ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما

    جاپانی وزیر اعظم ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما

    واشنگٹن: امریکا کے نو متخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد اپنی صدارتی سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے ہیں اور اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے وہ پہلے عالمی رہنما ہوں گے جو ان سے ملاقات کریں گے۔

    جاپانی حکام کے وقت دنوں رہنماؤں کی ملاقات آج یعنی جمعرات کو نیویارک میں ہوگی لیکن اس ملاقات کے وقت اور مقام کا تا حال اعلان نہیں کیا گیا۔

    امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری *

    جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی فتح کے بعد مبارکباد کا فون بھی کیا تھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خطہ ایشیا بحر الکاہل میں امن و استحکام میں معاونت کے لیے امریکا اور جاپان کا مضبوط اتحاد لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ جاپان اور دیگر ایشیائی قوموں کے بارے میں بعض متنازعہ بیانات دے چکے ہیں جن میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں وہ دفاعی اخراجات کی مد میں زیادہ بڑا حصہ ادا کریں اور ان میں جاپان میں امریکی فوجی اڈے کو جاری رکھنے کے لیے اخراجات کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

    تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یا گرفتار کرلیا جائے گا، ٹرمپ *

    ٹرمپ نے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر بھی شدید تنقید کی تھی۔ یہ معاہدہ جسے ٹی پی پی کہا جاتا ہے جاپان سمیت 12 ملکی تجارتی معاہدہ ہے جس کے تحت امریکا کو ایشیائی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔ یہ منڈیاں عالمی معیشت کی 40 فیصد کے مساوی ہیں۔

    جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے پیرو میں ہونے والی ایشیا بحرالکاہل کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں اور فی الحال امریکا میں ہیں۔

  • تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ

    تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے30 لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاانہیں قید کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو مجرم ہیں اور ان کے کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریبا 20 لاکھ سے 30 لاکھ ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل مسلمانوں کے خلاف تعصب اور ان کو ملک سے نکالنے کے بیانات پر کئی مرتبہ تنقید کی زد میں آچکے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہوں نے اس قسم کا بیان دیا ہو وہ اس سے قبل بھی مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی باتیں کرتے رہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کوشکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری

    ریپبلکن پارٹی کے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔

    واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکہ کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

  • امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    نیویارک: صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم اُن کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔

    جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔

    بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اُس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔

    بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اُس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔


    پڑھیں:  ’’ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ‘‘


    ٹرمپ کی فتح کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو تاحال جاری ہیں جبکہ حجاب پہننے والی خواتین پر مختلف مقامات پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے ‘‘


    انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکیوں کیایک قابلِ ذکر تعداد نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہجرت کا سوچنا شروع کردیا ہے تو دوسری طرف وہاں مقیم مسلمان عوام میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے۔