Tag: ڈونٹس

  • آسٹریلیا میں خاتون ”ڈونٹس“ سے بھری وین چوری کرکے فرار

    آسٹریلیا میں خاتون ”ڈونٹس“ سے بھری وین چوری کرکے فرار

    آسٹریلیا میں خاتون ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری کرکے فرار ہوگئی، جس کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر کارلنگ فورڈ میں پیش آیا جہاں وین ڈرائیور ڈونٹس کو وین میں بھرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کرنے کیلئے دکان میں گیا کہ پیچھے سے خاتون ڈونٹس سے بھری وین لے کر فرار ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونٹس سے بھری وین کو کارلنگ فورڈ سے نیو کاسل لے جایا جارہا تھا جس میں کرسمس کی مناسبت سے مختلف اقسام کے ڈونٹس موجود تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق جیسے ہی ڈرائیور سروس اسٹیشن کے اندر گیا تو انتظار میں بیٹھی خاتون موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھی اور ڈونٹس سے بھری وین کو تیزی سے لے کر فرار ہوگئی۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گاڑی کی چوری میں خاتون ملوث ہے جسے واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    معصوم فلسطینی وی لاگر ”بمباری کے دوران“ ویڈیو بناتا رہا

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 10 ہزار ڈونٹس کی قمیت 40 ہزار آسٹریلین ڈالرہے، خاتون کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • یوکرینی پرچم والے ڈونٹس، قیمت 1 یورو

    یوکرینی پرچم والے ڈونٹس، قیمت 1 یورو

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک بیکری نے یوکرینی پرچم کے رنگ کے ڈونٹس بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جرمن بیکری یوکرین کو دل چسپ انداز میں سپورٹ کرنے کے لیے ‘پیس ڈونٹ’ فروخت کر رہی ہے، جس کی قیمت 1 (1.11 ڈالر) یورو ہے۔

    جرمن بیکری نے یہ قدم یوکرین کے عوام سے یک جہتی کے اظہار کے لیے اٹھایا ہے، فرینکفرٹ میں ہک بیکری نے جمعرات کو ڈونٹس کی پیش کش شروع کر دی ہے۔

    ان ڈونٹس کو پیس یعنی امن کے ڈونٹس کا نام دیا گیا ہے، ان سے ہونے والی آمدنی سے روس کے حملے کے بعد یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کی مدد کی جائے گی۔

    یوکرینی پرچم سے مزین ڈونٹس کی فروخت سے جو آمدنی ہوگی اس کا 100 فی صد حصّہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پناہ لینے والے یوکرینی بچوں کو عطیہ کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے بیکری کے شریک مالک ٹانجا ہک کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا کہ ہمیں بہت جلد، بیوروکریسی کی مدد کے بغیر کچھ کرنا ہے، اس کے لیے ہم نے ایک اضافی پروڈکٹ بنانے کا فیصلہ کیا جو زیادہ مہنگا نہ ہو، جو سب خرید سکتے ہوں اور جو آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے ساتھ دفتر بھی لے جا سکتے ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بیکری کی 10 برانچوں پر 600 پیس فروخت ہوئے اور جمعہ کو 300 پری آرڈرز کے ساتھ مہم کامیاب دکھائی دے رہی ہے۔

  • مزیدار چکن ڈونٹس بنائیں

    مزیدار چکن ڈونٹس بنائیں

    نمکین اور میٹھے ڈونٹس بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو لذیذ چکن ڈونٹس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    مرغی ابال کر پیس لیں: 1 کلو

    سفید زیرہ پسا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    انڈے: 3 عدد

    بیسن: 1 چائے کا چمچ

    پودینہ: 1 گڈی

    سرخ مرچ: 1 چائے کا چمچ

    میدہ: 1 پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    ہری مرچ: 5 عدد

    لہسن ادرک پیسٹ: 2 چائے کا چمچ

    تیل: حسب ضرورت

    بریڈ کرمز: حسب ضرورت


    ترکیب

    پودینہ اور ہری مرچ کو پیس لیں۔

    چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں پسی ہوئی ہری مرچ، پودینہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مکس کر لیں۔

    اب اس میں زیرہ، نمک، بیسن، سرخ مرچ اور ایک انڈا ڈال کر مکس کرلیں۔

    اب اس کے ڈونٹس بنا لیں، ایک گول ٹکیہ بنا کر اس کو درمیان میں انگلی سے دبا کر سوراخ کر لیں۔

    تیل گرم کر کے پہلے ڈونٹس کو خشک میدہ لگائیں پھر انڈا اور پھر کرمز لگا کر فرائی کر لیں۔

    سرخ ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ ناشتہ کرنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جس سے آپ ایک پرجوش اور کارآمد دن گزار سکتے ہیں۔ یہ جسم کو موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔

    لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں۔ اگر آپ ناشتہ میں غذائیت سے بھرپور، پروٹین اور فائبر والی چیزوں کھاتے ہیں تب تو آپ ناشتہ کے فوائد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ لیکن اگر آپ غیر صحت مند، مرغن یا میٹھی اشیا استعمال کریں گے تو یہ ناشتہ فائدہ دینے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ چیزیں بتارہے ہیں جو ناشتے میں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ اگر آپ اپنے ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً سے بیشتر ان چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں۔

    :سیریلز

    ناشتے میں استعمال کیے جانے والے مختلف قسم کے سیریلز دکانوں پر رنگین پیکنگ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ ابتدا میں تو توانائی فراہم کرتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود شگر جسم کی چربی میں اضافے کا باعث بننے لگتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ سیریلز ہرگز ایسے نہیں ہوتے جنہیں دن کے پہلے کھانے کے طور پر استعمال کیا جائے۔

    :ڈونٹس / پیسٹریز

    b3

    ناشتے میں کھانے کے لیے بعض دفعہ ڈونٹس اور لائٹ پیسٹریز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ وقتی طور پر آپ کی بھوک کو ختم کردیتی ہیں لیکن یہ سارا دن گزارنے کے لیے مناسب ناشتہ ہرگز نہیں ہے۔ یہ آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    :فروٹ جوس

    b6

    ناشتے میں فروٹ جوس لینا عام بات ہے۔ لیکن اگر یہ خالص پھلوں سے بنایا جائے تب بھی وہ فوائد نہیں دے سکتا جو ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ سے جسم کو ملنے چاہئیں۔ ان جوسز میں پروٹین اور فائبر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں ایک آئیڈیل ناشتے کی فہرست سے خارج سمجھا جاتا ہے۔

    :فرنچ ٹوسٹ

    b4

    ڈیپ تیل میں تلے جانے کے باعث فرنچ ٹوسٹ کو ناشتے میں استعمال کی جانے والی غذا بالکل نہیں سمجھی جاتی کیونکہ یہ وزن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ناشتے میں فرنچ ٹوسٹ سے جتنا ممکن ہو پرہیز کرنا چاہیئے۔

    :نوڈلز

    b5

    وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیار ہونے والے نوڈلز سے جتنا ممکن ہو بچنا چاہیئے۔ نوڈلز میں سوڈیم ملایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔

    :فلیورڈ یوگرٹ

    ناشتے میں فلیورڈ یوگرٹ سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ گو کہ یہ شوگر فری ہوتے ہیں تاہم ان میں اصل دہی والی غذائیت نہیں ہوتی۔ اس کی جگہ سادہ دہی کا استعمال مناسب ہے۔