Tag: ڈونیڈن

  • پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر لی

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے تاریخی کامیابی اس لیے ہے کیوں کہ  ٹیم نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے۔

    بعدازاں پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاندار بولنگ پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ڈونیڈن : عالمی کپ دوہزار پندرہ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دےدی۔ ڈونیڈن میں سری لنکن ٹائیگرز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر کرکٹ کی عالمی جنگ میں پہلی جیت رجسٹرڈ کرائی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے بھی کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی۔افغان اوپنرز چالیس کے اسکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔

    اصغر اسٹینک زئی اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے اسکور کو ایک سو اٹھائیس تک پہنچایا۔ لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی افغان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی۔

    افغان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو بتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغان بولرز نے سری لنکن ٹائیگرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں اکیاون کے اسکور پر پویلین بھیج کر کمر توڑ دی۔

    جے وردھنے کی سنچری اور میتھوز کی ذمہ دار اننگز نے مشکلات کم کی۔ افغان بولرز نے دونوں کو آؤٹ کرکے شاندار کم بیک کیا۔ تھسارا پریرا نے چھبیس گیند پر سینتالیس رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی ناؤ کو جیت کے پارلگائی۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    ڈونیڈن : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز گرانٹ ایلیٹ اور لیوک رانچھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں پر تین سو ساٹھ رنزبنائے۔ رانچھی نے ایک سو ستر اور ایلیٹ نے ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جواب میں دلشان کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سری لنکن ٹیم چوالیسویں اوور میں دو سو باون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔