Tag: ڈوپنگ کیس

  • ڈوپنگ کیس: معطل کرکٹر احمد شہزاد ایک اور مشکل میں پھنس گئے

    ڈوپنگ کیس: معطل کرکٹر احمد شہزاد ایک اور مشکل میں پھنس گئے

    لاہور: ڈوپنگ کیس میں معطل کرکٹر احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر مشکل میں آگئے، پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈوپنگ کیس میں معطل کرکٹر احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر مشکل میں آگئے ہیں، پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے احمد شہزاد کی سزا میں چھ ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد شہزاد پر 6 ہفتوں کی پابندی کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگا اور 22 دسمبر تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

    مزید پڑھیں: ڈوپنگ کیس، پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

    ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پہلے ہی چار ماہ کی پابندی کی زد میں ہیں، کرکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کیا۔

    واضح رہے کہ احمد شہزاد نے گیارہ نومبر کو ختم ہونا تھی لیکن اوپنر نے پہلے ہی کلب کرکٹ میں 7 میچز کھیلے اور موقف اختیار کیا کہ کلب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بلایا گیا تھا۔

    چھبیس سالہ کرکٹر نے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

  • ڈوپنگ کیس، پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

    ڈوپنگ کیس، پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر بلے باز احمد شہزاد پر اینٹی ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 10 جولائی 2018 سے ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹریبونل کے سامنے کرکٹر احمد شہزاد نے قبول کیا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے لیکن ان کا یہ اقدام دھوکہ دینے کے لیے نہیں تھا، احمد شہزاد کی درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی سی بی نے آرٹیکل 8-6 کے تحت پابندی لگائی۔

    اوپنر بلے باز پر عائد پابندی 11 نومبر کو ختم ہوگی، احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ 21 جون کو مثبت آیا تھا، پی سی بی نے احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے کرکٹر کو 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔

    احمد شہزاد پاکستان کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ماضی میں شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمان، رضا حسن اور کئی کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔