Tag: ڈوڈل

  • پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا نیا خصوصی ڈوڈل

    سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈل تیار کرتا رہتا ہے، رواں سال بھی پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیا خصوصی ڈوڈل دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔ گوگل کے خصوصی ڈوڈل نے جشن آزادی پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔

    گوگل نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو آسمان کی وسعت پر لہرا کر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ضامن بنا دیا۔


    عام طور پر ایک ڈوڈل کسی بھی ملک کی ثقافت اور اس کی روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے لہراتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں : یومِ آزادی پر توپوں کی سلامی، ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں

    خیال رہے کہ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزیّن سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

  • گوگل کا ڈوڈل’ گول گپوں‘ میں تبدیل۔۔مگر کیوں؟

    گوگل کا ڈوڈل’ گول گپوں‘ میں تبدیل۔۔مگر کیوں؟

    دنیا کی مقبول ترین سرچ انجن’ گوگل‘ نے اپنا ڈوڈل ایک دن گول گپے(پانی پوری) کے نام کردیا۔

    دہی، کھٹائی اور میٹھے گول گپوں کے بعد اب پیش ہیں گوگل گول گپے، جنوبی ایشیا کے محبوب اسٹریٹ فوڈ، گول گپوں کو گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    املی، نمک، مرچ، مصالحوں اور لیموں کے رس سے بنے کٹھے پانی، آلو، پکوڑیوں اور چنے چاٹ، آلو بخارے کی میٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کی جانے والی غذا کو گول گپے یا پانی پوری کہتے ہیں۔

    ڈوڈل نے پانی پوری کو ایک دن کے لیے اپنے سرچ انجن کا ہوم پیج بنا کر گول گپوں کے شوقین افراد کے دل جیت لیے۔

    گوگل نے آج گول گپے کا ڈوڈل اس لیے بنایا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 2015 میں آج ہی کے دن ایک ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

    گوگل کا کہان ہے کہ آج کے دن گول گپے ڈوڈل کی وجہ یہ بتائی کہ یہ ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جوپانی پوری یا گول گپے کو نہیں جانتے، گوگل نے ساتھ ہی گول گپے کے دلچسپ اینی میٹڈ گیمز کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

    گول گپوں کی ابتدا بھارتی علاقے ماگھدھا سے ہوئی، جو آج کل جنوبی بہار سے جانا جاتا ہے، جنوبی بہار میں اسے پھلکی کہتے ہیں اور وہاں اب بھی لوگوں کا من پسند خوارک سمجھا جاتا ہے۔

    جنوبی ایشیا کے مختلف شہروں میں گول گپوں کو کئی دلچسپ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ لاہور کے گول گپے کراچی میں پانی پوری بن جاتے ہیں تو کہیں اسی خوراک کو پانی کے بتاشے بھی کہا جاتا ہے۔ کہیں پھلکی، ٹکی اور پکوڑی کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش والے اسے پھچکا کہتے ہیں۔

    گول گپے کا سب سے دلچسپ نام گپ چپ ہے۔ یہ نام نیپال کے علاوہ انڈٰیا میں جنوبی جھارکھنڈ اور حیدر آباد میں لیا جاتا ہے۔ گول گپا جب کھانے کے لیے منہ میں ڈالا جاتا ہے تو اس کے ٹوٹنے اور منہ میں پانی بھر جانے پر’گپ چپ‘ جیسی آواز پیدا ہوتی ہے، اس لیےاس کا نام ہی یہ پڑا ۔

  • گوگل نے اپنا ڈوڈل اماراتی شاعرہ کے نام کر دیا

    گوگل نے اپنا ڈوڈل اماراتی شاعرہ کے نام کر دیا

    گوگل نے اپنا ڈوڈل اماراتی شاعرہ عوشہ السویدی کے نام کر دیا۔

    عرب نیوز کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل پر اماراتی شاعرہ عوشہ بنت خلیفہ السویدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ڈوڈل میں خاتون شاعرہ کو عرب خطے کے روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے، جن کا چہرہ بھی خاص بدوی انداز سے ڈھانپا گیا ہے، گوگل کے اس اقدام نے عرب خطے میں ادب سے منسلک خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔

    فتاۃ الخلیج (خلیج کی لڑکی) کی عرفیت سے معروف عوشہ السویدی کو جزیرہ نما عرب کے خانہ بدوش بدویوں میں روایتی شاعری کے ساتھ ساتھ بہترین نظمیں اور غزلیں لکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

    عوشہ السویدی یکم جنوری 1920 کو العین میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 15 سال کی عمر میں اس وقت قومی سطح کی شہرت حاصل کی، جب خطے میں عام طور پر ادب کے شعبے میں مردوں کی اجارہ داری تھی۔

    امارارتی شاعرہ کی بہت سی نظمیں خلیج عرب اور صحرائی مناظر کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں ان کے اپنے تجربات سے بھی متاثر نظر آتی ہیں، جو محبت، حکمت، حب الوطنی اور پرانی یادوں جیسے موضوعات پر مبنی ہیں۔

    عوشہ کی بہت سی نظمیں مشہوراماراتی اور عرب فن کاروں نے نغموں میں استعمال کر کے شہرت حاصل کی، 2011 میں ان کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا، ان کے نام سے ایک سالانہ ایوارڈ کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ عوشہ السویدی کا 98 برس کی عمر میں 2018 میں انتقال ہو گیا تھا۔

  • منٹو کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل ان کے نام

    منٹو کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل ان کے نام

    اردو کے کلاسک ادیب اور صاحب اسلوب افسانہ نویس سعادت حسن منٹو کی 108 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔

    گوگل آج اپنے ڈوڈل کے ذریعے منٹو کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے، آج منٹو کا 108 واں یوم پیدائش ہے۔ مختصر اور جدید افسانے لکھنے والے یہ بے باک مصنف 11 مئی 1912 کو پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے۔

    منٹو کے مضامین کا دائرہ معاشرتی تقسیم زر کی لا قانونیت اور تقسیم ہند سے قبل انسانی حقوق کی پامالی رہا اور متنازعہ موضوعات پر کھل کر قلم طراز ہوتا رہا جس پر کئی بار انہیں عدالت کے کٹہرے تک بھی جانا پڑا مگر قانون انھیں کبھی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیج سکا۔

    منٹو کا ہمیشہ یہی کہنا رہا کہ میں معاشرے کے ڈھکے ہوئے یا پس پردہ گناہوں کی نقاب کشائی کرتا ہوں جو معاشرے کے ان داتاؤں کے غضب کا سبب بنتے ہیں، اگر میری تحریر گھناؤنی ہے تو وہ معاشرہ جس میں آپ جی رہے ہیں وہ بھی گھناؤنا ہے کہ میری کہانیاں اسی پردہ پوش معاشرے کی عکاس ہیں۔

    ان کے تحریر کردہ افسانوں میں چغد، لاؤڈ اسپیکر، ٹھنڈا گوشت، کھول دو، گنجے فرشتے، شکاری عورتیں، نمرود کی خدائی، کالی شلوار، بلاؤز اور یزید بے پناہ مقبول ہیں۔

    منٹو نے اپنی زندگی کا آخری دور انتہائی افسوسناک حالت میں گزارا، 18 جنوری 1955 کی ایک سرد صبح ہند و پاک کے تمام اہل ادب نے یہ خبر سنی کہ اردو ادب کو تاریخی افسانے اور کہانیاں دینے والا منٹو خود تاریخ بن گیا۔

  • گوگل ڈوڈل کرونا وائرس سے لڑتے طبی عملے کے نام

    گوگل ڈوڈل کرونا وائرس سے لڑتے طبی عملے کے نام

    معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کے نام کردیا، اپنے ڈوڈل میں گوگل نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    گوگل کے ڈوڈل پر آج ایک حروف طبی عملے کا لباس پہنے کھڑا ہے اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور میڈیکل ورکرز کا شکریہ۔

    گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہا ہے ویسے ویسے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: گوگل ڈوڈل پر ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے والا شخص کون ہے؟

    گوگل کے مطابق گوگل ایک ڈوڈل سیریز شروع کر رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خلاف صف آرا افراد جیسے طبی عملے، سائنسدان، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    گوگل ڈوڈل کی یہ سیریز 2 ہفتوں تک جاری رہے گی، اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل کو ہاتھ دھونے کی ایک ویڈیو سے مزین کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک بڑی دریافت کرنے والے ڈاکٹر اگنز سملوائز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

  • گوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیا

    گوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیا

    کراچی: گوگل نے جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر اہم دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سالگرہ کے موقع پر آج کا ڈوڈل ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

    گوگل نے ایک پینٹنگ کی صورت میں ڈوڈل پیش کیا ہے، جو پاکستان میں گوگل سرچ انجن کے پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996ء میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاؤ نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔

    جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو 87 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

  • پاکستان کا یومِ آزادی، گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    پاکستان کا یومِ آزادی، گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم اور خیبر پاس کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے، پاکستان کے مشہور درہ خیبر کی تصویر سے تبدیل کردیا ہے ، درہ خیبر پر پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔

    آپ آج جیسے ہی گول سرچ انجن میں جائیں گے تو آپ کے سامنے جو پیج کھلے گا اس پر آپ کو یہ تصویر نمایاں نظرآئے گی۔ جب آپ اس تصویر پر کلک کریں گے تو گوگل انٹرنیٹ پر موجود پاکستان کے یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی تمام تر معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے فاطمہ ثریا بجیا، صادقین اور نصرت فتح علی خان کے علاوہ کرکٹر حنیف محمد اور اور عبد الحفیظ کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرچکا ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی سطح پر منائے جانے والے دنوں میں بھی گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے ، جیسے ارتھ ڈے ، خواتین کا عالمی دن ، ماؤں کا عالمی دن، عالمی یومِ صحت وغیرہ۔

  • انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی ورلڈ ٹی20کے بخار میں مبتلا

    کراچی: پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا۔

    کرکٹ فیور صرف شائقین کو ہی نہیں چڑھا ، گوگل بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بخار میں مبتلا ہو گیا ۔

    گوگل لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہراہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل پر میگا ایونٹ کا رنگ چھا گیا۔

    پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا لیکن میچ کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل ابھی سے بدل دیا ہے ۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی گوگل نے استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کے موقع پراپنا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام سے منسوب کیا تھا۔