Tag: ڈویلیئرز

  • ڈویلیئرز اسپائیڈر مین بن گئے، ناقابل یقین شاندار کیچ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ڈویلیئرز اسپائیڈر مین بن گئے، ناقابل یقین شاندار کیچ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    بنگلور: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈویلیئرز نے باؤنڈری لائن کے قریب ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر اسپائیڈر مین کا لقب اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل آئی پی 2018 کا مقابلہ بنگلور کے چیناس ویمی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور سن رائز حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا جس میں کوہلی الیون کو شکست کا سامنا رہا۔

    رائل چلینجر کے بلے باز ڈویلیئرز اور معین علی نے 39 گیندوں پر 69 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بڑا مجموعہ ترتیب دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ٹیم نے فتح بھی حاصل کی۔

    ویڈیو دیکھیں: احمد شہزاد کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

    سنسنی خیز میچ میں ویسے تو کئی ایسے مواقع آئے جنہوں نے شائقین کرکٹ کو دنگ کر کے رکھ دیا مگر اس مقابلے میں افریقی کھلاڑی ڈویلیرز نے ایلکس ہیلز کا باؤنڈری کے قریب ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سپرمین اور اسپائیڈر مین کا لقب اپنے نام کیا۔

    انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز نے معین علی کی گیند پر ایسا زوردار اڑتا ہوا شارٹ کھیلا کہ سب کو یہ گماں ہوا شاید اب حیدرآباد کی ٹیم کو 6 رنز حاصل ہوں گے مگر باؤنڈری کے قریب کھڑے ڈی ویلیئرز نے تقریباً دو فٹ کی بلندی پر اچھل کر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اے بی ڈویلیئرز کو  اسپائیڈر مین کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ ’آج میں نے اپنی آنکھوں سے اسپائیڈر مین دیکھا، یہ کام بہت مشکل ہے جسے کوئی عام آدمی نہیں کرسکتا‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس افریقی بلے باز انجری کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے طویل عرصے تک آرام کیا، کرکٹ کی دنیا میں واپسی پر ڈویلیئرز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پہلی ہی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کیساتھ سنچری بھی بناڈالی ہے۔

    جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔

    انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی، ڈی ویلیئرز نے پہلے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد ڈی ویلئرز نے اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر 100 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے  سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکورکئے۔

    دھواں دار بیٹنگ کے بعد ڈی ویلیئرز ایک سو اننچاس رنز پر آؤٹ ہوئے تو شائقین کیساتھ کرس گیل نے بھی انھیں داد دی۔