Tag: ڈپریشن میں تبدیل

  • بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن’  میں تبدیل، کراچی سے  کتنے کلومیٹر دور؟

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن’ میں تبدیل، کراچی سے کتنے کلومیٹر دور؟

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جو کراچی سے تقریبا 1058 کلومیٹر دورجنوب مشرق میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم کراچی سے تقریبا 1058 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباو کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، سسٹم کےآج بھارتی ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

    فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کراچی میں سائیکلون وارننگ سینٹر موسمی نظام کی نگرانی کر رہا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ نظام ہندوستان کے مغربی ساحل کے قریب منڈلا رہا ہے اور حالات سازگار رہنے کی صورت میں 24 یا 25 مئی تک مضبوط ڈپریشن یا یہاں تک کہ ایک طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر کل سے شہر قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں مکمل بند ہونے سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

    پاکستان فشر فوک فورم نے ماہی گیروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں سے اس ممکنہ سسٹم کے پیش نظر، تیز لہروں کی وجہ سے حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اگلے چند دنوں تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    کراچی : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پاگیا۔

    سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے امکان ہے کہ نظام اگلے 2/3 دنوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی طرف بڑھے گا، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے پر اس کا نام ‘دانہ’ DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطرکا تجویز کردہ ہے۔

  • سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ کا آج  شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ کا آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

    اسلام آباد : وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام تک طوفان کی شدت مزید کم ہونے کے بعد درجہ بندی ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی شدیدطوفان شدت میں کمی کےبعد اب شدیدطوفان میں تبدیل ہو چکا، سمندی طوفان بھارتی گجرات کاساحل عبور کرنے کے بعد کمزور ہو گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج شام تک طوفان کی شدت مزید کم ہونے کے بعد درجہ بندی ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گی تاہم طوفان بیپرجوائے کے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ممکنہ اثرات اس کی مزید پیشرفت پر منحصر ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، طوفان کے مکمل اثرات ختم ہونے تک عوام محتاط رہیں۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3گھنٹوں میں طوفان بیپر جوئے نےشمال مشرق کی طرف رخ کرلیا، بدین کےجنوب سے 110کلومیٹر، کیٹی بندر کےجنوب مشرق سے 200 کلومیٹر اور ٹھٹھہ کےجنوب مشرق سے 180 کلومیٹر دورہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کےباعث ہوا کی رفتار 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سےچل رہی ہے اور بحیرہ عرب میں لہروں کی اونچائی12،10 فٹ ہے، آج شام تک سسٹم مزید کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل جائے گا۔

    اس سے قبل این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ طوفان نے بھارتی ساحل پرلینڈ فال مکمل کرلیا ہے اور اب کیٹی بندرکی جانب بڑھ رہا ہے لیکن شدت میں کمی آچکی ہے۔

    سجاول کی ساحلی پٹی سمندری طوفان کے زیر اثر ہے ، بپھری لہریں آبادی میں داخل ہوچکی ہیں جبکہ کیٹی بندر،سجن واری،جوھو، گھوڑاباری،گاڑھو کھارو چھان میں بھی تیزہوا کےساتھ بادل برس رہے ہیں۔

    عمرکوٹ اورگرد و نواح میں تیزہواؤں کےساتھ کہیں ہلکی کہیں تیزبارش جاری ہے اور حیدر آباد میں بھی بادل برس رہے ہیں، محکمہ موسمیات کےمطابق سترہ جون تک ٹھٹہ،سجاول، بدین، تھرپارکر ،عمرکوٹ اورمیرپورخاص میں تیزاورکہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے اس دوران اسی سےسوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔